Friday, 23 August, 2019
مریم نواز نے ملک گیر احتجاجی مظاہروں کا اعلان کر دیا

مریم نواز نے ملک گیر احتجاجی مظاہروں کا اعلان کر دیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے ملک گیر احتجاجی مظاہروں کا اعلان کرتے ہوئے عوام سے کہا ہے کہ احتجاجی مظاہروں میں وہ شریک ہوں جو ‘آزاد، جمہوری اور صرف پاکستان’ میں زندہ رہنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے ٹوئٹ میں کہا کہ میں ملک گیر سطح پر احتجاجی مظاہروں کی سربراہی کروں گی جس کا مقصد صرف سابق وزیراعظم نواز شریف کے لیے انصاف کا تقاضہ ہی نہیں بلکہ قانون کی بالا دستی اور آزادی اظہار کا مطالبہ ہوگا۔

مریم نواز نے کہا کہ عوامی نمائندوں کوسزا دینے کے لیے پورے نظام میں تبدیلی، عوامی ووٹ کی چوری، سلیکٹڈ انتخاب کے خاتمے کا مطالبہ بھی شامل ہوگا۔ مسلم لیگ کی نائب صدر نے کہا کہ ہر پاکستانی ایک آزاد، جمہوری اور صرف پاکستان میں جینے کی خواہش رکھتا ہے۔ مریم نواز نے احتجاجی مظاہروں کی تاریخ کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔

دوسری جانب مسلم لیگ نے ٹوئٹر پر بتایا کہ وہ فیصل آباد میں 21 جولائی کو ریلی سے خطاب کریں گی۔ اس سے قبل 7 جولائی کو منڈی بھاالدین میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے مستعفیٰ کا مطالبہ کیا۔ مریم نواز نے ریلی میں شریک کارکنوں پر زور دیا کہ وہ ساتھ مل کر ‘گھرواپس جاو’ کا نعرہ لگائیں۔

جج ارشد ملک سے متعلق مبینہ خفیہ ویڈیو کے بارے میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کے سربراہ کو جیل میں قید رکھنا اب جرم ہے۔ مریم نواز نے الزام لگایا تھا کہ نواز شریف کے خلاف سزا شدید دباو کا نتیجہ ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  34077
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
لاہور اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں تاجروں نے کاروبار جزوی طور پر بند کررکھے ہیں اور مطالبات پورے ہونے تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ سینیئر نائب صدر انجمن تاجران سندھ نے آج صوبے بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کرتے
اطلاعات کے مطابق میاں محمد نوازشریف کے بیٹوں کی لندن میں جائیداد سے متعلق تحقیقات کے لئے ایک ہفتہ قبل جانے والی نیب کی 2 رکنی ٹیم پی آئی اے کی پرواز سے صبح 8 بجے لاہور ایئرپورٹ پہنچی۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے مسیحی برادری کی خوشیاں متاثر کرنے کی کوشش کی تاہم سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی قابل قدر ہے۔ صدر کا حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کااظہار
ابتدائی معلومات کے مطابق 4 دہشت گردوں نے چرچ پر حملہ کیا تھا، جن میں سے ایک کو سیکیورٹی اہلکاروں نے چرچ کے دروازے پر فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا۔ واقعہ میں 3 خواتین سمیت 8 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

مقبول ترین
صدر آزاد کشمیر مسعود خان کا کہنا ہے کہ امیت شاہ اور راج ناتھ سنگھ سن لو ہم کشمیر میں تمہارا اور بھارتی فوجیوں کا قبرستان بنادیں گے۔ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کا کہنا تھا کہ آرٹیکل
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا دعوے کررہا ہے کہ افغانستان سے کچھ دہشت گرد مقبوضہ وادی میں داخل ہوئے ہیں، بھارتی دعویٰ ہے کہ دہشت گرد جنوبی علاقوں میں بھی داخل ہوئے ہیں
وزیراعظم عمران خان نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب وہ بھارت سے مزید بات چیت کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے کیونکہ اس کا اب کوئی فائدہ نہیں ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے امریکی جریدے نیویارک ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے مقبوضہ کشمیر
ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ پاکستان آرمی کے زبردست سپہ سالار ہیں۔ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو مزید 3 سال کیلئے آرمی چیف مقرر کیا تھا۔ اس حوالے سے پاکستان کے دیرینہ دوست

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں