Monday, 18 November, 2019
لندن میں شریف خاندان کے اثاثوں کی تحقیقات مکمل، نیب ٹیم واپس پہنچ گئی

لندن میں شریف خاندان کے اثاثوں کی تحقیقات مکمل، نیب ٹیم واپس پہنچ گئی

لاہور۔ نیب ٹیم سابق وزیراعظم نوازشریف کے بیٹوں کے اثاثوں کی چھان بین کے بعد لندن سے وطن واپس پہنچ گئی۔

اطلاعات کے مطابق میاں محمد نوازشریف کے بیٹوں کی لندن میں جائیداد سے متعلق تحقیقات کے لئے ایک ہفتہ قبل جانے والی نیب کی 2 رکنی ٹیم پی آئی اے کی پرواز سے صبح 8 بجے لاہور ایئرپورٹ پہنچی اورکچھ ہی دیربعد ٹیم اسلام آباد کے لئے روانہ ہوگئی۔

نیب کی دو رکنی ٹیم نے لندن میں ایون فیلڈ پراپرٹیزاوردیگرریفرنسزمیں اہم گواہوں کے بیانات قلمبند کئے، ایون فیلڈ پراپرٹیزریفرنس کیس کا چالان اس ماہ کے آخری ہفتے میں جمع کروائے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے پاناما کیس فیصلے کی روشنی میں نیب نے نوازشریف اوران کے اہل خانہ کے خلاف کرپشن کے الزام میں 3 ریفرنسز العزیزیہ اسٹیل ملز، ایون فیلڈ اپارٹمنٹس اور فلیگ شپ انوسٹمنٹ دائر کیے ہیں جن کی احتساب عدالت میں کارروائی جاری ہے۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  66735
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
وفاقی دارالحکومت اسلام آباداور کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں جمعیت علماء اسلام (ف) کے کارکنوں نے دھرنے دے کر سڑکیں بلاک کردیں۔ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے ’پلان بی‘ کے تحت ملک بھر میں دھرنوں کا سلسلہ
وزیراعظم عمران خان نے حکومتی مذاکراتی ٹیم سے ملاقات میں کہا ہے کہ میں کسی بھی صورت میں اپنا استعفیٰ نہیں دوں گا، اگر شرط صرف استعفیٰ کی ہے تو پھر مذاکرات کا کیا فائدہ ہے؟ وزیردفاع پرویز خٹک کی سربراہی میں حکومتی مذاکرات
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے یاسمین راشد نے کہا کہ نوازشریف کو گزشتہ رات انجائنا کی تکلیف ہوئی، معمولی ہارٹ اٹیک ہوا، ڈاکٹروں نے بروقت علاج کیا، ان کے پٹھے متاثر نہیں ہوئے، نواز شریف کی پہلی اوراب کی ای سی جی میں فرق نہیں آیا۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ نوکریاں حکومت نہیں نجی سیکٹر دیتا ہے یہ نہیں کہ ہر شخص سرکاری نوکر ی ڈھونڈے ، حکومت تو 400 محکمے ختم کررہی ہے مگرلوگوں کا اس بات پر زور ہے کہ حکومت نوکریاں دے۔

مقبول ترین
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عدلیہ طاقتور اور کمزور کےلیے الگ قانون کا تاثر ختم کرے۔ ہزارہ موٹروے فیز 2 منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پچھلے دنوں کنٹینر
لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالتے کا حکم دیتے ہوئے انہیں 4 ہفتے کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی جبکہ عدالت کی طرف سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی گئی۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباداور کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں جمعیت علماء اسلام (ف) کے کارکنوں نے دھرنے دے کر سڑکیں بلاک کردیں۔ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے ’پلان بی‘ کے تحت ملک بھر میں دھرنوں کا سلسلہ
وفاقی حکومت اور نیب کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ کو درخواست پر سماعت کا اختیار نہیں جبکہ نواز شریف کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عدالت کے پاس کیس سننے کا پورا اختیار ہے۔ عدالت نے درخواست کو قابل سماعت قرار

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں