Wednesday, 16 June, 2021
وائس ایڈمرل امجد خان نیازی پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

وائس ایڈمرل امجد خان نیازی پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

اسلام آباد ۔ وزیراعظم عمران خان کی تجویز پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کو نیول چیف مقرر کرنے کی منظوری دیدی۔

حکومت نے وائس ایڈمرل امجد خان نیازی کو پاک بحریہ کا سربراہ مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدر مملکت نے منظوری بھی دیدی ہے جس کے بعد ایڈمرل امجد خان نیازی بطور نیول چیف 6 اکتوبر کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔ موجودہ نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی مدتِ ملازمت اکتوبر 2020 میں ختم ہورہی ہے۔

بھارت کے ساتھ حالیہ تناوَ کے دوران محمد امجد خان نیازی نے پاکستانی فلیٹ کی کمانڈ کی جس کے دوران پاکستانی فلیٹ نے اپنی سمندری حدود میں بھارتی آبدوز کا سراغ لگایا اور ایڈمرل امجد نیازی کی زیر کمان پاکستان فلیٹ نے بھارتی آبدوز کو بھاگنے پر مجبور کردیا تھا۔

اس کے علاوہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے پاکستان نیول اکیڈمی سےاعزازی تلوار بھی حاصل کی ہے۔ وہ چیف آف اسٹاف آپریشن سی او ایس او بھی رہے اور اپنی گراں قدر خدمات کے باعث ہلال امتیاز، ستارہ امتیاز اور ستارہ بسالت بھی حاصل کیا۔

واضح رہے کہ وائس ایڈ مرل محمد امجد خان نیازی نے 1985 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کرکے اپنی سروس کا آغاز کیا تھا۔ وہ آرمی کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد اور بیجنگ یونیورسٹی چائنہ کے گریجویٹ ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  55421
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
وائس چانسلرنے مزید کہا کہ اگرگومل یونیورسٹی کے طلباء کو کسی قسم کی تنظیموں کی اجازت نہیں دیتا تو ملازمین کو بھی اس کی اجازت نہیں دونگا۔ اگر کوئی بھی افسر، استاد، ملازم یا طالبعلم اس قسم کی تنظیموں یا گروپ بندی میں شامل پایا گیا تو گومل یونیورسٹی
پی آئی اے طیارہ حادثہ رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کردی گئی۔ وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ پائلٹس کو بھی سیاسی بنیادوں پر بھرتی کروایا جاتا ہے، جو دکھ کی بات ہے، عزم ہے کہ پی آئی اے کو دوبارہ سے فعال بنایا جائے گا۔
کراچی میں 22 مئی کو رونما ہونے والے طیارہ حادثہ میں پی آئی اے طیارے کی عبوری تحقیقاتی رپورٹ تیار ہوگئی جس میں طیارے کے کاک پٹ کریو اور ایئرٹریفک کنٹرولر کو حادثے کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر ہوا بازی طیارے سے متعلق رپورٹ وزیراعظم کو پیش کریں گے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ ایس او پی کی خلاف ورزی پر ملک میں کئی بڑی مارکیٹیں آج بند کردی جائیں گی۔ اس سلسلے میں پنجاب اور کے پی کے میں آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

مقبول ترین
مقبوضہ بیت المقدس پر اسرائیلی جارحیت کے بعد غزہ کی جانب سے یروشلم پر راکٹ حملے کیے گئے ہیں جس کے جواب میں اسرائیل نے بھی غزہ پر فضائی حملہ کردیا، نتیجے میں تین بچوں سمیت 9 فلسطینی شہید ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے
سعودی عرب اور ایران کے درمیان عوامی سطح پر پہلی بار بات چیت کی تہران نے تصدیق کی ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ خلیج فارس خطے
پاکستان نے افغان طالبان کی جانب سے عیدالفطر کے احترام میں تین روزہ فائر بندی کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا ہے کہ ہم ان تمام کوششوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں جو تشدد میں کمی لانے کا باعث
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ ملک کے 16شہروں میں کورونا کیسز کی شرح بہت زیادہ ہے، جہاں سول اداروں کی مدد کے لیے پاک فوج کی تعیناتی کردی گئی ہے۔ راولپنڈی میں نیوز کانفرنس سے خطاب میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں