![]() |
بیجنگ ۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ پاکستان آرمی کے زبردست سپہ سالار ہیں۔ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو مزید 3 سال کیلئے آرمی چیف مقرر کیا تھا۔ اس حوالے سے پاکستان کے دیرینہ دوست اور پڑوسی چین نے بھی حکومت کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔
ترجمان چینی وزرات خارجہ کے مطابق ہمیں حکومت پاکستان کے جنرل قمر جاوید باجوہ کی مزید 3 سال کی تقرری کے فیصلے بارے آگاہی ہوئی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ پاکستان آرمی کے زبردست سپہ سالار ہیں، وہ چینی حکومت اور فوج کے دیرینہ دوست ہیں، جنرل باجوہ نے پاک چین دوستی میں مثبت تعاون کیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ ہمیں یقین ہے جنرل باجوہ کی زیر کمان پاک فوج پاکستان کی سلامتی، خود مختاری اور علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنے کا عمل جاری رکھے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ