Friday, 18 October, 2019
’’نیب نے پیپلزپارٹی رہنما خورشید شاہ کو گرفتار کرلیا‘‘

’’نیب نے پیپلزپارٹی رہنما خورشید شاہ کو گرفتار کرلیا‘‘

اسلام آباد ۔ قومی احتساب بیورو نے پیپلزپارٹی کے اہم رہنما خورشید شاہ کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا۔ ترجمان نیب کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو گرفتار کرلیا گیا، خورشید شاہ کو سرکاری پلاٹوں پر قبضے، آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں گرفتار کیا گیا جب کہ انہیں اسلام آباد میں خورشید شاہ کو بنی گالا رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا۔

میڈیا کے مطابق خورشید شاہ کے خلاف 7 اگست سے تحقیقات کا آغاز ہوا تھا، خورشید شاہ پر الزام ہے کہ انہوں نے کو آپریٹو سوسائٹی میں بنگلے کیلئے ایمنسٹی پلاٹ غیر قانونی طور پر اپنے نام کرایا، خورشید شاہ نے ہوٹل، پیٹرول پمپس اور بنگلے فرنٹ مین اور بے نامی داروں کے ناموں پر بنائے جب کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ تمام الزامات ثابت ہوئے ہیں، اب ان سے مزید تفتیش کی جائے گی۔

میڈیا کا کہنا ہے کہ خورشید شاہ کو کل اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا اور وہاں سے ان کا راہداری ریمانڈ لے کر سکھر منتقل کیا جائے گا۔

اس سے قبل نیب سکھر نے خورشید شاہ کو آج طلب کر رکھا تھا لیکن انہوں نے خط لکھ کر نیب سکھر میں پیش ہونے سے معذرت کی تھی، خورشید شاہ نے موقف اختیار کیا تھا کہ قومی اسمبلی کے اجلاس کے باعث پیش نہیں ہوسکتا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  26957
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
پاکستان اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت حکومت کے خاتمے پر متفق ہوگئی ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں صدر مسلم لیگ (ن) شہبازشریف سے ملاقات کی ہے، بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی
پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا)نے ٹی وی چینلز کو ہدایت کی ہے کہ وہ عید کے موقع پر کوئی بھی سپیشل پروگرام نشر نہ کریں کیونکہ اس سے پاکستانی اور کشمیری عوام کے جذبات کو ٹھیس پہنچنے کا اندیشہ ہے۔
لاہور سے کوئٹہ جانے والی اکبر بگٹی ایکسپریس رحیم یار خان کے قریب ولہار اسٹیشن کی حدود میں کھڑی مال گاڑی سے ٹکرا گئی، حادثے کے نتیجے میں مسافر ٹرین کا انجن مکمل طور پر تباہ ہوگیا اور 3 سے 4 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں
ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف اعلامیہ پر دیئے گئے بھارتی بیان کو مسترد کرتے ہیں۔ میڈیا کے مطابق بھارت کی پاکستان کو معاشی نقصان پہنچانے کی کوششیں ناکام ہوگئی ہیں اور پاکستان ایف اے ٹی ایف (فنانشنل ایکشن

مقبول ترین
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یہ پہلی اسمبلی ہے جو’ڈیزل‘ کے بغیر چل رہی ہے اگر فضل الرحمان کے لوگ میرٹ پر ہوئے تو انہیں بھی قرضے دیے جائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کے لیے ’کامیاب جوان پروگرام‘ کا افتتاح کردیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلیٰ اورتین گورنرز نے شرکت کی۔ حکومت نے مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات کے لیے کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ نوکریاں حکومت نہیں نجی سیکٹر دیتا ہے یہ نہیں کہ ہر شخص سرکاری نوکر ی ڈھونڈے ، حکومت تو 400 محکمے ختم کررہی ہے مگرلوگوں کا اس بات پر زور ہے کہ حکومت نوکریاں دے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ ایرانی صدر سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ پاکستان اور

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں