Thursday, 09 July, 2020
توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں، شاہد خاقان

توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں، شاہد خاقان

کراچی ۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ توانائی چیلنجز پر قابو پانےکے لیے اقدامات کررہے ہیں، گیس سےچلنے والےتین بجلی گھر جلد کام شروع کردیں گے جب کہ دوسرے ایل این جی ٹرمینل کی تنصیب سے ہمیں وافر مقدار میں گیس میسر ہوگی۔ ایل این جی ٹرمینل میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجودہیں، حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں بلکہ ریگولیٹری فریم ورک فراہم کرناہے، آئندہ 3 سال میں ایل این جی کی طلب 30 ملین ٹن سے تجاوز کرجائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پورٹ قاسم پر دوسرے ایل این جی ٹرمینل کا افتتاح کردیا ہے۔ پورٹ قاسم پر دوسرا ایل این جی ٹرمینل 50 ارب روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا جب کہ ٹرمینل پر پہلا ایل این جی جہاز لنگر انداز ہوگیا ہے۔

کراچی میں پورٹ قاسم پرایل این جی ٹرمینل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ  ایل این جی ٹرمینل دیرینہ خواب تھا، جو آج مکمل ہو گیا ہے۔ ہماری حکومت نے جو بھی منصوبہ شروع کیا اسے تکمیل تک پہنچایا ہے،2013 میں حکومت کو توانائی کے بڑے چیلنجز کا سامنا تھا، توانائی قلت پر قابو پانے کےلیے گیس کو نظام میں شامل کرنے کی منصوبہ بندی کی۔ جب حکومت سنبھالی تو ملک میں توانائی کا شدید بحران تھا، بجلی کی قلت کے باعث صارفین اور صنعتیں متاثرہورہی تھیں، کھاد کے کارخانے اور گھریلو صارفین کو گیس کی کمی کا سامنا تھا۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ توانائی چیلنجز پر قابو پانےکے لیے اقدامات کررہے ہیں، گیس سےچلنے والےتین بجلی گھر جلد کام شروع کردیں گے جب کہ دوسرے ایل این جی ٹرمینل کی تنصیب سے ہمیں وافر مقدار میں گیس میسر ہوگی۔ وزیراعظم نے کہا گیس پلانٹس، سی این جی اور صنعتی ضرورتوں کے باعث گیس کی طلب ایک پی سی ایف ہے، آئندہ 3 سال میں ایل این جی کی طلب 30 ملین ٹن سے تجاوز کر جائے گی۔ 

انہوں نے کہا کہ ملک میں گیس سے چلنےوالے مزید بجلی گھربھی لگ رہے ہیں، توقع ہے کہ ملک میں مزید ایل این جی ٹرمینلز لگیں گے، ایل این جی ٹرمینل میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجودہیں، حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں بلکہ ریگولیٹری فریم ورک فراہم کرناہے، آئندہ 3 سال میں ایل این جی کی طلب 30 ملین ٹن سے تجاوز کرجائے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں ایل این جی ٹرمینل اپنی مکمل صلاحیت کے ساتھ کام کررہے ہیں، پاکستان گیس پورٹ کنسورشیم کے تعاون سے ٹرمینل لگایا گیا ہے، کنسورشیم میں چین،جاپان اور یورپ کی کمپنیاں شامل ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں ایل این جی ٹرمینل اپنی مکمل صلاحیت کے ساتھ کام کررہے ہیں، پاکستان گیس پورٹ کنسورشیم کے تعاون سے ٹرمینل لگایا گیا ہے، کنسورشیم میں چین،جاپان اور یورپ کی کمپنیاں شامل ہیں۔

اس سے قبل آج کراچی پہنچنے پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے وزیراعلیٰ سندھ  سید مراد علی شاہ نے ملاقات کی تھی، ملاقات میں صوبے میں جاری وفاقی ترقیاتی منصوبوں اور مجموعی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

وزیر اعلٰیٰ مراد علی شاہ نے وزیراعظم کو ایپکس کمیٹی کے فیصلوں اور اس پر عمل سےمتعلق سمیت کراچی میں آپریشن اور امن کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا جبکہ وزیراعلیٰ نے وزیراعظم کو کراچی سرکلر ریلوے سے متعلق رکاوٹوں کے بارے میں بتایا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے گورنر ہاﺅس میں گورنر سندھ محمد زبیر سے ملاقات کی تھی، ملاقات میں صوبہ کی صورتحال،امن و امان ، وفاق کے تحت جاری منصوبوں میں ہونے والی پیش رفت، معاشی ، اقتصادی اور تجارتی سرگرمیوں سمیت اہمیت کے حامل دیگر امورپر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا تھا

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  60501
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
توشہ خانہ ریفرنس میں سابق صدرآصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بذریعہ اشتہار طلبی کے احکامات جاری کیے گئے تھے، سابق وزیراعظم نواز شریف کی طلبی کا اشتہار جاری کر دیا گیا جیسے عوامی مقامات پر چسپاں کر دیا گیا۔
سپریم کورٹ نے ہفتہ اوراتوارکو کاروبار بند رکھنے کا حکم کالعدم قرار دے دیا، ملک بھر کے شاپنگ مالز کھولنے سمیت ہفتے اور اتوار کو بھی تمام چھوٹی مارکیٹیں کھلی رکھنے کا حکم جاری کردیا۔ دکانیں سیل کرنے کے بجائے ایس او پیز پر عمل کرائیں۔
ملک بھر میں آج یوم توبہ اور یوم نجات کے طور پر منایا جارہا ہے جب کہ جان لیوا کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے سندھ میں مسلسل پانچویں جمعے کو بھی نماز جمعہ کے اوقات یعنی دوپہر 12 سے سہہ پہر 3 بجے تک لاک ڈاؤن ہے۔
آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں برفانی تودے گرنے کے نتیجے میں مزید 15 افراد جاں بحق ہونے کے بعد ملک بھر میں خراب موسم کے باعث حادثات میں اموات کی تعداد 109 ہوگئی جس میں 5 فوجی جوان بھی شامل ہیں۔

مزید خبریں
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے اضلاع کی سطح پر قرنطینہ مرکز بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
وزارت قانون و انصاف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری سےخالد جاوید خان کو انور منصور کی جگہ پاکستان کا نیا اٹارنی جنرل تعینات کرنے کا باضابطہ نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔
اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور مائیکروسافٹ نے Imagine Cup 2020میں نیشنل یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)، اسلام آباد کی ٹیمFlowlines کو نیشنل فائنل 2020کا فاتح قرار دیاہے۔نسٹ کی ٹیم نے ملک بھر کی 60 فائنلسٹ ٹیموں میں بہترین کارکردگی دکھائی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رہنما اور وزیر اعظم عمران خان کے دیرینہ سیاسی معاون نعیم الحق طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ انھیں کینسر کا مرض‌لاحق تھا۔ وہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

مقبول ترین
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کئے گئے ایک مشترکہ بیان میں تینوں ملکوں نے دہشتگرد مزاحمتی تحریک کے دوبارہ اٹھنے سے بچنے کےلئے افغانستان سے غیر ملکی فوجوں کے منظم، ذمہ دار اور حالات پر مبنی انخلا پر زور دیا۔
سرمایہ کاروں کی جانب سے سرمائے کو محفوظ بنانے کےلیے سونے میں بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جبکہ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت
سپریم کورٹ نے کرپشن کے مقدمات جلد نمٹانے اور نیب ریفرنسز کے فیصلوں کیلئے 120 نئی احتساب عدالتوں کے قیام کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ میں لاکھڑا کول مائننگ پاور پلانٹ کی تعمیر میں بے ضابطگیوں سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔
ملک بھر کے تعلیمی ادارے ستمبر کے پہلے ہفتے میں طے شدہ ضابطہ کار (ایس او پیز) کے ساتھ کھولنے پر اتفاق ہوگیا۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس ہوئی جس میں تعلیمی اداروں کو ایس او پیز کے ساتھ امتحانات

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں