Tuesday, 07 April, 2020
وزیراعظم کا چینی صدر کو فون، کورونا وائرس کیخلاف مدد کی پیشکش

وزیراعظم کا چینی صدر کو فون، کورونا وائرس کیخلاف مدد کی پیشکش

اسلام آباد ۔ وزیراعظم عمران خان نے چینی صدر شی جن پنگ کو ٹیلی فون کرکے کرونا وائرس سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان اور عوام کرونا وائرس کے خاتمے کی کوششوں میں چین کے ساتھ ہیں۔ امید ہے کہ چین پاکستانی شہریوں اور طلبہ کی خصوصی دیکھ بھال جاری رکھے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ چین کی جانب سے کرونا وائرس کے تدارک کے لیے فوری اور موثر اقدامات کو دنیا بھر میں سراہا گیا۔ چینی عوام کی مدد کیلئے پاکستانی ڈاکٹرز اور فیلڈ ہسپتال بھجوانے کو تیار ہیں۔ چین صدر شی جن پنگ کی قیادت میں کرونا وائرس پر قابو پانے میں کامیاب ہوگا۔

چینی صدر نے مشکل کی گھڑی میں پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چین کرونا وائرس کے خلاف بروقت اور تیز ترین اقدامات کر رہا ہے۔ چینی عوام کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں فتح حاصل کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی طلبہ کا اپنے شہریوں کی طرح دیکھ بھال اور علاج کیا جا رہا ہے۔ چینی صدر نے پاک چین اقتصادی شراکت داری کو نئی جہتوں تک لے جانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔ شی جن پنگ نے کہا کہ سی پیک پاک چین اقتصادی شراکت داری کا محور ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ 

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  95864
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
کورونا کا شکار برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ برطانیہ میں مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 4 ہزار 934 ہو گئی۔ برطانیہ میں کورونا وائرس بے قابو ہوتا جا رہا ہے، برطانوی وزیراعظم کو حالت خراب ہونے پر ہسپتال
تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بڑے فیصلے کرتے ہوئے رپورٹ کی روشنی میں کابینہ میں بڑی تبدیلیاں کر دی ہیں۔ یہ بات انہوں نے اپنی ٹویٹ میں کہی، بعد ازاں مقامی نشریاتی ادارے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ کورونا کی جنگ میں پاکستان پہلے کی نسبت مضبوط ملک کے طورپرابھرے گا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ بندشوں کی وجہ سے بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے میں کامیابی ہوئی تاہم بعض علاقوں میں لوگ حفاظتی تدابیر پر عمل نہیں کر رہے۔ اگر بندشیں نہ ہوتیں تو وائرس زیادہ تیزی سے پھیل جاتا۔

مزید خبریں
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے اضلاع کی سطح پر قرنطینہ مرکز بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
وزارت قانون و انصاف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری سےخالد جاوید خان کو انور منصور کی جگہ پاکستان کا نیا اٹارنی جنرل تعینات کرنے کا باضابطہ نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔
اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور مائیکروسافٹ نے Imagine Cup 2020میں نیشنل یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)، اسلام آباد کی ٹیمFlowlines کو نیشنل فائنل 2020کا فاتح قرار دیاہے۔نسٹ کی ٹیم نے ملک بھر کی 60 فائنلسٹ ٹیموں میں بہترین کارکردگی دکھائی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رہنما اور وزیر اعظم عمران خان کے دیرینہ سیاسی معاون نعیم الحق طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ انھیں کینسر کا مرض‌لاحق تھا۔ وہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

مقبول ترین
قومی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 397 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3278 ہوگئی جن میں 259 صحت یاب ہوگئے ہیں۔
کورونا کا شکار برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ برطانیہ میں مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 4 ہزار 934 ہو گئی۔ برطانیہ میں کورونا وائرس بے قابو ہوتا جا رہا ہے، برطانوی وزیراعظم کو حالت خراب ہونے پر ہسپتال
تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بڑے فیصلے کرتے ہوئے رپورٹ کی روشنی میں کابینہ میں بڑی تبدیلیاں کر دی ہیں۔ یہ بات انہوں نے اپنی ٹویٹ میں کہی، بعد ازاں مقامی نشریاتی ادارے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو
خالد مقبول صدیقی کا استعفیٰ منظور، شہزاد ارباب کو مشیر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا، فخر امام غذائی تحفظ، امین الحق انفارمیشن ٹیکنالوجی، حماد اظہر کو صنعت وپیداوار کی وزارت دیدی گئی جبکہ بابر اعوان کو مشیر برائے پارلیمانی امور مقرر کر دیا گیا ہے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں