Monday, 21 September, 2020
پیٹرول بحران میں ملوث کمپنیوں کے خلاف کارروائی کا حکم

پیٹرول بحران میں ملوث کمپنیوں کے خلاف کارروائی کا حکم

اسلام آباد ۔ وزیراعظم عمران خان نے پیٹرول کے مصنوعی بحران میں  ملوث کمپنیوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔ پیٹرول بحران پر وزیراعظم کو تحقیقاتی رپورٹ پیش کی گئی جس میں بتایا گیا کہ 9 آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے جان بوجھ کر پیٹرول بحران پیدا کیا، اسٹوریج میں پیٹرول ہونے کے باوجود یکم جون سے پیٹرول کی سپلائی محدود کی گئی۔

تحقیقاتی رپورٹ پر وزیراعظم عمران خان نے  پیٹرول کے مصنوعی بحران میں ملوث افراد  اور کمپنیوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔ وزیراعظم نے بحران میں ملوث کمپنیوں کے لائسنس معطل اور منسوخ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم نے یہ بھی ہدایت کی کہ ذخیرہ شدہ پیٹرول مارکیٹ میں سپلائی کیا جائے۔

فیول کرائسز کمیٹی عدالت میں چیلنج
دوسری جانب پیٹرول بحران پر بنی ’فیول کرائسز کمیٹی‘ کو پیٹرولیم کمپنیوں نے چیلنج کردیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کمپنیوں کے وکیل نے کہا کہ اوگرا خود ریگولیٹر ہے، وفاقی وزیر کو فیول کرائسز کمیٹی تشکیل دینے کا اختیار نہیں۔ 

درخواست میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی میں ایف آئی اے کو شامل کرنا بھی غیرقانونی ہے۔ 

اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئل کمپنیوں کی درخواست پر وزارت توانائی، اوگرا، فیول کرائسز کمیٹی اور ایف آئی اے کو 25 جون کے لیے نوٹس جاری کر دیے۔

خیال رہے کہ ملک میں پیٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد یکم جون سے مختلف شہروں میں پیٹرول کی شدید قلت پیدا ہو گئی تھی، پیٹرول کی سپلائی نہ ہونے کے باعث متعدد پیٹرول پمپس بند جب کہ جو کھلے ہوئے تھے وہاں پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئی تھیں۔

میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے ملک میں ہونے والے پیٹرول بحران کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر پیٹرولیم عمرایوب خان سے واقع کی رپورٹ طلب کی تھی۔ وزیر پیٹرولیم عمر ایوب خان نے 72 گھنٹوں میں پیٹرول کی سپلائی نارمل ہونے کا دعویٰ کیا تھا تاہم وفاقی وزیر کے دعوے کے بعد بھی ملک کے کئی شہروں میں پیٹرول کی قلت برقرار ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  28442
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے سابق نائب صدر صدیق خان ترین نے کہا کہ کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ تشویشناک ہے انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس عالمی وبا سے بچاو اور پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے موثر کردار ادا کرنا از حد ضروری ہے
وزیراعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے مالی سال 2020-2021ء کا خسارے کا بجٹ پیش کر دیا۔ صوبائی بجٹ کا تخمینہ 1241 ارب روپے ہے۔ وفاق اور پنجاب کے برعکس سندھ حکومت نے گریڈ 1 سے 16 کے ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے۔
وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال برقرار رہی تو جولائی کے آخر تک کورونا کیسز کی تعداد 10 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔ آئندہ کچھ دنوں میں کورونا ٹیسٹ کی صلاحیت روزانہ ڈیڑھ لاکھ تک لےجائیں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز مسترد کردی اور کہا کہ مکمل لاک ڈاؤن نہیں اسمارٹ لاک ڈاؤن ہوگا، اب سختی کرنا پڑے گی، عوامی مقامات پرماسک پہننا لازم ہوگا، رضا کاروں کی شکایت پرکارروائی ہوگی۔

مزید خبریں
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے اضلاع کی سطح پر قرنطینہ مرکز بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
وزارت قانون و انصاف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری سےخالد جاوید خان کو انور منصور کی جگہ پاکستان کا نیا اٹارنی جنرل تعینات کرنے کا باضابطہ نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔
اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور مائیکروسافٹ نے Imagine Cup 2020میں نیشنل یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)، اسلام آباد کی ٹیمFlowlines کو نیشنل فائنل 2020کا فاتح قرار دیاہے۔نسٹ کی ٹیم نے ملک بھر کی 60 فائنلسٹ ٹیموں میں بہترین کارکردگی دکھائی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رہنما اور وزیر اعظم عمران خان کے دیرینہ سیاسی معاون نعیم الحق طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ انھیں کینسر کا مرض‌لاحق تھا۔ وہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

مقبول ترین
برطانیہ، فرانس، جرمنی اور روس نے امریکی اقدام کو غیر قانونی قرار دے دیا۔ سیکیورٹی کونسل میں شکست کھانے کے بعد امریکا نے ایران پر یکطرفہ طور پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔ میڈیا کے مطابق سلامتی کونسل میں شکست کے بعد امریکا کی
آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) نے حکومت مخالف نیا اتحاد بنا لیا. جنوری 2021ء میں حکومت مخالف لانگ مارچ کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعظم کے فوری استعفے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ اپوزیشن نے حکومت مخالف الائنس کے نام پر مشاورت کے بعد اسے
ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا کہ امریکی رپورٹ میں پاکستان کے دہشت گردی کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات کو متنازع بنایا گیا ہے۔ القاعدہ کی خطے میں ناکامی کو تو تسلیم کیا گیا لیکن اس کے خلاف پاکستان کی کاوشوں کو نظر انداز کیا گیا۔ پاکستان میں
رینٹل پاور کیس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سمیت 10 ملزمان نے بریت کی درخواست دائر کر رکھی تھی اور نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت تمام درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔ جس پر احتساب عدالت اسلام آباد نےفیصلہ محفوظ کر رکھا تھا تاہم آج احتساب

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں