Sunday, 26 May, 2019
وفاقی کابینہ کا اجلاس: ایمنسٹی سکیم کی منظوری نہ مل سکی

وفاقی کابینہ کا اجلاس: ایمنسٹی سکیم کی منظوری نہ مل سکی

اسلام آباد ۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ایمنسٹی سکیم کی کچھ شقوں میں مزید بہتری کی ضرورت محسوس کی گئی ہے۔ وزرا نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا موجودہ ماحول میں ایسی سکیم لائی جا سکتی ہے اور کیا کاروباری افراد اس سے فائدہ اٹھانے کیلئے تیار ہیں؟

میڈیا کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں ایمنسٹی سکیم کے مختلف پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کابینہ نے ایمنسٹی سکیم میں مزید بہتری کے لیے منظوری آئندہ اجلاس تک موخر کردی۔

اجلاس کے بعد وزیر اطلاعات فواد چودھری نے اپنے ٹویٹ کے ذریعے بتایا کہ کابینہ اجلاس میں ایمنسٹی سکیم سے متعلق تمام آپشنز کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے لکھا کہ ایمنسٹی سکیم کی کچھ شقوں میں مزید بہتری کی ضرورت محسوس کرتے ہوئے اس کی فوری منظوری روک دی گئی ہے۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزرا نے موقف اختیار کیا ہے کہ کیا موجودہ ماحول میں ایسی سکیم لائی جا سکتی ہے اور اس سے معیشت کو کس قدر فائدہ ہوگا؟ وزرا کا یہ بھی کہنا تھا کہ کیا کاروباری افراد ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے تیار ہیں اور اس بات کو کیسے یقینی بنایا جائے گا کہ یہ ایمنسٹی سکیم آخری ہوگی؟

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  70379
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
وفاقی کابینہ نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کی منظوری دے دی۔ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران ٹیکس ایمنسٹی اسکیم پر بریفنگ دی گئی اور کابینہ نے اتفاق رائے سے اس کی منظوری دے دی۔
نیب کی جانب سے گرفتار سرگودھا یونیورسٹی کے پروفیسر جاوید کیمپ جیل میں انتقال کر گئے۔ قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے سرگودھا یونیورسٹی کے غیرقانونی کیمپسز کھولنے کے الزام میں گرفتار پروفیسر جاوید کیمپ جیل میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔
چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) جاوید اقبال نے سیف سٹی منصوبے کے غیر فعال ہونے کا نوٹس لے لیا۔ نیب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے سیف سٹی منصوبے کے 600 کیمروں کے خراب ہونے کا نوٹس لیا ہے۔
کراچی میں گڈاپ کے علاقے خلجی گوٹھ میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چھاپا مار کر 10 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ علاقے سے واپس جاتے ہوئے پولیس نے فائرنگ کی جس کی زد میں آکر ایک نوجوان جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

مزید خبریں
سپریم کورٹ میں آج دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان کا سینئر وکیل اعتزاز احسن سے خوش گوار مکالمہ ہوا جس کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ میری طرف سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو معاف کردیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ تسلیم کرتا ہوں کہ
میڈیا کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے اظہر صدیق ایڈوووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ جس میں سگریٹ نوشی پر پابندی کے قوانین کی پاسداری نہ کرنے کی نشاندہی دہی کی گئی۔
صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 15 اہم کمانڈروں سمیت تقریباً 200 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو تھے۔ اب تک ایک ہزار 8 سو کے قریب فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔
سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی کل سعودی عرب روانگی کا امکان ہے۔ جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے سے موجود ہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں

مقبول ترین
قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی آڈیو ویڈیو اسکینڈل کے مرکزی کرداروں کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کردیا گیا۔ نیب کی طرف سے دائر کیا جانے والا ریفرنس 630 صفحات پر مشتمل ہے جس میں آڈیو
لاڑکانہ میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے رتو ڈیرو میں بچوں سمیت سیکڑوں افراد کے ایڈز مبتلا ہونے کے مسئلے پر گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ ایچ آئی وی اور ایڈز میں بہت فرق ہے، ایچ آئی وی کا علاج نہ ہو تو دس
اسلام آباد میں وفاقی وزراء اور چیئرمین ایف بی آر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ موجود حکومت نے اقتدار سنبھالا تو معاشی حالت بہت بری تھی، جب حکومت آئی تو قرضہ 31 ہزار ارب روپے سے زیادہ تھا، برآمدات گر رہی تھیں
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی اور خطے میں استحکام کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں