Tuesday, 07 April, 2020
سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کا کرتار پور کمپلیکس کا دورہ

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کا کرتار پور کمپلیکس کا دورہ

لاہور ۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو کرتار پور آمد پر راہداری کمپلیکس کے مختلف حصوں کا معائنہ کرایا گیا، انتونیو گوتریس کو سکھ یاتریوں کو مہیا کی جانے والی سہولیات پر بریفنگ دی گئی۔ معزز مہمان نے بابا گرونانک کی سمادھی پر پھول چڑھائے اور لنگر خانے میں کھانا بھی کھایا۔

اس موقع پر انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کرتار پور راہداری پاکستان کی جانب سے بین المذاہب ہم آہنگی کا عملی ثبوت ہے، ٹیررازم سے ٹورازم تک پاکستان کا سفر انتہائی متاثر کن ہے، دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی کامیابیاں قابل تحسین ہیں، تعمیر و ترقی کا سفر پر امن حالات کے ساتھ خوشی کا باعث ہے، سابق فاٹا میں امن و امان کی بہتر صورتحال ترقی کی طرف مثبت قدم ہے، دہشتگردی سے متاثر علاقوں میں ریاست کی رٹ بحال ہونا اہم سنگ میل ہے۔

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کو کنڈر گارٹن سکول ڈی ایچ اے لاہور پہنچنے پر بلوچستان، سندھ، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا، پنجاب اور کشمیر کے روایتی لباس میں ملبوس بچوں نے ان کا استقبال کیا اور پھول پیش کئے۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے بچوں سے ملاقات کی اور بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے بھی پلائے۔ اس موقع پر وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد بھی موجود تھیں۔

اقوم متحدہ کی خیر سگالی سفیر برائے مہاجرین معروف ا داکارہ ماہرہ خان نے انتونیو گتریس سے ملاقات کی۔ انتونیو گوتریس نے ماہرہ خان کی جانب سے مہاجرین کے لئے کی جانے والی خدمات کو سراہا اور ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اس سے قبل اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے یہ اعتراف کیا کہ امن مشنز میں خدمات دینے والی کچھ بہادر خواتین اور مردوں سے ملاقات متاثر کن تھی۔ انہوں نے ٹوئٹس میں لکھا اقوام متحدہ امن مشنز میں پاکستان سب سے بڑا شراکت دار ہے، امن مشن کے لیے خدمات دینے والی کچھ بہادر خواتین اور مردوں سے ملاقات متاثر کن تھی، ان افراد نے امن کے قیام کے لیے کام کیا، آپ کی قربانی اور خدمات کے لیے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ 

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  12029
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
قومی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 397 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3278 ہوگئی جن میں 259 صحت یاب ہوگئے ہیں۔
خالد مقبول صدیقی کا استعفیٰ منظور، شہزاد ارباب کو مشیر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا، فخر امام غذائی تحفظ، امین الحق انفارمیشن ٹیکنالوجی، حماد اظہر کو صنعت وپیداوار کی وزارت دیدی گئی جبکہ بابر اعوان کو مشیر برائے پارلیمانی امور مقرر کر دیا گیا ہے۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ دو نہیں ایک پاکستان بناؤں گا اور انہوں نے آٹے و چینی بحران کی انکوائری رپورٹ کو منظرعام پرلاکراپنا وعدہ پورا کیا۔ انہوں نے کہا کہ منافع خوری اورذخیرہ اندوزی کرنیوالوں پرکڑی نظررکھی جارہی
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے گندم چینی بحران کی رپورٹ کو وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے خلاف فرد جرم قرار دے دیا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے گندم چینی بحران سے متعلق ایف

مزید خبریں
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے اضلاع کی سطح پر قرنطینہ مرکز بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
وزارت قانون و انصاف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری سےخالد جاوید خان کو انور منصور کی جگہ پاکستان کا نیا اٹارنی جنرل تعینات کرنے کا باضابطہ نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔
اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور مائیکروسافٹ نے Imagine Cup 2020میں نیشنل یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)، اسلام آباد کی ٹیمFlowlines کو نیشنل فائنل 2020کا فاتح قرار دیاہے۔نسٹ کی ٹیم نے ملک بھر کی 60 فائنلسٹ ٹیموں میں بہترین کارکردگی دکھائی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رہنما اور وزیر اعظم عمران خان کے دیرینہ سیاسی معاون نعیم الحق طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ انھیں کینسر کا مرض‌لاحق تھا۔ وہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

مقبول ترین
قومی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 397 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3278 ہوگئی جن میں 259 صحت یاب ہوگئے ہیں۔
کورونا کا شکار برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ برطانیہ میں مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 4 ہزار 934 ہو گئی۔ برطانیہ میں کورونا وائرس بے قابو ہوتا جا رہا ہے، برطانوی وزیراعظم کو حالت خراب ہونے پر ہسپتال
تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بڑے فیصلے کرتے ہوئے رپورٹ کی روشنی میں کابینہ میں بڑی تبدیلیاں کر دی ہیں۔ یہ بات انہوں نے اپنی ٹویٹ میں کہی، بعد ازاں مقامی نشریاتی ادارے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو
خالد مقبول صدیقی کا استعفیٰ منظور، شہزاد ارباب کو مشیر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا، فخر امام غذائی تحفظ، امین الحق انفارمیشن ٹیکنالوجی، حماد اظہر کو صنعت وپیداوار کی وزارت دیدی گئی جبکہ بابر اعوان کو مشیر برائے پارلیمانی امور مقرر کر دیا گیا ہے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں