Tuesday, 07 April, 2020
’’حکومت آئینی طریقہ کارسے ہٹائیں گے، بلاول بھٹو‘‘

’’حکومت آئینی طریقہ کارسے ہٹائیں گے، بلاول بھٹو‘‘

لاہور ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے واضح کر دیا ہے کہ وہ کسی غیر جمہوری سازش میں شامل نہیں ہوں گے۔ حکومت صرف آئینی طریقے سے ہٹانا چاہتے ہیں۔ میڈیا کے مطابق بلاول بھٹو سے پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب کی قیادت نے ملاقات کی جس میں ملک کی سیاسی صورتحال سمیت اہم ایشوز پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔

میڈیا کے مطابق اجلاس سے خطاب میں بلاول بھٹو نے مہنگائی کے خلاف جلسوں اور احتجاج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم سلیکٹڈ وزیراعظم کو نہیں مانتے۔ عوام مسلط کی گئی تبدیلی کی بھاری قیمت ادا کر رہے ہیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ مہنگائی اور بیروزگاری کی وجہ سے عوام مسائل کا شکار ہیں۔ سلیکٹڈ حکمران کبھی بھی عوامی مسائل حل نہیں کر سکتے۔ آئی ایم ایف معاہدے میں عام آدمی کے مسائل کا خیال نہیں رکھا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس کے ایسے اہداف رکھے جا رہے ہیں جس سے عام آدمی کی کمر ٹوٹ رہی ہے۔ ہم بھی آئی ایم ایف کے پاس گئے تھے لیکن ایسی ظالمانہ پالیسیاں نافذ نہیں کیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا اپنا پلان یہ ہے کہ ملک بھر میں جلسے، جلوس، سیمنار کریں گے اور ضلع ضلع جائیں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ اپوزیشن کے لئے سیاست کرنا مشکل کر دیا گیا ہے۔ ہم حکومت صرف آئینی طریقہ کار سے ہٹانا چاہتے ہیں۔ کسی بھی غیر جمہوری سازش میں شامل نہیں ہونگے۔

بعد ازاں لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم معاشی ناانصافی کے خلاف جدوجہد کرتے رہیں گے۔ جو ملک میں موجود نہیں، ان سے عوام الیکشن میں پوچھیں گے کہ انہوں نے معاشی جدوجہد کے خلاف آواز کیوں نہیں اٹھائی۔ امید ہے شہباز شریف جلد واپس آ کر اپوزیشن لیڈر کا رول ادا کریں گے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل کو پھاڑ کر دوبارہ عوامی مفاد میں پروگرام لیا جائے۔ حکومتی وزرا موڈیز اور بلوم برگ کی رپورٹ کے بجائے شہریوں سے حالات پوچھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مسائل سلیکٹڈ نہیں صرف عوامی نمائندے ہی حل کر سکتے ہیں۔ ملک میں غریب، مزدور، کسان اور تاجروں کا معاشی قتل ہو رہا ہے۔ غریب آدمی کے لیے گھر چلانا مشکل ہو گیا ہے۔ اس معاشی قتل کے خلاف پیپلز پارٹی آواز بلند کرتی رہے گی۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ صحافی کے قتل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ عزیز میمن کا قتل افسوس ناک واقعہ ہے۔ ہماری خاتون رکن اسمبلی کو بھی بیدردی سے قتل کر دیا گیا۔ ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں انصاف ہو۔ ایسی پولیس ہو جو سیاست میں ملوث نہ ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی سیکیورٹی کی درخواست کرتا ہے تو اسے سیکیورٹی نہیں دی جاتی۔ صحافی کی فیملی اگر جوڈیشل کمیشن بنانا چاہتی ہے تو بنائیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ کہانی عزیز میمن تک محدود نہیں ہے۔ کس نے سندھ کے صحافیوں کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات درج کیے۔ سازش کے تحت صحافیوں کے خلاف اس قسم کے ہتھکنڈے استعمال ہو رہے ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ سیاسی اتحاد، سیاسی بنیادوں پر بنتے ہیں۔ ایم کیو ایم نے اپنی سیاست کے خلاف ایسا فیصلہ لیا ہے۔ گجرات کی عوام بھی (ق) لیگ سے سوال پوچھ رہی ہے۔ مسلم لیگ (ق) اور ایم کیو ایم کو عوام کی مرضی کے مطابق چلنا پڑے گا۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سندھ کے عوام کو کٹھ پتلی حکومت کا ساتھ نہ دینے کی سزا دی جا رہی ہے۔ اسلام آباد میں بھینس وزیر کے گھر جانے پر آئی جی تبدیل کر دیا جاتا ہے جبکہ سندھ کا آئی جی تبدیل نہیں ہو سکتا۔ کابینہ کے مطالبے پر آئی جی سندھ کو فوری تبدیل ہونا چاہیے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ 

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  90562
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزاراحمد نے قیدیوں کی رہائی سے متعلق ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل پر سماعت کے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ معاملہ قیدیوں کی رہائی کا نہیں ،دیکھنا ہے حکومت کورونا سے کیسے نمٹ رہی ہے ،صرف میٹنگ میٹنگ ہورہی ہیں۔زمین پر کچھ بھی کام نہیں ہورہا۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کورکمیٹی اجلاس میں ہائی ویز سمیت تمام شاہراہیں کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔
ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 39 کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 1408 ہوگئی۔ پنجاب میں پہلی بار کورونا کے مریضوں کی تعداد سندھ سے بڑھ گئی، گزشتہ روز پنجاب میں مریضوں کی تعداد بڑھ کر 490 ہوگئی۔
امریکی خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان وحیداللہ مایر نے حملے میں 27افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے اضلاع کی سطح پر قرنطینہ مرکز بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
وزارت قانون و انصاف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری سےخالد جاوید خان کو انور منصور کی جگہ پاکستان کا نیا اٹارنی جنرل تعینات کرنے کا باضابطہ نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔
اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور مائیکروسافٹ نے Imagine Cup 2020میں نیشنل یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)، اسلام آباد کی ٹیمFlowlines کو نیشنل فائنل 2020کا فاتح قرار دیاہے۔نسٹ کی ٹیم نے ملک بھر کی 60 فائنلسٹ ٹیموں میں بہترین کارکردگی دکھائی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رہنما اور وزیر اعظم عمران خان کے دیرینہ سیاسی معاون نعیم الحق طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ انھیں کینسر کا مرض‌لاحق تھا۔ وہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

مقبول ترین
قومی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 397 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3278 ہوگئی جن میں 259 صحت یاب ہوگئے ہیں۔
کورونا کا شکار برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ برطانیہ میں مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 4 ہزار 934 ہو گئی۔ برطانیہ میں کورونا وائرس بے قابو ہوتا جا رہا ہے، برطانوی وزیراعظم کو حالت خراب ہونے پر ہسپتال
تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بڑے فیصلے کرتے ہوئے رپورٹ کی روشنی میں کابینہ میں بڑی تبدیلیاں کر دی ہیں۔ یہ بات انہوں نے اپنی ٹویٹ میں کہی، بعد ازاں مقامی نشریاتی ادارے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو
خالد مقبول صدیقی کا استعفیٰ منظور، شہزاد ارباب کو مشیر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا، فخر امام غذائی تحفظ، امین الحق انفارمیشن ٹیکنالوجی، حماد اظہر کو صنعت وپیداوار کی وزارت دیدی گئی جبکہ بابر اعوان کو مشیر برائے پارلیمانی امور مقرر کر دیا گیا ہے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں