Wednesday, 03 June, 2020
شہباز احتساب سے فرار چاہتے ہیں، بھاگنے نہیں دیں گے، شبلی فراز

شہباز احتساب سے فرار چاہتے ہیں، بھاگنے نہیں دیں گے، شبلی فراز

اسلام آباد ۔ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ سنگین کرپشن الزامات پر جواب کے بجائے نئے انتخابات کا مطالبہ کر دیا گیا، شہباز شریف احتساب سے فرار چاہتے ہیں، اس مرتبہ بھاگنے نہیں دیں گے، لیگی صدر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا معاملہ زیر غور ہے۔

وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ میں ان کا کہنا تھا کہ چینی سکینڈل کا فیصلہ ضرور ہوگا، اگلی منگل تک اس کی رپورٹ مل جائے گی۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شوگر، ادویات سکینڈلز اور شہباز شریف کے معاملے میں کوئی مماثلت نہیں ہے۔

میڈیا بریفنگ میں ان کا کہنا تھا کہ کابینہ اجلاس کے دوران ماضی میں کی گئی غیر قانونی بھرتیوں پر رپورٹ دی گئی جبکہ رپورٹ نہ دینے والی وزارتوں کو ایک ہفتے کا وقت دیا گیا ہے۔

شبلی فراز نے بتایا کہ وزیراعظم نے عیدالفطر سے قبل میڈیا واجبات ادا کرنیکی ہدایت کی جبکہ ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ سے متعلق خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی۔ ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ کے قانونی معاملات 30 جون تک حل کر لیے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں اسلام آباد ہیلتھ کیئر کمیشن کے بورڈ ارکان اور ایل او سی پر بسنے والے شہریوں کیلئے خصوصی پیکج کی منظوری دی گئی جبکہ زرعی شعبے کو 50 ارب روپے کا پیکج دیا گیا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ شہباز شریف اور ان کے خاندان پر کرپشن کے الزامات ہیں لیکن انہوں نے جواب دینے کے بجائے الیکشن کا مطالبہ کر دیا ہے۔ کسی بھی ملک کے حالات اب وہ نہیں جو کورونا سے پہلے تھے، اب جبکہ پوری قوم کورونا سے لڑ رہی ہے ایسی باتیں زیب نہیں دیتیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کے نزدیک سیاست اقتدار کا نام ہے۔ شہباز شریف قوم کو مزید دھوکا نہیں دے سکتے۔ پاکستانی عوام نے 2018ء میں بھی انھیں مسترد کر دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا معاملہ زیر غور ہے۔ انھیں اب ملک سے باہر نہیں جانے دیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  30327
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
سندھ حکومت کراچی سمیت اندرون شہر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔ گاڑیوں میں اضافی مسافر نہیں بٹھائے جائیں گے۔ آن لائن ٹیکسی سروس بھی بحال کردی گئی۔
جے یو آئی(ف) کے رہنما اور ضلع کرم سے رکن قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی انتقال کر گئے۔ ان کی نماز جنازہ آج تین بجے ضلع کرم میں ادا کی جائے گی۔
آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے کہا ہے کہ عالمی امن کےلیےپاکستان کاعزم غیرمتزلزل ہے۔ پاکستانی امن دستے دنیا کے شورش زدہ علاقوں میں انسانیت کی خدمت جاری رکھےہوئےہیں۔
ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 59 ہزار 151 ہو گئی ہے جبکہ 1225 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔

مزید خبریں
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے اضلاع کی سطح پر قرنطینہ مرکز بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
وزارت قانون و انصاف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری سےخالد جاوید خان کو انور منصور کی جگہ پاکستان کا نیا اٹارنی جنرل تعینات کرنے کا باضابطہ نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔
اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور مائیکروسافٹ نے Imagine Cup 2020میں نیشنل یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)، اسلام آباد کی ٹیمFlowlines کو نیشنل فائنل 2020کا فاتح قرار دیاہے۔نسٹ کی ٹیم نے ملک بھر کی 60 فائنلسٹ ٹیموں میں بہترین کارکردگی دکھائی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رہنما اور وزیر اعظم عمران خان کے دیرینہ سیاسی معاون نعیم الحق طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ انھیں کینسر کا مرض‌لاحق تھا۔ وہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

مقبول ترین
آج یہ کہتے ہوئے دل کر رہا ہے کہ مسلسل ہنستی رہوں کہ سپر پاورامریکہ۔۔۔ جی ہاں! وہی امریکہ جس نے افغانستان کو کھنڈرات میں بدل دیا وہی امریکہ جس نے عراق پر ایک عرصہ جنگ مسلط کیے رکھی، کبھی بمباری کر کے تو کبھی داعش کی شکل میں کیڑے مکوڑوں کی فوج بنا کے، عراق پر اپنا تسلط برقرار رکھنا چاہا۔
علامہ محمداقبال رحمۃ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا ہے کہ”ثبات ایک تغیرکو ہے زمانے میں“،گویا اس آسمان کی چھت کی نیچے کسی چیز کو قرارواستحکام نہیں۔تاریخ گواہ ہے کہ اس زمین کا جغرافیہ ایک ایک صدی میں کئی کئی مرتبہ کروٹیں بدلتارہا ہے۔سائنس کی بڑھتی ہوئی رفتار کے ساتھ جغرافیے کی تبدیلی کا عمل بھی تیزتر ہوتاجارہاہے،چنانچہ گزشتہ ایک صدی نے تین بڑی بڑی سپر طاقتوں کے ڈوبنے کا مشاہدہ کیا،
صوبائی وزیر مرتضیٰ بلوچ کورونا وائرس کے باعث کئی روز سے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ ان کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے تھا۔ میڈیا کے مطابق صوبائی وزیر کچی آبادی غلام مرتضیٰ بلوچ کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔ مرحوم کچھ روز
نظریہ مہدویت ایسا موضوع ہے، جو صدیوں سے انسانوں کے درمیان زیر بحث رہا ہے۔ اس اعتقاد کے ساتھ انسان کا مستقبل روشن ہے، یہ عقیدہ کسی ایک قوم، کسی فرقے یا کسی مذہب کے ساتھ مخصوص نہیں ہے بلکہ مہدویت ایک ایسی عالمگیر حکومت کا نام ہے کہ جس کی بنیاد تمام انسانوں کے مابین عدل و انصاف اور اخلاق و محبت پر ہوگی۔ مہدویت ایسی آواز ہے، جو کہ ہر روشن خیال انسان کے اندر فطری طور پر موجود ہے۔ ایسی امید ہے، جو زندگی کو تروتازہ اور غم و اندیشہ سے دور کرکے نور الٰہی کی طرف لے جاتی ہے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں