Saturday, 14 March, 2026
تبدیلی آ نہیں رہی تبدیلی جارہی ہے، مریم نواز

تبدیلی آ نہیں رہی تبدیلی جارہی ہے، مریم نواز

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے اپنی ٹویٹ میں طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ تبدیلی آنہیں رہی بلکہ جارہی ہے۔ میڈیا کے مطابق خیبرپختونخواکے17 اضلاع میں بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں 64 میں سے 58 تحصیلوں کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق جمعیت علما اسلام (ف)18 نشستیں لے کر سب سے بڑی جماعت بن گئی ہے۔ پشاور سٹی میئر کی نشست پر بھی جے یو آئی (ف) کےامیدوار زبیرعلی کامیاب ہوگئے ہیں، جس پر مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے طنزیہ ٹویٹ کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں طنز کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ تبدیلی آ نہیں رہی تبدیلی جا رہی ہے، اور یہ تبدیلی رسوائی، بدنامی اور کروڑوں بدعائیں سمیٹ کر جا رہی ہے۔ لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ 22 کروڑ کے ملک کو مہنگائی، لاقانونیت، نالائقی اور نااہلی کی دلدل میں دھکیل کر اور ہر شعبہ میں تاریخی ناکامی کے انمٹ داغ ماتھے پر سجا کر تبدیلی وہ جا رہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  13589
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
وزارت اطلاعات کے مطابق فتنہ الخوارج کے ڈرونز کو فورسز نے جدید تکنیک سے ناکارہ بنادیا، ڈرونز کے ملبے سے معمولی نقصان ہوا،کسی بھی فوجی یا دیگر بنیادی ڈھانچے کو نقصان نہیں ہوا،طالبان رجیم کے دعوے میں کوئی قابل تصدیق ثبوت موجود نہیں۔
وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے قوم سے خطاب میں کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں اِس وقت جنگ کا ماحول ہے، بدقسمتی سے پورے خطے میں اِس وقت شدید کشیدگی ہے، اِن حملوں اور انسانی جانوں کے ضیاع کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ 18 جنوری کی صبح پاکستان نے ایران میں موجود دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر مؤثر حملہ کیا، پاکستان نے حملہ آور ڈرونز، راکٹس اور دیگر ہتھیاروں سے کارروائی کی۔
پاکستان نے ایران میزائل حملے کا بھرپور جواب دیتے ہوئے ایران میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا

مقبول ترین
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر شیعہ علماء کونسل پاکستان، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان اور دیگر مذہبی تنظیموں کے زیر اہتمام ملک بھر میں نماز جمعہ کے بعد یوم القدس کے موقع پر احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں۔
پاکستان کے وزیر اطلاعات نے پاک فوج کے افغانستان میں جاری آپریشن غضب للحق سے متعلق آج تک کے اعداد و شمار جاری کردیے جس کے مطابق افغانستان میں تاحال افغان طالبان رجیم کے 663 کارندے مارے جاچکے ہیں اور 887 زخمی ہیں۔
ایران کی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کے خلاف بھرپور جوابی حملوں کا آغاز کردیا ہے اور صہیونی حکومت کی ایرو اسپیس مانٹیرنگ کی صلاحیت کو مؤثر انداز میں متاثر کردیا گیا ہے
وزارت اطلاعات کے مطابق فتنہ الخوارج کے ڈرونز کو فورسز نے جدید تکنیک سے ناکارہ بنادیا، ڈرونز کے ملبے سے معمولی نقصان ہوا،کسی بھی فوجی یا دیگر بنیادی ڈھانچے کو نقصان نہیں ہوا،طالبان رجیم کے دعوے میں کوئی قابل تصدیق ثبوت موجود نہیں۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں