Thursday, 17 October, 2019
نیب نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو گرفتار کرلیا

نیب نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو گرفتار کرلیا

لاہور ۔ قومی احتساب بیورو نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو لاہور ٹول پلازہ سے گرفتار کرلیا۔ میڈیا کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی لاہور ٹول پلازہ سے گزر رہے تھے کہ وہاں موجود پولیس نے انہیں روکا اور بعد ازاں وہاں موجود نیب ٹیم نے انہیں گرفتار کرلیا۔

نیب ذرائع کے مطابق سابق سیکرٹری پیٹرولیم عابد سعید شاہد خاقان عباسی کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے اور انہوں نے اہم ثبوت نیب کے حوالے بھی کیے، عابد سعید کے وعدہ معاف گواہ بننے کے بعد ہی سابق وزیر اعظم کی گرفتاری کا فیصلہ کیا گیا۔

میڈیا کے مطابق کے مطابق ایل این جی کیس میں شاہد خاقان عباسی کے خلاف تحقیقات کل ہی مکمل کر لی گئی تھیں، سابق وزیراعظم کی گرفتاری کا آج نیب میں پیش نہ ہونے سے کوئی تعلق نہیں، نیب نے شاہد خاقان عباسی کو آج ایل این جی کیس میں طلب کیا تھا، چیئرمین نیب نے ان کے خلاف تحقیقات کی منظوری دی۔

پس منظر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 
(ن) لیگ کے سابق دور حکومت میں اُس وقت کے وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے قطر کے ساتھ ایل این جی درآمد کرنے کا معاہدہ کیا تھا اور ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ایل این جی کی درآمد اور تقسیم کا 220 ارب روپے کا ٹھیکہ دیا جس میں وہ خود حصہ دار ہیں جب کہ سابق وزیراعظم کا نام بھی ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل تھا۔

واضح رہے قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے شاہد خاقان عباسی کو آج ایل این جی ٹرمینل کا ٹھیکہ مخصوص کمپنی کو دینے پر تحقیقات کے لیے طلب کیا تھا لیکن وہ نجی مصروفیات کے باعث نیب آفس میں پیش نہیں ہوئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  40202
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ نوکریاں حکومت نہیں نجی سیکٹر دیتا ہے یہ نہیں کہ ہر شخص سرکاری نوکر ی ڈھونڈے ، حکومت تو 400 محکمے ختم کررہی ہے مگرلوگوں کا اس بات پر زور ہے کہ حکومت نوکریاں دے۔
اسلام آباد میں وزیراعظم آفس کے سامنے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کیخلاف انسانی زنجیر بنائی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے بھی اس تقریب میں شرکت کی اور قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ لوگوں میں صبر نہیں، ابھی 13 ماہ ہوئے ہیں اور لوگ کہتے ہیں کہاں ہے نیا پاکستان۔ وزیراعظم عمران خان نے احساس سیلانی لنگر اسکیم کا افتتاح کردیا، اس موقع پر وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی مدد کیلئے لائن آف کنٹرول پارکرنیوالا بھارتی بیانیےکے ہاتھوں میں کھیل رہاہوگا۔ وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیرکےعوام کے غم و غصہ کو سمجھتاہوں

مقبول ترین
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلیٰ اورتین گورنرز نے شرکت کی۔ حکومت نے مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات کے لیے کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ نوکریاں حکومت نہیں نجی سیکٹر دیتا ہے یہ نہیں کہ ہر شخص سرکاری نوکر ی ڈھونڈے ، حکومت تو 400 محکمے ختم کررہی ہے مگرلوگوں کا اس بات پر زور ہے کہ حکومت نوکریاں دے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ ایرانی صدر سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ پاکستان اور
اسلام آباد میں وزیراعظم آفس کے سامنے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کیخلاف انسانی زنجیر بنائی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے بھی اس تقریب میں شرکت کی اور قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں