![]() |
راولپنڈی ۔ راولپنڈی کی احتساب عدالت نے 33 قیمتی سرکاری بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری پر نیب کو سابق وزیراعظم نوازشریف سے تفتیش کی اجازت دے دی۔ نیب کی تفتیشی ٹیم سابق وزیراعظم نوازشریف سے کوٹ لکھپت جیل میں پوچھ گچھ کرے گی۔
اس معاملے پر نیب کا کہنا ہے کہ سارک کانفرنس 2016 کے مہمانوں کیلئے جرمنی سے 34 بلٹ پروف گاڑیاں بغیرڈیوٹی خریدی گئیں،بلٹ پروف گاڑیوں کےغیرقانونی استعمال پرنوازشریف کے خلاف نیب انکوائری جاری ہے۔
نیب کے مطابق 34 بلٹ پروف گاڑیوں میں سے 20 گاڑیاں نوازشریف نے اپنے قافلے میں شامل کرلیں، بلٹ پروف گاڑیاں نوازشریف اور مریم نواز نے ذاتی طور پراستعمال کیں۔
نیب کے مطابق بلٹ پروف گاڑیوں کی انکوائری میں شاہد خاقان عباسی کا بیان قلمبند کیا جاچکا ہے، بلٹ پروف گاڑیوں کے کیس میں فواد حسن فواد اور سابق سیکرٹری خارجہ سے بھی پوچھ گچھ ہوئی۔ نیب کے مطابق وزارت خارجہ کے افسران نے بلٹ پروف گاڑیوں کے معاملے میں اختیارات سے تجاوز کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ