Friday, 23 August, 2019
’’شریف خاندان کے 150 بینک اکاؤنٹس منجمد‘‘

’’شریف خاندان کے 150 بینک اکاؤنٹس منجمد‘‘

لاہور ۔ قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے شہباز شریف خاندان کیخلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ان کے 150 بینک اکاؤنٹس کو منجمد کر دیا ہے۔ میڈیا کے مطابق نیب کی جانب سے اس معاملے پر سٹیٹ بینک آف پاکستان کو خط لکھا گیا تھا، جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور ان کے خاندان کے 150 بینک اکاؤنٹس کو منجمد کر دیا گیا ہے۔

میڈیا کے مطابق نیب لاہور نے منی لانڈرنگ کیس کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے نواز شریف کے بھائی عباس شریف کے بیٹے کو 23 جولائی کو طلب کر لیا ہے۔

نیب کی جانب سے یوسف شریف کو بھیجے گئے مراسلے میں چودھری شوگر ملز کیس میں تفصیلات طلب کی گئی ہیں اور ان سے کہا گیا ہے کہ چودھری شوگر ملز میں کتنے شیئر ہیں؟ کتنا قرض لیا گیا؟ کتنی رقم ٹی ٹی کے ذریعے وصول کی؟ اس حوالے سے تمام تفصیلات فراہم کی جائیں۔

ادھر سابق وزیراعظم نواز شریف کی مشکلات میں بھی مزید اضافہ ہو گیا ہے کیونکہ ان کے خلاف بھی ٹی ٹی سامنے آ گئی ہے۔ نیب نے اس معاملے پر ان سے باقاعدہ تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

میڈیا کے مطابق نواز شریف کے اکاؤنٹ میں ٹی ٹی کے ذریعے پیسہ منتقل کیا گیا تھا۔ نیب نے اس حوالے سے اہم ثبوت حاصل کر لئے ہیں۔ چودھری شوگر ملز میں ٹی ٹی کے ذریعے پیسہ منتقل کر کے لگایا گیا۔ فنانشنل مینجمنٹ یونٹ کی جانب سے نیب کو رپورٹ بھجوا دی گئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  91091
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کراچی میں ٹی وی چینلز کے مالکان کی تنظیم پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے) کے وفد سے ملاقات کے بعد ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ انہوں نے میڈیا کورٹس
اسلام آباد کی احتساب عدالت میں عدالت میں نواز شریف کےدو مزید غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی پیش کی گئیں۔ نجی بینک کے افسر ملک طیب کا بیان ریکارڈ کیا گیا۔ وکیل صفائی نے نیب کے ریکارڈ پر اعتراض عائد کردیا ہے۔ جبکہ العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس کی سماعت کل تک ملتوی کردی ہے
احتساب عدالت میں نیب ریفرنس کی سماعت کے دوران نوازشریف کےغیرملکی کرنسی اکاؤنٹ سے مریم نوازاوردیگر افراد کو جاری کیے گئے چیکس کی تفصیلات پیش کردی گئیں۔ کیپٹن صفدر نے بھی 15 دن کے لیے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کردی۔
اسلام آباد۔ سعودی عرب نے پاکستانی عمرہ زائرین کے لیے ایک دفعہ پھر مشکلات میں اضافہ کردیا ہے اور بائیو میٹرک تصدیق کی شرط بحال کردی ہے جس کا اطلاق 4 دسمبر سے ہوگا۔

مقبول ترین
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا دعوے کررہا ہے کہ افغانستان سے کچھ دہشت گرد مقبوضہ وادی میں داخل ہوئے ہیں، بھارتی دعویٰ ہے کہ دہشت گرد جنوبی علاقوں میں بھی داخل ہوئے ہیں
وزیراعظم عمران خان نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب وہ بھارت سے مزید بات چیت کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے کیونکہ اس کا اب کوئی فائدہ نہیں ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے امریکی جریدے نیویارک ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے مقبوضہ کشمیر
ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ پاکستان آرمی کے زبردست سپہ سالار ہیں۔ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو مزید 3 سال کیلئے آرمی چیف مقرر کیا تھا۔ اس حوالے سے پاکستان کے دیرینہ دوست
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سفاک مودی سرکار تمام انسانی و بین الاقوامی قوانین و ضوابط روند رہی ہے اور کشمیریوں کو نشانہ ستم بنانے کی تیاریوں میں ہے۔ میڈیا کے مطابق تحریک انصاف نے مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے اور اہل کشمیر

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں