![]() |
اسلام آباد ۔ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان کے ہیڈ آفس میں سال 2019-20کے دوران پرائیویٹ کلاؤڈ کے ذریعے بنائے گئے ڈیٹا سنٹر کی مدد سے انفارمیشن ٹیکنالوجی انفراسٹرکچر قائم کیا گیا ہے۔ یہ ڈیٹا سنٹر OpenStack Cloud Environmentپر قائم کیا گیا ہے جو کہ مستقبل میں بھی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ضروریات کو پورا کرے گا۔ یہ ڈیٹا سنٹر کسی بھی سرکاری ادارے میں قائم کیا جانے والا اپنی نوعیت کا پہلا ڈیٹا سنٹر ہے۔ مزید براں یوٹیلیٹی اسٹورز کے ہیڈ آفس اور جی نائن میں واقع دفتر میں ایک جدید ڈیٹا کمیونیکیشن نیٹ ورک بھی قائم کیا گیا ہے۔ اس ڈیٹا سنٹر پر ایک جدید بین الاقوامی ای آر پی (ERP) سسٹم لگایا گیا ہے۔
اس سسٹم کو یوٹیلیٹی اسٹورز کی ضروریات کے مطابق ڈھالنے کا کام تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے۔ سیلز اور انوینٹری مینجمنٹ کے لیے تمام یوٹیلیٹی اسٹورز اور و یئرہا ؤسز کو سنٹرل ای آر پی سسٹم سے جلد ہی منسلک کر دیا جائے گا جبکہ سپلائی چین،ویئرہاؤسنگ، فنانشلز، ایچ آر، پے رول، اور ای۔کامرس کو جون،2021میں ای آر پی سے منسلک کر دیا جائے گا۔ اس سے خریداری کا طریقہ کار مزید منظم ہو جائے گا اور انوینٹری مینجمنٹ کرنے میں ادارے کو آسانی ہوگی اور انوینٹری کی کمی یا زیادتی کی صورت میں بروقت پیشینگوئی کی جا سکے گی۔ اس ای آر پی سسٹم کی مدد سے ادارے کی مکمل پرفارمنس جانچنا ممکن ہو سکے گا اور یہ بھی معلوم ہو سکے گا کہ کون سی اشیاء کی ڈیمانڈ کن علاقوں میں زیادہ ہے۔ اس سے اسٹاکس کو سپلائی کرنے میں مدد ملے گی اور یوٹیلیٹی اسٹورز کی سیلز پر مثبت اثر ہوگا۔
اس ای آر پی سسٹم کے نفاذ کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز کی جانب سے ملک کے کم آمدنی والے گھرانوں کو سبسڈائزڈ اشیاء کی فراہمی یقینی بنانا ممکن ہوجائے گاجس سے آپریشنل اخراجات میں یقینی کمی آئے گی۔ اس ای آر پی سسٹم سے یوٹیلیٹی اسٹورز اپنے اخراجات، سیلز اور آمدن کے بارے میں بروقت معلوم کر سکے گا اورادارے کی بہتری کے لیے فیصلہ سازی کی جا سکے گی۔ اس سسٹم کی بدولت سبسڈائزڈ اشیاء کی فراہمی یقینی بنا کر یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن اوپن مارکیٹ میں قیمتوں کو کنٹرول کر سکے گااور سنٹرلائزڈ سیلز مانیٹرنگ کی وجہ سے اسٹورز پر موجود عملہ سیلز کی رقم بروقت جمع کروائیں گے۔
یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے ملک بھر کے دس اسٹورز پر پوائنٹ آف سیلز سسٹم بطور پائلٹ پراجیکٹ مکمل کیا ہے۔ یہ سسٹم جلد ہی ملک بھر کے تمام اسٹورز میں نافذالعمل ہوگا۔اسی طرح وینڈرز کی درست معلومات اور ان کا ڈیٹا رکھنے کے لیے آن لائن وینڈر مینجمنٹ سسٹم بنایا گیا ہے۔ منیجنگ ڈائریکٹر، یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن، عمر لودھی نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کو کلی طور پر آٹومیٹ کیا جا رہا ہے تاکہ ادارے کی جانب سے فراہم کردہ سروسز کا معیار بہتر ہو سکے اور عوام الناس کو اشیائے خوردونوسش بازار سے بارعایت میسر ہوں۔ جنرل منیجر انفارمیشن ٹیکنالوجی، یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن شکیل احمد نے بتایا کہ ہم ادارے کو اکیسویں صدی کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے آٹومیٹ کر رہے ہیں۔ ہمارا مقصد ادارے کے ملازمین کو اس قابل بنانا ہے کہ وہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مدد سییوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو منافع بخش ادارہ بنا سکیں۔ ان کا کہنا تھا ہمارا مشن ہے کہ ادارے کو انفارمیشن ٹیکنالوجی سلوشن فراہم کریں اور بہترین سروسز کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ