Sunday, 21 April, 2019
پاکستان کی مدر ٹریسا رتھ فاؤ سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

پاکستان کی مدر ٹریسا رتھ فاؤ سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

کراچی ۔ پاکستان کی مدر ٹریسا ڈاکٹر رتھ فاؤ کو سرکاری اعزاز اور قومی پرچم کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا ہے، تدفین کے موقع پر صدر ممنون حسین، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ائیرچیف مارشل سہیل امان، گورنر اوروزیراعلیٰ سندھ سمیت متعدد اہم سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان سے جذام کا خاتمہ کرنے والی ڈاکٹر رتھ فاؤ کو سرکاری اعزاز کے ساتھ کراچی کے گورا قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔پاکستان کی مدر ٹریسا کی تدفین میں صدر پاکستان ممنون حسین،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ، ائیر چیف مارشل سہیل امان سمیت وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، گورنر سندھ محمد زبیر نے شرکت کی۔

اس موقع پر آرمی چیف، ایئرچیف سمیت عسکری حکام نے ڈاکٹر رتھ فاؤ کو سلامی بھی دی۔

پاکستان کی مدر ٹریسا کہلائی جانے والی ڈاکٹر روتھ فاؤ  کی آخری رسومات سینٹ پیٹرک کیتھیڈرل میں ادا کی گئی۔ہزاروں چاہنے والوں کی آنکھیں اپنے مسیحا کے آخری دیدار پراشکبارتھیں۔ اس موقع پر سینٹ پیٹرک کیتھیڈرل میں موجود افراد  نے کھڑے ہوکر ڈاکٹررتھ فاؤ کو خراج عقیدت پیش کیا۔ان کے تابوت کو پاکستانی پرچم میں لپیٹا گیا ۔

واضح رہے جذام یا کوڑھ کے مریضوں کا علاج کرنے والی ڈاکٹر رتھ فائو 10اگست کی رات کراچی میں چل بسی تھیں۔

کراچی کے علاقے صدر میں جذام کے مریضوں کے علاج کے لیے قائم میری ایڈیلیڈ سینٹر کے سی ای او کے مطابق 88 سالہ ڈاکٹر روتھ فاؤ 2 ہفتے سے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔

ڈاکٹر روتھ فاؤ 1960 میں جرمنی سے پاکستان آئی تھیں، انہیں 1979 میں ہلال امتیاز اور 1989 میں ہلال پاکستان کے اعزازات سے نوازا گیا۔ ڈاکٹر روتھ فاؤ کو 1988 میں پاکستانی شہریت دی گئی، ان کی کوششوں کی بدولت پاکستان کو 1996 میں جذام سے پاک ملک قرار دیا گیا۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  46655
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ 18 اپریل کو سرحد پار سے 15 دہشت گرد داخل ہوئے، دہشت گردوں نے فرنٹیئر کور کی وردی پہن رکھی تھی ، جنہوں نے بس کو روکا اورشناخت کرکے 14 پاکستانی شہید کیے
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے بعد پاکستان استحکام کی جانب گامزن ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کی صدارت میں
وزیراعظم عمران خان ںے کوئٹہ میں بلوچستان ہیلتھ کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ وزیراعظم کوئٹہ پہنچے تو وزیراعلیٰ جام کمال نے ان کا استقبال کیا، جس کے بعد وزیراعظم ہیلتھ کمپلیکس کے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کی۔
ترجمان دفترخارجہ پاکستان کا کہنا ہے کہ پلوامہ حملے کی تحقیقات میں پاکستان کا تعلق ثابت نہیں ہوا اور مسعود اظہر کا بھی پلوامہ واقعے سے کوئی تعلق ثابت نہیں ہوا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے جمعرات کو اپنی ہفتہ وار نیوز

مزید خبریں
سپریم کورٹ میں آج دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان کا سینئر وکیل اعتزاز احسن سے خوش گوار مکالمہ ہوا جس کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ میری طرف سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو معاف کردیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ تسلیم کرتا ہوں کہ
میڈیا کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے اظہر صدیق ایڈوووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ جس میں سگریٹ نوشی پر پابندی کے قوانین کی پاسداری نہ کرنے کی نشاندہی دہی کی گئی۔
صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 15 اہم کمانڈروں سمیت تقریباً 200 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو تھے۔ اب تک ایک ہزار 8 سو کے قریب فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔
سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی کل سعودی عرب روانگی کا امکان ہے۔ جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے سے موجود ہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں

مقبول ترین
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ 18 اپریل کو سرحد پار سے 15 دہشت گرد داخل ہوئے، دہشت گردوں نے فرنٹیئر کور کی وردی پہن رکھی تھی ، جنہوں نے بس کو روکا اورشناخت کرکے 14 پاکستانی شہید کیے
وزیراعظم نے اپنی حکومتی ٹیم میں مزید تبدیلیوں کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہےکہ کپتان کا مقصد ٹیم کو جتانا ہوتا ہے اور بطور وزیراعظم ان کا مقصد اپنی قوم کو جتانا ہے اس لیے جو وزیر ملک کے لیے فائدہ مند نہیں ہوگا اسے تبدیل کردیا جائے گا۔
وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کرتے ہوئے فواد چوہدری سمیت دیگر وزراء سے ان کے قلمدان واپس لے لیے۔ وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق فواد چوہدری سے وزارت اطلاعات واپس لے کر
وزیر خزانہ اسد عمر نے وزارت چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے وزرا کے قلمدانوں میں ردو بدل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وہ مجھ سے وزارت خزانہ واپس لے کر وزارت توانائی کا قلمدان دینا چاہتے تھے

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں