Tuesday, 07 April, 2020
ایچ ای سی، مائیکروسافٹ نے Imagine Cup 2020 کی فاتح ٹیم کا اعلان کردیا

ایچ ای سی، مائیکروسافٹ نے Imagine Cup 2020 کی فاتح ٹیم کا اعلان کردیا

اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور مائیکروسافٹ نے Imagine Cup 2020میں نیشنل یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)، اسلام آباد کی ٹیمFlowlines کو نیشنل فائنل 2020کا فاتح قرار دیاہے۔نسٹ کی ٹیم نے ملک بھر کی 60 فائنلسٹ ٹیموں میں بہترین کارکردگی دکھائی۔ یہ ٹیم ایمسٹرڈیم، ہالینڈ میں عالمی ٹیموں سے 20,000امریکی ڈالرز کے انعام کے لیے پاکستان کی نمائندگی کرے گی۔ سیمی فائنلز کی دو بہترین ٹیمیں Imagine Cup 2020ورلڈ چیمپیئن شپ کی جانب بڑھیں گی۔ 

Imagine Cup گزشتہ دو دہائیوں سے 16 سال سے زائد عمر کے بچوں کے مابین منعقدہ عالمی مقابلہ ہے جس میں طلباء مختلف مسائل کا منفرد ٹیکنالوجیکل حل تلاش تجویز کرتے ہیں۔ اس مقابلے کے دوران مائیکروسافٹ طلباء میں جدت پسندی اور نئی سوچ کو پروان چڑھانے کے ساتھ اپنے خیالات کو حقیقت کا روپ دینے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔اس مقابلے میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے بھرپور نمائندگی ہوتی ہے۔ 

Imagine Cup 2020کے لیے ایچ ای سی اور مائیکروسافٹ نے رواں سال 100 سے زائد کیمپسز کا دورہ کیا اور Imagine Cupسے متعلق معلومات فراہم کی اور اپنے پراجیکٹ کو بہترین انداز میں مارکیٹ کرنے کے بارے میں آگاہی دی جس کے نتیجے میں 600 سے زائد پراجیکٹس نے اس مقابلہ میں حصہ لیا،جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان، عثمان ڈار نے پاک۔چائنہ فرینڈشپ سنٹر میں مقابلے کی شریک ٹیموں کے اسٹالز کا دورہ کیا اور طلباء کے بنائے ہوئے پراجیکٹس دیکھے۔ انھوں نے طلباء کے منفرد خیالات اور پراجیکٹس کی تعریف کی۔ انھوں نے کہا کہ موسمیاتی تغیر اور waste managementکے پراجیکٹس کو مارکیٹ میں متعارف کروانے کی ضرورت ہے۔ 

حکومت نوجوانوں کی فلاح و بہبود میں پرعزم ہے، کیونکہ حکومت نوجوانوں کو قوم کا اثاثہ گردانتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان نے کامیاب جوان پروگرام کا آغاز اسی مقصد کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے کہ طلباء اپنے متعلقہ شعبہ جات میں ترقی کریں۔ انھوں نے کہا کہ اس پروگرام میں متعدد اسکیمیں ہیں جن سے نوجوان صحت مند سماجی اور معاشی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہوں گے۔ 
 
نیشنل فائنل جیتنے والی ٹیموں کو مبارکباد دیتے ہوئے چیئرمن ایچ ای سی، طارق بنوری نے کہا کہ Imagine Cupجدت طرازی، تغیر اور مستقبل کی ٹیکنالوجی سے متعلق ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس مقابلے سے سوشل اور ٹیکنالوجیکل entrepreneurship کی نئی راہیں کھلیں گی اورطلباء اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ٹیکنالوجی کی مدد سے مسائل حل کرنے کے قابل ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ جو طلباء Imagine Cupجیسے مقابلوں میں حصہ لیتے ہیں انھوں نے اپنے اسٹارٹ اپس کو ملٹی ملین ڈالر کمپنیوں میں تبدیل کر لیا ہے۔ 
مائیکروسافٹ کے سینئر ایجوکیشن ڈائریکٹر برائے مشرق وسطیٰ اور افریقہ حرب۔بو۔حرب نے کہا کہ مائکروسافٹ طلباء کو مستقبل میں کام کرنے کے لیے درکار اسکلز کے لیے درست ٹولز اور ٹیکنالوجی کے حصول کو یقینی بنانے کی کوشش کرتا ہے۔ 

 کنٹری منیجر، مائیکروسافٹ، پاکستان، شہزاد خان نے کہا کہ پاکستان میں غیر معمولی ٹیلنٹ ہے اور  Imagine Cupجیسے مقابلوں سے یہ ٹیلنٹ بین الاقوامی سطح پر متعارف کروایا جاتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ بین الاقوامی سطح پر مارکیٹ کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہو ئے ہنر مند، تکنیکی طور پر فعال اور سرٹیفائیڈ گریجویٹس تیار کیے جائیں۔ 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ 

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  65022
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا مشکل میں ہے، پاکستان میں وبا کا پھیلاو دوسرے ممالک کی نسبت کم ہے اور ہم کورونا وائرس کے حوالے سے ہر روز میٹنگ کرتے ہیں
کورونا ماہرین پر مشتمل چینی ڈاکٹروں کی 8رکنی میڈیکل ٹیم ارمچی سے خصوصی پرواز کے ذریعے 2 ٹن امدادی سامان لے کر اسلام آباد ایئرپورٹ پر اتری۔ اس موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، سیکرٹری خارجہ اور دیگر اعلی حکام نے چینی ڈاکٹرز کا استقبال کیا۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جو کرپشن کرتے ہیں فوج کا ڈر انہیں ہی ہوتا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے صحافیوں سے ملاقات کے دوران آٹا اور چینی بحران سے متعلق کہا کہ ملک میں ہرجگہ کارٹیل (گروہ) ہیں جو قیمتوں کو مرضی سے کنٹرول
عالمی جریدے اکانومسٹ کے انٹیلی جنس یونٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں دسمبر 2010 کے بعد جنوری 2020 میں مہنگائی کی شرح بلند ترین رہی۔ آئندہ مہینوں میں مہنگائی کی شرح میں کمی کا امکان نہیں ہے، اکنامک انٹیلی جنس یونٹ کے

مزید خبریں
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے اضلاع کی سطح پر قرنطینہ مرکز بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
وزارت قانون و انصاف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری سےخالد جاوید خان کو انور منصور کی جگہ پاکستان کا نیا اٹارنی جنرل تعینات کرنے کا باضابطہ نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رہنما اور وزیر اعظم عمران خان کے دیرینہ سیاسی معاون نعیم الحق طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ انھیں کینسر کا مرض‌لاحق تھا۔ وہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم مان لیں وہ نااہل، نالائق اور سلیکٹڈ ہیں انہیں گھر جانا پڑے گا۔ قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کے دوران چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی پوری

مقبول ترین
قومی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 397 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3278 ہوگئی جن میں 259 صحت یاب ہوگئے ہیں۔
کورونا کا شکار برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ برطانیہ میں مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 4 ہزار 934 ہو گئی۔ برطانیہ میں کورونا وائرس بے قابو ہوتا جا رہا ہے، برطانوی وزیراعظم کو حالت خراب ہونے پر ہسپتال
تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بڑے فیصلے کرتے ہوئے رپورٹ کی روشنی میں کابینہ میں بڑی تبدیلیاں کر دی ہیں۔ یہ بات انہوں نے اپنی ٹویٹ میں کہی، بعد ازاں مقامی نشریاتی ادارے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو
خالد مقبول صدیقی کا استعفیٰ منظور، شہزاد ارباب کو مشیر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا، فخر امام غذائی تحفظ، امین الحق انفارمیشن ٹیکنالوجی، حماد اظہر کو صنعت وپیداوار کی وزارت دیدی گئی جبکہ بابر اعوان کو مشیر برائے پارلیمانی امور مقرر کر دیا گیا ہے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں