Tuesday, 25 February, 2020
وزیر اعظم کا خوشاب میں اعلیٰ تعلیمی سہولتوں کی فراہمی کا حکم

وزیر اعظم کا خوشاب میں اعلیٰ تعلیمی سہولتوں کی فراہمی کا حکم

اسلام آباد ۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پنجاب کے  ضلع خوشاب میں اعلیٰ تعلیمی سہولتوں کی فوری طور پر فراہمی کا حکم جاری کرتے ہوئے وہاں یونیورسٹی یا یونیورسٹی کیمپس کے قیام سے متعلق 8رکنی جائزہ کمیٹی تشکیل دے دی جو 15روز میں اپنی سفارشات کے ساتھ رپورٹ وزیرا عظم کو ارسال کرے گی۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پنجاب کے ضلع خوشاب میں اعلیٰ تعلیمی سہولتوں کی فوری فراہمی سے متعلق چیئر مین ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد کی سربراہی میں 8رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جو ضلع خوشاب میں موجود اعلیٰ تعلیم سے متعلق سہولتوں کا جائزہ لے گی اور مذکورہ ضلع میں یونیورسٹی یا یونیورسٹی کیمپس کے قیام کیلئے اپنی شفارشات  کے ساتھ15روز میں تفصیلی رپورٹ دے گی۔ 

اس کمیٹی میں ارکان اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان ، ملک محمد عزیر  خان ، رکن پنجاب اسمبلی ملک آصف بھا اعوان ، وائس چانسلر پی ایم اے ایس ۔اے ار آئی یویا انکا نمائندہ،  یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے وائس چانسلر یا انکا نمائندہ اور ڈپٹی کمشنر خوشاب شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  45297
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جمہوری حکومت کے پانچ سال مکمل ہونے چاہیں۔ حکومت کے خاتمے کا بیان دینے والے اپنے صوبے کا حال دیکھیں۔ ہمیں بہت خراب معیشت ملی۔ کوشش کر رہے ہیں کہ بے روزگار افراد کو
وزیراعظم عمران خان نے چینی صدر شی جن پنگ کو ٹیلی فون کرکے کرونا وائرس سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان اور عوام کرونا وائرس کے خاتمے کی کوششوں میں چین
وزیراعظم سے برطانوی پارلیمنٹ ارکان کے وفد نے ملاقات کی، جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے، اعلامیے کے مطابق آل پارٹیز پارلیمانی کشمیر گروپ وفد کی قیادت چیئرمین ڈیبی ابرہمس نے کی، وزیر اعظم نے کشمیری عوام کی جدوجہد اور
وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ تمام انٹرنیشنل سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ کمپنیاں پاکستان میں کام جاری رکھیں گی اور حکومت ان کے تحفظات دور کرے گی۔سوشل میڈیا کے حوالے سے متعارف کروائی گئی حالیہ ’پابندیوں‘ پر بڑھتی ہوئی تنقید کے بعد وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ان قواعد کے نفاذ سے قبل تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرنے کی ہدایت کردی۔

مزید خبریں
وزارت قانون و انصاف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری سےخالد جاوید خان کو انور منصور کی جگہ پاکستان کا نیا اٹارنی جنرل تعینات کرنے کا باضابطہ نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔
اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور مائیکروسافٹ نے Imagine Cup 2020میں نیشنل یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)، اسلام آباد کی ٹیمFlowlines کو نیشنل فائنل 2020کا فاتح قرار دیاہے۔نسٹ کی ٹیم نے ملک بھر کی 60 فائنلسٹ ٹیموں میں بہترین کارکردگی دکھائی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رہنما اور وزیر اعظم عمران خان کے دیرینہ سیاسی معاون نعیم الحق طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ انھیں کینسر کا مرض‌لاحق تھا۔ وہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم مان لیں وہ نااہل، نالائق اور سلیکٹڈ ہیں انہیں گھر جانا پڑے گا۔ قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کے دوران چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی پوری

مقبول ترین
سابق ناظمِ کراچی نعمت اللّٰہ خان ایڈووکیٹ انتقال کر گئے، وہ طویل عرصے سے علیل تھے، انتقال کے وقت ان کی عمر 89 برس تھی۔
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں امریکی صر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی کے دوران بھارتی متنازع شہریت قانون کیخلاف احتجاج پر تشدد شکل اختیار کر گیا، نئی دہلی میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے جبکہ جھڑپوں کے دوران پولیس اہلکار سمیت
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نیا کمرشل شہر آباد کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے ‘’نیو بلیو ایریا’’ منصوبے کی منظوری دے دی۔ میڈیا کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت اجلاس میں نیو بلیو ایریا منصوبہ کی منظوری
خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن کے شور شرابے کے باوجود تمام قائمہ کمیٹیاں تحلیل کردی گئیں۔ خیبر پختونخوا اسمبلی پیر کو ایک بار پھر مچھلی بازار بنا رہا اور اپوزیشن ارکان نے اسپیکر ڈائس کے سامنے کھڑے ہوکر احتجاج کیا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں