Friday, 30 October, 2020
اشرف جلالی توبہ کرے ورنہ پکڑ کر زبان کھینچ لیں گے، عمران شاہ

اشرف جلالی توبہ کرے ورنہ پکڑ کر زبان کھینچ لیں گے، عمران شاہ
فائل فوٹو

اسلام آباد۔ رکن قومی اسمبلی این اے 147، سید عمران شاہ نے قومی اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ آصف اشرف جلالی توبہ کرے ورنہ زبان گتھی سے پکڑ کر الگ کردوں گا۔ 

انہوں نے کہا کہ ”قرآن میں اللہ نبی پاکؐ سے مخاطب ہے کہ میں اپنے نبی سے اے نبی کہہ دیجیے کہ میں تم سے کوئی اجر نہیں مانگتا سوائے اپنے قرابت داروں سے مودت کے“

اشرف جلالی نے بی بی پاک سیدہ کائنات خاتون جنت کے بارے میں جو کہا یہ معاشرے میں انتشار و فتنہ کا باعث بن رہا ہے، جس ناپاک زبان سے اس نے یہ کلمات کہے میں اس کی وہ زبان کھینچ کر الگ کردینا چاہتا ہوں۔ 

انہوں نے وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری سے مخاطب ہوکر کہا کہ وہ اشرف جلالی سے کہیں کہ وہ توبہ کرے اللہ سے رجوع کرے اور حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیھا سے معافی مانگے۔

انہوں نے کہا کہ میں دوسروں کی نسبت کم ایمان والا ہوں لیکن میری جان بھی ان پر قربان ہے اور اگر اشرف جلالی نے توبہ نہیں کی اور مجھے کہیں مل گیا تو میں اس کے منہ پر جوتی ضرور ماروں گا۔

سید عمران شاہ نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی پر اصرار دے کر کہا کہ وہ ملک میں انتشار اور فرقہ واریت کو  روکنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں جذباتی انداز میں کہا کہ وہ خود کورونا کا شکار ہوئے اور اب صحت یاب ہوگئے ہیں انہوں نے کہا کہ اللہ نے انہیں دوبارہ زندگی اسی لیے دی کہ میں خاتم النبین کی پاک بیٹی خاتون جنت کی ناموس کے لیے اپنی بات پہچا سکوں۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  33669
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے بھارتی ونگ کمانڈر ابھینندن کی رہائی سے متعلق بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے معاملہ مسخ کرنے اور پاکستان کی فتح متنازعہ بنانے کی کوشش قرار دیدیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے سابق نائب صدر صدیق خان ترین نے کہا کہ کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ تشویشناک ہے انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس عالمی وبا سے بچاو اور پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے موثر کردار ادا کرنا از حد ضروری ہے
وزیراعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے مالی سال 2020-2021ء کا خسارے کا بجٹ پیش کر دیا۔ صوبائی بجٹ کا تخمینہ 1241 ارب روپے ہے۔ وفاق اور پنجاب کے برعکس سندھ حکومت نے گریڈ 1 سے 16 کے ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے۔
وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے بتایا ہے کہ پاک چین دوستی کی اعلیٰ مثال سی پیک منصوبے کے مغربی روٹ پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مراد سعید کا کہنا تھا کہ سی پیک تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے اور نئے منصوبے

مزید خبریں
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے اضلاع کی سطح پر قرنطینہ مرکز بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
وزارت قانون و انصاف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری سےخالد جاوید خان کو انور منصور کی جگہ پاکستان کا نیا اٹارنی جنرل تعینات کرنے کا باضابطہ نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔
اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور مائیکروسافٹ نے Imagine Cup 2020میں نیشنل یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)، اسلام آباد کی ٹیمFlowlines کو نیشنل فائنل 2020کا فاتح قرار دیاہے۔نسٹ کی ٹیم نے ملک بھر کی 60 فائنلسٹ ٹیموں میں بہترین کارکردگی دکھائی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رہنما اور وزیر اعظم عمران خان کے دیرینہ سیاسی معاون نعیم الحق طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ انھیں کینسر کا مرض‌لاحق تھا۔ وہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

مقبول ترین
پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے بھارتی ونگ کمانڈر ابھینندن کی رہائی سے متعلق بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے معاملہ مسخ کرنے اور پاکستان کی فتح متنازعہ بنانے کی کوشش قرار دیدیا ہے۔
پشاور کے علاقے دیر کالونی زرگر آباد میں مدرسے سے ملحقہ مسجد میں دھماکے میں 8 افراد جاں بحق اور 110 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، زخمیوں میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔ ہسپتالوں میں ایمرجنسی ڈکلیئر اور ڈاکٹروں
فرانس میں گستاخانہ خاکوں کے اہم معاملے پر سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس میں متفقہ قرار دادیں منظور کر لی گئیں۔ قراداد منظور ہونے کے ساتھ ہی قومی اسمبلی کا ایوان نعرہ تکبیر اللہ اکبر سے گونج اٹھا۔ منظور کی گئی قرار داد کے مطابق یہ ایوان فرانس
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کو اگلے سال 2021 تک گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور یوں بھارت کی پاکستان کو بلیک لسٹ کرانے کی کوششیں ناکام ہوگئی۔ ایف اے ٹی ایف کے صدر نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پاکستان فی الحال ایف اے ٹی ایف

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں