Wednesday, 03 June, 2020
بہاولپور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، داعش کے 4 دہشتگرد ہلاک

بہاولپور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، داعش کے 4 دہشتگرد ہلاک

 لاہور: محکمہ انسداد دہشت گردی (کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ، سی ٹی ڈی) کے بہاولپور میں آپریشن کے دوران داعش کے 4 مبینہ دہشت گرد ہلاک  اور 3 دہشت گرد فرار ہوگئے۔ دہشت گردوں کا ہدف بہاولپور میں اقلیتی عبادت گاہ تھی۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے بتایا کہ خفیہ اطلاعات ملنے پر کارروائی کی جس میں چار دہشت گرد ہلاک اور تین فرار ہو گئے۔ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم داعش سے ہے جن میں امان اللہ، عبدالجبار، رحمان علی اور علیم شامل ہیں۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف کارروائی بہاولپور میں اعظم چوک کے قریب ذخیرہ جنگل میں کی گئی۔

دہشت گردوں کا ہدف بہاولپور میں اقلیتی عبادت گاہ تھی اور ان کے قبضے سے دستی بم، ایس ایم جی رائفلز اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ دہشت گردوں کے تین ساتھی اندھیرے میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  45242
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
سندھ حکومت کراچی سمیت اندرون شہر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔ گاڑیوں میں اضافی مسافر نہیں بٹھائے جائیں گے۔ آن لائن ٹیکسی سروس بھی بحال کردی گئی۔
جے یو آئی(ف) کے رہنما اور ضلع کرم سے رکن قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی انتقال کر گئے۔ ان کی نماز جنازہ آج تین بجے ضلع کرم میں ادا کی جائے گی۔
ایئربس کمپنی کے ماہرین نے پی آئی اے طیارہ حادثہ کی تحقیقات مکمل کرلیں اور جائے وقوعہ سے تمام ضروری شواہد بھی اکھٹے کرلیے ہیں جب کہ تحقیقاتی رپورٹ فرانس میں تیار کی جائے گی۔
آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے کہا ہے کہ عالمی امن کےلیےپاکستان کاعزم غیرمتزلزل ہے۔ پاکستانی امن دستے دنیا کے شورش زدہ علاقوں میں انسانیت کی خدمت جاری رکھےہوئےہیں۔

مزید خبریں
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے اضلاع کی سطح پر قرنطینہ مرکز بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
وزارت قانون و انصاف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری سےخالد جاوید خان کو انور منصور کی جگہ پاکستان کا نیا اٹارنی جنرل تعینات کرنے کا باضابطہ نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔
اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور مائیکروسافٹ نے Imagine Cup 2020میں نیشنل یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)، اسلام آباد کی ٹیمFlowlines کو نیشنل فائنل 2020کا فاتح قرار دیاہے۔نسٹ کی ٹیم نے ملک بھر کی 60 فائنلسٹ ٹیموں میں بہترین کارکردگی دکھائی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رہنما اور وزیر اعظم عمران خان کے دیرینہ سیاسی معاون نعیم الحق طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ انھیں کینسر کا مرض‌لاحق تھا۔ وہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

مقبول ترین
آج یہ کہتے ہوئے دل کر رہا ہے کہ مسلسل ہنستی رہوں کہ سپر پاورامریکہ۔۔۔ جی ہاں! وہی امریکہ جس نے افغانستان کو کھنڈرات میں بدل دیا وہی امریکہ جس نے عراق پر ایک عرصہ جنگ مسلط کیے رکھی، کبھی بمباری کر کے تو کبھی داعش کی شکل میں کیڑے مکوڑوں کی فوج بنا کے، عراق پر اپنا تسلط برقرار رکھنا چاہا۔
علامہ محمداقبال رحمۃ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا ہے کہ”ثبات ایک تغیرکو ہے زمانے میں“،گویا اس آسمان کی چھت کی نیچے کسی چیز کو قرارواستحکام نہیں۔تاریخ گواہ ہے کہ اس زمین کا جغرافیہ ایک ایک صدی میں کئی کئی مرتبہ کروٹیں بدلتارہا ہے۔سائنس کی بڑھتی ہوئی رفتار کے ساتھ جغرافیے کی تبدیلی کا عمل بھی تیزتر ہوتاجارہاہے،چنانچہ گزشتہ ایک صدی نے تین بڑی بڑی سپر طاقتوں کے ڈوبنے کا مشاہدہ کیا،
صوبائی وزیر مرتضیٰ بلوچ کورونا وائرس کے باعث کئی روز سے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ ان کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے تھا۔ میڈیا کے مطابق صوبائی وزیر کچی آبادی غلام مرتضیٰ بلوچ کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔ مرحوم کچھ روز
نظریہ مہدویت ایسا موضوع ہے، جو صدیوں سے انسانوں کے درمیان زیر بحث رہا ہے۔ اس اعتقاد کے ساتھ انسان کا مستقبل روشن ہے، یہ عقیدہ کسی ایک قوم، کسی فرقے یا کسی مذہب کے ساتھ مخصوص نہیں ہے بلکہ مہدویت ایک ایسی عالمگیر حکومت کا نام ہے کہ جس کی بنیاد تمام انسانوں کے مابین عدل و انصاف اور اخلاق و محبت پر ہوگی۔ مہدویت ایسی آواز ہے، جو کہ ہر روشن خیال انسان کے اندر فطری طور پر موجود ہے۔ ایسی امید ہے، جو زندگی کو تروتازہ اور غم و اندیشہ سے دور کرکے نور الٰہی کی طرف لے جاتی ہے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں