Monday, 21 September, 2020
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس: اہلیہ کا ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس: اہلیہ کا ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ

اسلام آباد ۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ میں کسی قسم کی رعایت کی طلب گار نہیں، عام شہری جیسا سلوک کیا جائے۔ جسٹس عمر عطا بندیال کا ریمارکس دیتے ہوئے کہنا تھا کہ خریداری کے ذرائع سے مطمئن ہیں، آپ کے پاس ریکارڈ موجود ہے۔ ہم میرٹ کا جائزہ نہیں لے سکتے، متعلقہ اتھارٹیز کو دستاویزات سے مطمئن کریں۔

میڈیا کے مطابق حکومتی وکیل بیرسٹر فروغ نسیم کے دلائل مکمل ہونے کے بعد جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس حتمی مراحل میں داخل ہو گیا ہے۔ جسٹس عیسیٰ کی اہلیہ نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرا دیا ہے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ کا بیان میں کہنا تھا کہ پہلی جائیداد 2004ء میں برطانیہ میں خریدی۔ برطانیہ میں جائیداد کی خریداری کیلئے پاسپورٹ کو قبول کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہمیری زرعی زمین ڈسٹرکٹ جیکب آباد سندھ میں میرے نام پر ہے۔ یہ زمین والد سے ملی، اس کا خاوند سے تعلق نہیں ہے۔ حکومت کو میری زمین کے بارے میں علم ہے۔ گوشوارے جمع کرانے پر حکومت نے مجھے ٹیکس سرٹیفکیٹ جاری کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میرا ٹیکس ریکارڈ کراچی سے اسلام آباد منتقل کر دیا گیا۔ ایف بی آر سے ریکارڈ کی منتقلی کا پوچھا تو کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ موقف کے دوران بار بار آبدیدہ ہوتی رہیں۔

اہلیہ جسٹس قاضٰ فائز عیسیٰ کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں ٹیکس گوشواروں کا 2016ء سے اب تک کا ریکارڈ دکھایا۔ برطانیہ نے زیادہ ٹیکس دینے پر ٹیکس ریفنڈ کیا۔ سماعت کے دوران جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ ہم نے نوٹس کیا ہے آپ کے پاس ریکارڈ موجود ہے تاہم ہمارے لیے مسئلہ یہ ہے کہ میرٹ کا جائزہ نہیں لے سکتے۔

جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ ہم آپ کے حوالے سے مطمئن ہیں۔ آپ کے پاس اپنا موقف پیش کرنے کیلئے کافی مواد ہے۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس کی سماعت 19 جون بروز جمعہ صبح ساڑھے نو بجے تک ملتوی کر دی گئی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  13210
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
رینٹل پاور کیس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سمیت 10 ملزمان نے بریت کی درخواست دائر کر رکھی تھی اور نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت تمام درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔ جس پر احتساب عدالت اسلام آباد نےفیصلہ محفوظ کر رکھا تھا تاہم آج احتساب
سپریم کورٹ میں کورونا از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوان چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہ وزیراعظم کہتےہیں ایک صوبے کا وزیراعلیٰ آمر ہے، اس کی وضاحت کیا ہوگی؟ چیف جسٹس نے کہا کہ وزیراعظم اور وفاقی
چیف جسٹس گلزار احمد نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو دھمکیوں کے معاملہ کا از خود نوٹس لے لیا ہے، جمعے کو کیس کی سماعت ہوگی۔ میڈیا کے مطابق چیف جسٹس گلزار احمد نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو دی گئی دھمکیوں کے معاملے پر ازخود نوٹس
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کرنے والوں میں چینی پیپلز لبریشن آرمی کی 10 رکنی میڈیکل ٹیم شامل تھی جس کی قیادت میجر جنرل ڈاکٹر ژو کر رہے تھے۔

مزید خبریں
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے اضلاع کی سطح پر قرنطینہ مرکز بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
وزارت قانون و انصاف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری سےخالد جاوید خان کو انور منصور کی جگہ پاکستان کا نیا اٹارنی جنرل تعینات کرنے کا باضابطہ نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔
اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور مائیکروسافٹ نے Imagine Cup 2020میں نیشنل یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)، اسلام آباد کی ٹیمFlowlines کو نیشنل فائنل 2020کا فاتح قرار دیاہے۔نسٹ کی ٹیم نے ملک بھر کی 60 فائنلسٹ ٹیموں میں بہترین کارکردگی دکھائی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رہنما اور وزیر اعظم عمران خان کے دیرینہ سیاسی معاون نعیم الحق طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ انھیں کینسر کا مرض‌لاحق تھا۔ وہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

مقبول ترین
برطانیہ، فرانس، جرمنی اور روس نے امریکی اقدام کو غیر قانونی قرار دے دیا۔ سیکیورٹی کونسل میں شکست کھانے کے بعد امریکا نے ایران پر یکطرفہ طور پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔ میڈیا کے مطابق سلامتی کونسل میں شکست کے بعد امریکا کی
آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) نے حکومت مخالف نیا اتحاد بنا لیا. جنوری 2021ء میں حکومت مخالف لانگ مارچ کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعظم کے فوری استعفے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ اپوزیشن نے حکومت مخالف الائنس کے نام پر مشاورت کے بعد اسے
ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا کہ امریکی رپورٹ میں پاکستان کے دہشت گردی کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات کو متنازع بنایا گیا ہے۔ القاعدہ کی خطے میں ناکامی کو تو تسلیم کیا گیا لیکن اس کے خلاف پاکستان کی کاوشوں کو نظر انداز کیا گیا۔ پاکستان میں
رینٹل پاور کیس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سمیت 10 ملزمان نے بریت کی درخواست دائر کر رکھی تھی اور نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت تمام درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔ جس پر احتساب عدالت اسلام آباد نےفیصلہ محفوظ کر رکھا تھا تاہم آج احتساب

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں