Friday, 23 August, 2019
عمران خان ناکام، ضدی، غصے سے بھرا ہوا وزیراعظم ہے، شہباز شریف

عمران خان ناکام، ضدی، غصے سے بھرا ہوا وزیراعظم ہے، شہباز شریف

لاہور ۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نیب عمران نیازی کے ہاتھ میں آلہ کار بنا ہوا ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں، نیب کے ادارے کو سیاسی انتقام کے  لیے استعمال کیا جارہا ہے، نیب اور عمران نیازی کی ملی بھگت سے مسلم لیگ (ن) پر وار ہوا ہےجب کہ نیب عمران نیازی کے ہاتھ میں آلہ کار بنا ہوا ہے اور شاہد خاقان عباسی کو بھونڈے طریقے سے گرفتار کیا گیا لیکن ہم ایسے اوچھے ہتھگنڈوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کیے جاسکتے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ احتساب کے نام پر یہ (ن) لیگ کے خلاف سیاسی انتقام ہے، نیب کےعقوبت خانوں میں ساری (ن) لیگ کی قیادت پڑی ہے، غصے، ناکامی، نااہلی کا سارا نزلہ (ن) لیگ پر گر رہا ہے، جنھوں نے مسائل حل کیے آج وہ انتقام کا نشانہ بن رہے ہیں، ان اقدامات سے ملک کی جگ ہنسائی ہوتی ہے اور اپوزیشن کو ننگی گالیاں دینے والے کو وفاقی وزیر بنا دیا گیا۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ پاکستانی معیشت کا بیڑا غرق کر دیا گیا، ڈالر بڑھنے سے آج قرضوں میں کھربوں روپے کا اضافہ ہو چکا ہے، عوام پر ٹیکس کا کلہاڑا چلایا گیا، غریب کیلئے جینا مشکل ہو گیا ہے، کہاں سے مہنگی روٹی لائے، 15 روپے کی روٹی ہو تو خاندان کا کھانا کہاں تک جائے گا، جو ادویات ہمارے دور میں مفت ملتی تھیں آج ناپید ہیں جب کہ اب تو تاجر برادری بھی چیخ اٹھی ہے اور ہڑتال میں کوئی سیاسی آمیزش نہیں تھی، مجھے اور میرے ساتھیوں کو ہڑتال کا کوئی علم نہیں تھا۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر کا کہنا تھا کہ ہم سے غلطیاں ہوئی ہوں گی، ہم بھی انسان ہیں لیکن خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں ایک طالبعلم، مریض، عوام کی خدمت کی، ہمارے منصوبے عمران خان کو سونے نہیں دیتے، عمران خان مکمل طور پر ناکام، ضدی، غصے سے بھرا ہوا وزیراعظم ہے، قوم عمران خان سے حساب لے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  55789
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا دعوے کررہا ہے کہ افغانستان سے کچھ دہشت گرد مقبوضہ وادی میں داخل ہوئے ہیں، بھارتی دعویٰ ہے کہ دہشت گرد جنوبی علاقوں میں بھی داخل ہوئے ہیں
وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں 3 سال کی توسیع کردی۔ وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے عہدے کی موجودہ مدت مکمل ہونے کے بعد انہیں مزید 3 سال کیلئے آرمی چیف مقرر
پاکستان مظلوم کشمیریوں کی آواز بن گیا ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بیجنگ میں چینی ہم منصب سے اہم ملاقات کی جس میں انھیں بھارتی بربریت سے آگاہ کیا گیا۔ میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی مقبوضہ جموں وکشمیر
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم جنگ نہیں چاہتے تاہم بھارت نے جنگ مسلط کی تومنہ توڑ جواب دیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے سینیئر صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ یہ رائےعامہ کی جنگ ہے، ہم نے یہ جنگ جیتنی ہے، بھارت کشمیر سے توجہ

مقبول ترین
صدر آزاد کشمیر مسعود خان کا کہنا ہے کہ امیت شاہ اور راج ناتھ سنگھ سن لو ہم کشمیر میں تمہارا اور بھارتی فوجیوں کا قبرستان بنادیں گے۔ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کا کہنا تھا کہ آرٹیکل
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا دعوے کررہا ہے کہ افغانستان سے کچھ دہشت گرد مقبوضہ وادی میں داخل ہوئے ہیں، بھارتی دعویٰ ہے کہ دہشت گرد جنوبی علاقوں میں بھی داخل ہوئے ہیں
وزیراعظم عمران خان نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب وہ بھارت سے مزید بات چیت کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے کیونکہ اس کا اب کوئی فائدہ نہیں ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے امریکی جریدے نیویارک ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے مقبوضہ کشمیر
ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ پاکستان آرمی کے زبردست سپہ سالار ہیں۔ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو مزید 3 سال کیلئے آرمی چیف مقرر کیا تھا۔ اس حوالے سے پاکستان کے دیرینہ دوست

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں