Tuesday, 07 April, 2020
سیاسی اور عسکری قیادت کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ایک پیج پر ہے، بزدار

سیاسی اور عسکری قیادت کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ایک پیج پر ہے، بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ کرونا وائرس کے خطرات سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی عسکری اور سیاسی قیادت ایک پیج پر ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ کے زیر صدارت اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ شرکا نے مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی غور کیا۔

اجلاس میں کرونا وائرس کے خلاف ایکشن پلان پر موثر طور پر عملدرآمد پر اتفاق ہوا۔ شرکا نے عوام کو بچانے کے لئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لانے کے عزم کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سیاسی اور عسکری قیادت کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ایک صفحے پر ہے۔ غیر معمولی صورتحال سے نمٹنے کے لئے غیر معمولی اقدامات ضروری ہوتے ہیں۔ صوبے کے عوام کی زندگیاں محفوظ بنانے کے لئے آخری حد تک جائیں گے۔

کرونا کے خلاف جنگ جیتنے کے سوا کوئی آپشن نہیں، معاشرے کے ہر طبقے کو کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے اپنا کر دار ادا کرنا ہے۔

کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان کا کہنا تھا کہ یہ ایک نیشنل کاز ہے اور ہم سول حکومت کا پورا ساتھ دیں گے۔ پنجاب حکومت کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے موثر اقدامات کر رہی ہے۔

حکومت کے ساتھ ہر سطح پر تعاون کر رہے ہیں۔ عسکری قیادت کی جانب سے سول حکومت کو بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کرونا سے بچاؤ کے لئے کئے جانے والے حکومتی اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ عوام کی زندگیوں کی حفاظت کے لئے خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔

اجلاس میں فیصلوں پرعملدرآمد کے لئے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے پر اتفاق کیا گیا۔ پنجاب کے داخلی راستوں پر نقل و حرکت اور سکریننگ کا نظام مزید موثر بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں کرونا وائرس کے حوالے سے بریفننگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ دنیا بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 98 ہزار ہو چکی ہے۔ پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 26 ہے۔ تفتان میں پنجاب حکومت کی جانب سے قرنطینہ کی سہولت قائم کرنے کی تجویز پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان، جنرل آفیسر کمانڈنگ 10 ڈویژن میجر جنرل محمد انیق الرحمان ملک، ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل عامر مجید، صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  78636
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
راولپنڈی: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ پاکستان میں کورونا وائرس کی وبا بڑھنی ہے اور یہ کتنی بڑھے گی ایک ہفتے میں پتا چل جائے گا۔ ہیلتھ ورکرز کی حفاظت پہلی ترجیح ہے، وائرس کیخلاف لڑنے والے مسیحاؤں کی سپورٹ کریں گے۔
ملتان میں قائم لیبر کالو نی شیر شاہ میں پنجاب حکومت کی جا نب سے قائم کردہ ماڈل قر نطینہ میں موجود 1200کے قریب ایرا ن سے آئے ہوئے مسافروں کا تاحال کورو نا وائرس کی تشخیص کیلئے کسی بھی قسم کے ٹیسٹ نہ کئے جا نے کا ا نکشاف سامنے آیا ہے اور مسافردیگر طبی و بنیادی سہولیات سے محروم اورمچھروں سے پریشان ہیں۔
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کورونا وائرس پر صدر ٹرمپ کی مدد کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے امریکا سے اقتصادی پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے امریکی صدر ڈونلڈ
پاک بحریہ کی اہم میری ٹائم مشق سی سپارک 2020ء کا ڈی بریف سیشن آج کراچی میں منعقد ہوا۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اجلاس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ یہ مشق پاک بحریہ کے آپریشنل منصوبوں کی توثیق کے

مزید خبریں
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے اضلاع کی سطح پر قرنطینہ مرکز بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
وزارت قانون و انصاف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری سےخالد جاوید خان کو انور منصور کی جگہ پاکستان کا نیا اٹارنی جنرل تعینات کرنے کا باضابطہ نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔
اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور مائیکروسافٹ نے Imagine Cup 2020میں نیشنل یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)، اسلام آباد کی ٹیمFlowlines کو نیشنل فائنل 2020کا فاتح قرار دیاہے۔نسٹ کی ٹیم نے ملک بھر کی 60 فائنلسٹ ٹیموں میں بہترین کارکردگی دکھائی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رہنما اور وزیر اعظم عمران خان کے دیرینہ سیاسی معاون نعیم الحق طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ انھیں کینسر کا مرض‌لاحق تھا۔ وہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

مقبول ترین
قومی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 397 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3278 ہوگئی جن میں 259 صحت یاب ہوگئے ہیں۔
کورونا کا شکار برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ برطانیہ میں مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 4 ہزار 934 ہو گئی۔ برطانیہ میں کورونا وائرس بے قابو ہوتا جا رہا ہے، برطانوی وزیراعظم کو حالت خراب ہونے پر ہسپتال
تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بڑے فیصلے کرتے ہوئے رپورٹ کی روشنی میں کابینہ میں بڑی تبدیلیاں کر دی ہیں۔ یہ بات انہوں نے اپنی ٹویٹ میں کہی، بعد ازاں مقامی نشریاتی ادارے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو
خالد مقبول صدیقی کا استعفیٰ منظور، شہزاد ارباب کو مشیر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا، فخر امام غذائی تحفظ، امین الحق انفارمیشن ٹیکنالوجی، حماد اظہر کو صنعت وپیداوار کی وزارت دیدی گئی جبکہ بابر اعوان کو مشیر برائے پارلیمانی امور مقرر کر دیا گیا ہے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں