Thursday, 28 January, 2021
’’کراچی: گرفتار کیپٹن (ر) محمد صفدر کی ضمانت منظور‘‘

’’کراچی: گرفتار کیپٹن (ر) محمد صفدر کی ضمانت منظور‘‘

کراچی ۔ شہر قائد کی سٹی کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کے ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ان کی ضمانت منظور کر لی تھی۔ ضمناتی مچلکے جمع کرانے کے بعد انھیں رہا کر دیا گیا۔

کراچی سٹی کورٹ کی جانب سے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے وکلا کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا گیا تھا جسے نقد جمع کرایا گیا۔ کیپٹن صفدر کی رہائی سے قبل عدالت میں (ن) لیگ اور پی ٹی آئی وکلا کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا جس پر مجسٹریٹ نے وکلا کو چیمبر میں طلب کر لیا تھا۔

اپنی رہائی کے بعد میڈٰیا سے گفتگو میں کیپٹن صفدر کا کہنا تھا کہ ہم نواز شریف کی قیادت میں ریاست کو بچانے نکلے ہیں۔ سندھ حکومت کا شکر گزار ہوں۔ ایجنسیوں کے پے رول پر شخص کی درخواست پر مقدمہ درج ہوا۔ چیئرمین نیب، ڈی جی نیب کے خلاف ارادہ قتل کی درخواست دی ہے لیکن اس پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

خیال رہے کہ مریم نواز شریف نے ایک پریس کانفرنس میں یہ پیشگوئی کر دی تھی کہ ابھی انھیں مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بتایا ہے کہ میرے شوہر کی ضمانت ہو گئی ہے۔

اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کیپٹن صفدر کی گرفتاری کی اطلاع دیتے ہوئے مریم نواز نے بتایا تھا کہ ان کے شوہر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری سے قبل کراچی کے تھانہ بریگیڈ میں مریم نواز اور کیپٹن صفدر سمیت 200 افراد کے خلاف مزارِ قائد کی مبینہ بے حرمتی کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

وقاص احمد خان نامی شہری کی مدعیت میں درج کیے گئے اس مقدمے میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز شریف، کیپٹن صفدر اور دیگر افراد نے بانی پاکستان محمد علی جناح کی قبر کی بے حرمتی بھی کی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی پہنچنے پر مریم نواز نے مزارِ قائد کا دورہ کیا تھا ، انہوں نے وہاں فاتحہ خوانی کی تھی اس دوران کیپٹن صفدر احاطہ مزار میں نعرے بلند کرتے نظر آئے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  17018
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ قائد کے مزار پرنعرے لگانے پر اتنا طوفان کھڑا ہوگیا، کل جو معاملہ ہوا وہ انتہائی شرمناک ہے، اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، میں شرمندہ ہوں اور اپنا منہ دکھانے کے قابل نہیں ہوں
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ جنوبی وزیرستان میں شرپسندوں کی فائرنگ سے کیپٹن عبداللہ شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کےعلاقے شکئی میں دہشت گردوں کی اطلاع پر نائٹ

مقبول ترین
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے شاہین 3 میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے، زمین سے زمین تک 2 ہزار 750 کلومیٹر رینج کے حامل شاہین تھری میزائل کے تجربے میں ویپن سسٹم کے ٹیکنیکل پیرا میٹرز کو جانچا گی
سندھ ہائیکورٹ نے لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر وفاقی سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری دفاع سے رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت نے محکمہ داخلہ سندھ کو معاملے پر جے آئی ٹی اجلاس طلب کرنے اور آئی جی سندھ کو لاپتا شہریوں کی بازیابی
وزیراعظم عمران خان کے ترجمان ندیم افضل چن نے استعفی دے دیا۔ میڈیا کے مطابق وزیر اعظم کے ترجمان اورمعاون خصوصی ندیم افصل چن عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ ندیم افضل چن نے اپنا استعفی وزیراعظم کو بھجوا دیا ہے۔ ندیم افضل چن کے
کوہاٹ سے پہلے وہ قبائلی علاقے میں قیام پذیر تھے ان کا خاندان زراعت اور مال مویشی کی تجارت سے وابستہ تھا کوہاٹ کا یہ مقام جس کو جرم کہا جاتا ہے اس وقت چند گاؤں پر مشتمل تھا اور آج آبادی کے لحاظ سے بڑھ کر وہ ایک بڑا علاقہ بن چکا ہے

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں