Sunday, 26 May, 2019
تبدیلی کی جنگ ہم سے کوئی نہیں جیت سکتا، عمران خان

تبدیلی کی جنگ ہم سے کوئی نہیں جیت سکتا، عمران خان

اسلام آباد ۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جو لوگ پرانے نظام سے فائدہ اٹھاتے تھے، انہوں نے پہلے دن سے حکومت ناکام ہونے کا شور مچا دیا لیکن ان لوگوں کو زمانہ پچھے چھوڑ گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ سابق حکمران ملک کو مقروض چھوڑ کر گئے۔ 10 سال سے لوٹ مار کرنے والوں نے ملک کو مقروض کر دیا ہے۔ اس وقت ملک پر سب سے زیادہ تاریخی قرضہ چڑھا ہوا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ میں نے 23 سال پہلے سیاست شروع کی تو میرا خواب پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا تھا۔ نچلے طبقے کو اوپر اٹھانا ریاست کی ذمہ داری ہوتی ہے، یہ آسان کام نہیں ہے کیونکہ چھوٹا سا مفاد پرست ٹولہ تبدیلی کی راہ میں رکاوٹ بن جاتا ہے۔ تبدیلی کے سامنے سب سے بڑی رکاوٹ وہ ہیں جو سسٹم سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ جو لوگ پرانے نظام سے فائدہ اٹھاتے تھے، انہوں نے پہلے دن سے حکومت فیل ہونے کا شور مچا دیا، ایف بی آر میں بھی کچھ لوگ ہوں گے جو تبدیلی نہیں چاہتے، لیکن ہم سے اس جنگ میں کوئی نہیں جیت سکتا، یہ جنگ ہم جیت گئے ہیں۔ ان لوگوں کو زمانہ پچھے چھوڑ گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مشکل وقت قوم کو اوپر اٹھانے کے لئے آتے ہیں۔ میں اپنی قوم سے کہنا چاہتا ہوں کہ وہ بالکل نہ گھبرائیں۔ ہماری کوشش ہے کہ ہم نچلے طبقے کو اوپر اٹھائیں، چاہتے ہیں کہ نوجوان خود کاروبار کریں اور پیسہ کمائیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  91428
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
اسلام آباد میں وفاقی وزراء اور چیئرمین ایف بی آر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ موجود حکومت نے اقتدار سنبھالا تو معاشی حالت بہت بری تھی، جب حکومت آئی تو قرضہ 31 ہزار ارب روپے سے زیادہ تھا، برآمدات گر رہی تھیں
وزیراعظم عمران خان نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں کو دیئے گئے افطار ڈنر کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد میں شوکت خانم اسپتال کی فنڈ ریزنگ تقریب میں شرکت کی۔
اسلام آباد میں اپوزیشن رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ غیر جمہوری قوتوں کی ہزاروں خواہشیں ہو سکتی ہیں لیکن جمہوریت کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔
وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہےکہ ملکی معیشت کی بحرانی کیفیت ختم ہوگئی ہے اور اب ہم استحکام کے مرحلے میں ہیں جو ڈیرھ سال تک رہے گا۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو تین بڑے چیلنجز درپیش ہیں

مزید خبریں
سپریم کورٹ میں آج دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان کا سینئر وکیل اعتزاز احسن سے خوش گوار مکالمہ ہوا جس کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ میری طرف سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو معاف کردیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ تسلیم کرتا ہوں کہ
میڈیا کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے اظہر صدیق ایڈوووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ جس میں سگریٹ نوشی پر پابندی کے قوانین کی پاسداری نہ کرنے کی نشاندہی دہی کی گئی۔
صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 15 اہم کمانڈروں سمیت تقریباً 200 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو تھے۔ اب تک ایک ہزار 8 سو کے قریب فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔
سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی کل سعودی عرب روانگی کا امکان ہے۔ جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے سے موجود ہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں

مقبول ترین
قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی آڈیو ویڈیو اسکینڈل کے مرکزی کرداروں کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کردیا گیا۔ نیب کی طرف سے دائر کیا جانے والا ریفرنس 630 صفحات پر مشتمل ہے جس میں آڈیو
لاڑکانہ میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے رتو ڈیرو میں بچوں سمیت سیکڑوں افراد کے ایڈز مبتلا ہونے کے مسئلے پر گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ ایچ آئی وی اور ایڈز میں بہت فرق ہے، ایچ آئی وی کا علاج نہ ہو تو دس
اسلام آباد میں وفاقی وزراء اور چیئرمین ایف بی آر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ موجود حکومت نے اقتدار سنبھالا تو معاشی حالت بہت بری تھی، جب حکومت آئی تو قرضہ 31 ہزار ارب روپے سے زیادہ تھا، برآمدات گر رہی تھیں
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی اور خطے میں استحکام کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں