Saturday, 06 March, 2021
وزارت اطلاعات کے تحت پانچویں قومی پرعزم ایوارڈ تقریب کا انعقاد

وزارت اطلاعات کے تحت پانچویں قومی پرعزم ایوارڈ تقریب کا انعقاد

اسلام آباد ۔ وزارات اطلاعات و نشریات کے تحقیقی و ابلاغیات پروجیکٹ پاکستان پیس کلیکٹو کے تحت انفارمیشن سروسز اکیڈمی میں پانچویں قومی پرعزم ایوارڈز 2021 کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پیشہ ور صحافیوں کی کیٹگری میں ٹیکسٹ سٹوری پر معروف صحافی جاوید ملک کو پہلے ایوارڈ سے نوازا گیا دیگر مختلف زمروں میں فضل خالق، شیزہ مستسیم، سندس محبوب، سیما اقبال، ولید اکرم،شاہ رخ خان، موسی یاوری،عمر نفیس،احمد زولید، انعم نصیر، ظہیر مختار، فرقان عزیز، اقراء امتیاز ، محمد طلال اور غلام عباس کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔

خطبہ استقبالیہ میں پروجیکٹ کے سی ای او میاں شبیر انور نے بتایا کہ ایک ہزار سے زائد شارٹ لسٹڈ دستاویزی فلموں،کہانیوں،تصاویر اور ڈیجیٹل پوسٹرز کو ندیم عمر تارڑ،قطرینہ حسین،پروفیسر کامران بٹ اور ہارون الرشید جیسے ایکسپرٹ کی جیوری کے سامنے رکھا گیا جنہوں نے انتہائی محنت اور عرق ریزی سے حتمی نتائج ترتیب دئیے۔ 

اس موقعہ پر سیکرٹری اطلاعات و نشریات محترمہ شاہرہ شاہد نے وزارت اطلاعات کے قومی ایوارڈز حاصل کرنے والوں کو مبارک باد دی اور عندیہ دیا کہ وزارت آئندہ سالوں میں حقیقی ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے مزید اقدامات اٹھاۓ گی تا کہ ہمارے با صلاحیت قلمکار،فلمساز اور ڈیجیٹل ورک کے ماہرین پوری دنیا میں پاکستان کے ہیروز کو متعارف کروائیں جس سے پاکستان کا ایک دل کش اور مثبت چہرہ سامنے لانے میں مدد ملے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  18760
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
سانحہ اے پی ایس کی جوڈیشل انکوائری کمیشن کی رپورٹ میں دھمکیوں کے بعد سکیورٹی گارڈز کی کم تعداد اور درست مقامات پر عدم تعیناتی کی نشاندہی کی گئی ہے۔ سانحہ اے پی ایس پر بننے والی جوڈیشل انکوائری کمیشن نے سانحے کی رپورٹ پبلک کردی ہے
وائس چانسلرنے مزید کہا کہ اگرگومل یونیورسٹی کے طلباء کو کسی قسم کی تنظیموں کی اجازت نہیں دیتا تو ملازمین کو بھی اس کی اجازت نہیں دونگا۔ اگر کوئی بھی افسر، استاد، ملازم یا طالبعلم اس قسم کی تنظیموں یا گروپ بندی میں شامل پایا گیا تو گومل یونیورسٹی
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اٹھارویں ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ کے خلاف کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ رینجرز
احتساب عدالت اسلام آباد نے جمعرات کو تین سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی، نواز شریف ، شاہد خاقان عباسی اور سابق صدر آصف علی زرداری کو طلب کر لیا ہے۔ میڈیا کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں توشہ خان کیس میں سابق وزیراعظم میاں محمد

مقبول ترین
فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی کو کرپشن الزامات ثابت ہونے پر تین سال قید کی سزا سنادی گئی۔ سرکوزی نے صدارت کے دوران ایک جج کو بہترعہدے کی آفر کے بدلے اپنے کیس سے متعلق معلومات حاصل کیں، سابق صدر کی انتخابی کیمپین
سینیٹ انتخابات آئین کے تحت خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوں گے، سپریم کورٹ نے صدارتی ریفرنس پر محفوظ شدہ رائے سنا دی۔ عدالت نے یہ بھی قرار دیا ہے کہ ووٹ کی سیکریسی ہمیشہ کے لیے دائمی نہیں رہتی، عدالت نے چار ایک کی اکثریت سے فیصلہ سنایا۔
پاکستان کے لیے کورونا ویکسین کے حوالے سے بڑی خوشخبری آگئی۔ ادارۂ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو مفت کورونا ویکسین کوویکس پلیٹ فارم سے ملے گی۔ کوویکس پاکستان کی 20 فیصد آبادی کو مفت کورونا ویکسین فراہم کرے گا۔
گلگت بلتستان حکومت کے وزیر راجہ ناصر علی خان نے کہا ہے کہ محمد علی سدپارہ اور دیگر کوہ پیما دنیا میں نہیں رہے، حکومت، فوج اور لواحقین سب اس رائے پر متفق ہیں۔ گلگت بلتستان حکومت کے وزیر سیاحت راجہ ناصر علی خان نے پریس کانفرنس

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں