Friday, 30 October, 2020
سیاسی معاملات میں فوج کا کوئی عمل دخل نہیں، عسکری قیادت

سیاسی معاملات میں فوج کا کوئی عمل دخل نہیں، عسکری قیادت

اسلام آباد ۔ عسکری قیادت نے واضح کیا ہے کہ پاک فوج کا ملک میں کسی بھی سیاسی عمل سے براہ راست یا بالواسطہ تعلق نہیں ہے۔ میڈیا کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی پارلیمانی رہنماؤں سے ملاقات ہوئی۔ عسکری قیادت نے ملک کی سیاسی قیادت کو واضح طور پر بتایا کہ پاک فوج کا سیاسی عمل سے براہ راست یا بالواسطہ کوئی تعلق نہیں ہے۔

ملاقات میں گلگت بلتستان کے انتظامی امور اور قومی سلامتی سے متعلق تفصیلی بات چیت ہوئی۔ عسکری قیادت نے ملاقات میں پاک فوج کو سیاسی معاملات سے دور رکھنے پر زور دیا۔

عسکری قیادت کا کہنا تھا کہ الیکشن ریفارمز، نیب اور سیاسی معاملات میں فوج کا کوئی عمل دخل نہیں ہے۔ اس حوالے سے یہ کام سیاسی قیادت نے خود کرنا ہے۔

عسکری قیادت کی طرف سے اس عزم کو دہرایا گیا کہ ضرورت پڑنے پر پاک فوج ہمیشہ سول انتظامیہ کی مدد کرتی رہے گی۔ عسکری قیادت نے اس موقع پر نیشنل ایکشن پلان پر تیز تر اور موثر عملدرآمد پر زور دیا۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نے عسکری قیادت اور پارلیمانی رہنماؤں کی ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میٹنگ میں شہباز شریف، بلاول بھٹو، سراج الحق، اسعد محمود سمیت دیگر پارلیمانی جماعتوں کے رہنما موجود تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  45913
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری بیان میں نواز شریف نے کہا کہ ‏حالیہ واقعات سے ایک بار پھر ثابت ہوتا ہے کہ کس طرح بعض ملاقاتیں 7 پردوں میں چھپی رہتی ہیں اور کس طرح بعض کی تشہیر کرکے انہیں مرضی کے معنی پہنائے جاتے ہیں۔ یہ کھیل اب بند ہوجانا چاہیے۔
بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کی جس سے 2 پاکستانی فوجی شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے کنٹرول لائن کے دیوا سیکٹر میں اشتعال انگیزی کا مظاہرہ
رکن قومی اسمبلی این اے 147، سید عمران شاہ نے قومی اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ آصف اشرف جلالی توبہ کرے ورنہ زبان گتھی سے پکڑ کر الگ کردوں گا۔
جامعہ بنوریہ کے مہتمم اور مشہور عالم دین مفتی محمد نعیم کے انتقال پر مختلف سیاسی و مذہبی رہنماؤں نے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

مزید خبریں
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے اضلاع کی سطح پر قرنطینہ مرکز بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
وزارت قانون و انصاف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری سےخالد جاوید خان کو انور منصور کی جگہ پاکستان کا نیا اٹارنی جنرل تعینات کرنے کا باضابطہ نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔
اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور مائیکروسافٹ نے Imagine Cup 2020میں نیشنل یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)، اسلام آباد کی ٹیمFlowlines کو نیشنل فائنل 2020کا فاتح قرار دیاہے۔نسٹ کی ٹیم نے ملک بھر کی 60 فائنلسٹ ٹیموں میں بہترین کارکردگی دکھائی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رہنما اور وزیر اعظم عمران خان کے دیرینہ سیاسی معاون نعیم الحق طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ انھیں کینسر کا مرض‌لاحق تھا۔ وہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

مقبول ترین
پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے بھارتی ونگ کمانڈر ابھینندن کی رہائی سے متعلق بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے معاملہ مسخ کرنے اور پاکستان کی فتح متنازعہ بنانے کی کوشش قرار دیدیا ہے۔
پشاور کے علاقے دیر کالونی زرگر آباد میں مدرسے سے ملحقہ مسجد میں دھماکے میں 8 افراد جاں بحق اور 110 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، زخمیوں میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔ ہسپتالوں میں ایمرجنسی ڈکلیئر اور ڈاکٹروں
فرانس میں گستاخانہ خاکوں کے اہم معاملے پر سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس میں متفقہ قرار دادیں منظور کر لی گئیں۔ قراداد منظور ہونے کے ساتھ ہی قومی اسمبلی کا ایوان نعرہ تکبیر اللہ اکبر سے گونج اٹھا۔ منظور کی گئی قرار داد کے مطابق یہ ایوان فرانس
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کو اگلے سال 2021 تک گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور یوں بھارت کی پاکستان کو بلیک لسٹ کرانے کی کوششیں ناکام ہوگئی۔ ایف اے ٹی ایف کے صدر نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پاکستان فی الحال ایف اے ٹی ایف

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں