Wednesday, 22 January, 2020
احتساب شروع ہوچکا، جس نے جو کیا ہے وہ بھگتے گا، اعجاز شاہ

احتساب شروع ہوچکا، جس نے جو کیا ہے وہ بھگتے گا، اعجاز شاہ

کراچی ۔ وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ احتساب شروع ہوچکا ہے، جس نے جو کیا ہے وہ بھگتے گا، نیب ایک آزاد اور خود مختارادارہ ہے، کسی کی گرفتاری میں حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا چیئرمین نیب کو (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی نے منتخب کیا، چیئرمین نیب کی تقرری میں عمران خان کا کوئی کردار نہیں، جس نے جو کیا وہ بھگتے گا، ہمارے ارکان بھی نیب کی پیشیاں بھگت رہے ہیں، سیاستدانوں کی پکڑ دھکڑ پر میرا بس چلے تو نیب کو کہوں جلدی کرلیں، بندے زیادہ ہیں جنہیں گرفتار کرنا ہے مگر ابھی کم کو گرفتار کیا۔

اعجاز شاہ کا کہنا تھا وزیراعظم ہمیشہ ملکی مفاد کی بات کرتے ہیں، عمران خان جتنا فرنٹ فٹ پر کھیل رہے ہیں کوئی نہیں کھیلا، ملکی پالیسی میں تبدیلی کا کریڈٹ حکومت کو جاتا ہے، آصف زرداری نے خود کہا تھا ایسا تو ہوتا ہے ایسے کاموں میں، تحریک انصاف کی حکومت میں ہر سطح پر تبدیلی آئی، 126 دن کے دھرنے پر رونق لگی رہی، 126 روز کا دھرنا کہنا آسان، کرنا مشکل ہے، وزیراعظم جھوٹے کیس پر بھی عدالت پیش ہوتے رہے، کسی کو شیشے توڑنے کی اجازت نہیں دے سکتے، اپوزیشن احتجاج کرے، کنٹینر ہم دیں گے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا وزیراعظم نے کئی بار کہا ہے یہاں وار لارڈ نہیں ہونے چاہئیں، اب کوئی بندوق لے کر نہیں چل سکتا، اقتصادی چیلنجز کا سامنا ہے، لوگوں کو ٹیکس ادا کرنا چاہیئے، عمران خان کسی دوسرے ملک کے ذریعے استعمال نہیں ہوں گے، احتجاج سب کا حق، حکومت کا فرض ہے لوگوں کی زندگیوں کا تحفظ کرے، بھارت اپنی شکست کو جیت کے طور پر پیش کر رہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  2412
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے نیب آرڈیننس پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حکومت بامعنی احتساب چاہتی ہے تو سب کا ایک جگہ احتساب کیا جائے ورنہ دیگر اداروں
لاہور کی احتساب عدالت نے آشیانہ اقبال کیس میں شہباز شریف کو 7 جنوری کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ احتساب عدالت 5 کے جج امجد نذیر چوہدری نے اپنےتحریری حکم میں کہا ہے کہ ملزم شہباز شریف کی جانب سے محمد نواز چوہدری ایڈوکیٹ نے ایک
سکھر کی احتساب عدالت نے رکن قومی اسمبلی اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما خورشید شاہ کی آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ضمانت منظور کرلی۔ صوبہ سندھ کے شہر سکھر کی احتساب عدالت میں آمدن سے زائد
لاہور کی احتساب عدالت نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور ان کی فیملی ارکان کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیتے ہوئے نیب کی درخواست منظور کر لی ہے۔ عدالت نے ڈی جی نیب کی جانب سے اثاثے منجمد کرنے کے احکامات کی توثیق کر دی۔

مزید خبریں
گلگت بلتستان میں سردی کی شدت میں اضافے کے باعث درجہ حرارت منفی 20 تک گر گیا۔گلگت بلتستان کے بالائی علاقے خاص کر استور، روندو، کھرمنگ اور سکردوں میں شدید سردی اور، یخ بستہ ہواوں نے لوگوں کی زندگی اجیرن اور زندگی مفلوج کردی ہے۔

مقبول ترین
چینی سفارتخانے کے ترجمان کی جانب سے جاری مذمتی بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کے منفی پراپیگنڈے کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔ امریکی اقدامات عالمی معیشت کے لیے نہیں، اپنے مفاد کے لیے ہوتے ہیں۔
گندم کے بحران پر وزیراعظم عمران خان نے تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ہے جس کے سربراہ ڈی جی ایف آئی اے ہوں گے۔ کمیٹی حالیہ گندم بحران کی تحقیقات کرے گی اور بحران کے اصل ذمہ داروں کا تعین بھی کرے گی۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ ڈیوس سے متعلق بیان میں کہا کہ صدر ٹرمپ سے ایک گھنٹے
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغان جنگ کے باعث معاشرے میں کلاشنکوف اور منشیات کا کلچر آیا، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں 70 ہزار جانوں کی قربانی دی، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ نقصان اٹھایا، ہم نے فیصلہ کیا ہے اب

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں