Sunday, 31 May, 2020
ملائیشیا جیلوں میں قید سینکڑوں پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

ملائیشیا جیلوں میں قید سینکڑوں پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

 لاہور: وزیراعظم عمران خان کی کوششوں سے ملائیشیا کی جیلوں میں قید سینکڑوں پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے۔ تمام قیدیوں کی ایئرپورٹ پر اسکرینگ کے بعد قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ 417 قیدیوں کو لیکر غیر ملکی ائرلائن کی دو پروازیں لاہور پہنچ گئیں، تیسری اور آخری پرواز کل دوپہر پاکستان پہنچے گی۔

تفصیلات کے مطابق ملائیشیا کی جیلوں میں قید پاکستانی قیدی ملائیشین ایئرلائن کے ذریعہ لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچے، ملایشین ایئرلائن کا طیارہ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کرگیا جہاں مسافروں کی امیگریشن کی گئی، وطن واپس پہنچ کر قیدی بہت خوش دکھائی دیے۔

تمام پاکستانی قیدیوں کی ایئرپورٹ پر اسکرینگ کے بعد قرنطینہ میں رکھا گیا ہے، کوالالمپور میں پاکستانی ہائی کمیشن نے بھی وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر کوششیں کی اور پھران  قیدیوں کی رہائی ممکن ہوئی۔

دوسری جانب ملائیشیا سے مزید 167 پاکستانی لاہور پہنچ گئے، ملائیشن ائیرلائن کی خصوصی پرواز سے لاہور پہنچنے والے مسافروں کو اسیکنگ اور امیگریشن کے بعد کو قرنطنیہ میں منتقل کر دیا جائے گا۔

ملائیشیا میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر آمنہ بلوچ کا کہنا ہے کہ عید سے قبل 3 فلائٹس کے ذریعہ تمام پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کو یقینی بنایا جائے گا اور تیسری فلائٹ پاکستانیوں کو لیکر پیر روز پاکستان پہنچے گی۔

واضح رہے رہا ہوکر وطن واپس آنے والوں میں اکثریت ویزوں کی معیاد ختم ہونے کے باوجود ملائشیا میں چھپ کر رہ ر ہے تھے مگر پکڑے گئے اور ملائیشن قانون کے تحت ان کو جیلوں میں بند کر دیا گیا تھا، ان کی رہائی کے لیے وزیراعظم عمران خان نے ملائیشن وزیر اعظم سے درخواست کی تھی جس پر ان کو رہائی ملی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  4405
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے کہا ہے کہ عالمی امن کےلیےپاکستان کاعزم غیرمتزلزل ہے۔ پاکستانی امن دستے دنیا کے شورش زدہ علاقوں میں انسانیت کی خدمت جاری رکھےہوئےہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعدادوشمار کے مطابق کورونا س کے وار تیز ہوگیاہے ،60ہزار پاکستانی متاثر‘ اب تک 1240 جاں بحق ،مجموعی طور پر 19 ہزار142 مریض صحت یاب ‘ 24 گھنٹوں میں مزید ایک ہزار446 کیسز رپورٹ ہوئے۔
چینی فوج نے بھارت کو کرارا جواب دیتے ہوئے درجنوں بھارتی اہلکاروں کی درگت بناتے ہوئے انہیں زخمی کر دیا، بھارتی میڈیا کے مطابق کہ 2 روزہ جھڑپوں کے نتیجے میں بھارتی فوج کو پیچھے ہٹنا پڑا تھا، شمالی سکم میں 9 مئی کو محازکھولنے پر بھی بھارت کو منہ کی کھانا پڑی تھی۔
ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 59 ہزار 151 ہو گئی ہے جبکہ 1225 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔

مزید خبریں
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے اضلاع کی سطح پر قرنطینہ مرکز بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
وزارت قانون و انصاف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری سےخالد جاوید خان کو انور منصور کی جگہ پاکستان کا نیا اٹارنی جنرل تعینات کرنے کا باضابطہ نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔
اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور مائیکروسافٹ نے Imagine Cup 2020میں نیشنل یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)، اسلام آباد کی ٹیمFlowlines کو نیشنل فائنل 2020کا فاتح قرار دیاہے۔نسٹ کی ٹیم نے ملک بھر کی 60 فائنلسٹ ٹیموں میں بہترین کارکردگی دکھائی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رہنما اور وزیر اعظم عمران خان کے دیرینہ سیاسی معاون نعیم الحق طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ انھیں کینسر کا مرض‌لاحق تھا۔ وہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

مقبول ترین
پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما راجہ ظفر الحق کا کہنا ہے کہ ایٹمی دھماکوں کا کریڈٹ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو جاتا ہے۔ میڈیا کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید نے دعویٰ کیا تھا کہ ملک میں ایٹمی دھماکے انہوں نے، گوہر ایوب اور
وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ساری قوم کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ ایٹمی دھماکا راجا ظفر الحق، گوہر ایوب اور میں نے کیا، نواز شریف سمیت ساری کابینہ ایٹمی دھماکے کے خلاف تھی۔ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید احمد نے
معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا کے مقامی سطح پر پھیلاؤ کی شرح 92 فیصد ہے لہٰذا عوامی مقامات پر ماسک کے استعمال کو لازمی قرار دے رہے ہیں۔ وزیراعظم کے معاونین خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا اور
وزیر مملکت برائے امور کشمیر شہریار آفریدی بھی کورونا کا شکار ہوگئے ہیں۔ وزیر مملکت نے قوم کے لیے دعا دی اور کہا رب ذوالجلال سے دعا ہے کہ وطن عزیز کو موذی وباء سے محفوظ بنائے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں