Sunday, 26 May, 2019
سرگودھا یونیورسٹی کے پروفیسرجاوید کیمپ جیل میں انتقال کر گئے

سرگودھا یونیورسٹی کے پروفیسرجاوید کیمپ جیل میں انتقال کر گئے

لاہور ۔ نیب کی جانب سے گرفتار سرگودھا یونیورسٹی کے پروفیسر جاوید کیمپ جیل میں انتقال کر گئے۔ قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے سرگودھا یونیورسٹی کے غیرقانونی کیمپسز کھولنے کے الزام میں گرفتار پروفیسر جاوید  کیمپ جیل میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ 

سرگودھا یونیورسٹی لاہور سب کیمپس کے چیف ایگزیکٹیو پروفیسر میاں محمد جاوید کی لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر پروفیسر جاوید کے انتقال کے بعد کی تصاویر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں جس میں ان کے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں لگی دیکھی جا سکتی ہیں۔ جاں بحق پروفیسر کے ساتھ اس سلوک پر سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ  بنایا جارہا ہے۔ 

نیب نے کیمپ جیل میں پروفیسر جاوید احمد کی موت پر وضاحت میں کہنا ہے کہ احتساب عدالت نے جاوید احمد کو اکتوبر 2018 میں ہی جوڈیشل کر دیا تھا اور کیمپ جیل لاہور حکام نے ملزم کو تحویل میں لیتے وقت مرحوم کی صحت کے حوالے سے باقاعدہ تصدیق دی تھی۔ 

ترجمان نیب کے مطابق مرحوم پروفیسر کو نیب لاہور سے صحت مند حالت میں کیمپ جیل منتقل کیا گیا تھا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ کیمپ جیل حکام نے آج دل میں تکلیف کے باعث مرحوم کو سروسز اسپتال منتقل کیا تھا تاہم اس تاثر کی سختی سے تردید کی جاتی ہے کہ مرحوم نیب کی حراست کے دوران فوت ہوئے۔

ترجمان نے کہا کہ نیب حکام کی جانب سے مرحوم کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ پروفیسر میاں محمد جاوید سمیت دیگر افراد کو نیب نے اکتوبر میں گرفتار کیا تھا۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  25504
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے پاک افغان سرحد پر اگلی پوسٹوں کا دورہ کیا، سربراہ پاک فوج نے دورہ داوا توئی شمالی وزیرستان میں اگلی چوکیوں پرکیا، یہ وہ علاقہ ہے جہاں یکم
وفاقی کابینہ نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کی منظوری دے دی۔ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران ٹیکس ایمنسٹی اسکیم پر بریفنگ دی گئی اور کابینہ نے اتفاق رائے سے اس کی منظوری دے دی۔
انسداد پولیو پروگرام نے چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے متعلقہ اداروں کو پولیو مہم معطل کرنے کی ہدایت کردی۔ پولیو مہم کو پشاور میں پیش آنے والے حالیہ واقعہ کے تناظر میں معطل کیا گیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ملک کے کسی علاقے
سپریم کورٹ نے موبائل فون کارڈز پر تمام ٹیکسز بحال کردیے۔ سپریم کورٹ میں موبائل ٹیکس کٹوتی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی تو حکومت کی جانب سے اٹارنی جنرل پیش ہوئے اور ایک بار پھر عدالتی دائرہ اختیار پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ

مزید خبریں
سپریم کورٹ میں آج دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان کا سینئر وکیل اعتزاز احسن سے خوش گوار مکالمہ ہوا جس کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ میری طرف سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو معاف کردیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ تسلیم کرتا ہوں کہ
میڈیا کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے اظہر صدیق ایڈوووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ جس میں سگریٹ نوشی پر پابندی کے قوانین کی پاسداری نہ کرنے کی نشاندہی دہی کی گئی۔
صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 15 اہم کمانڈروں سمیت تقریباً 200 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو تھے۔ اب تک ایک ہزار 8 سو کے قریب فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔
سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی کل سعودی عرب روانگی کا امکان ہے۔ جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے سے موجود ہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں

مقبول ترین
قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی آڈیو ویڈیو اسکینڈل کے مرکزی کرداروں کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کردیا گیا۔ نیب کی طرف سے دائر کیا جانے والا ریفرنس 630 صفحات پر مشتمل ہے جس میں آڈیو
لاڑکانہ میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے رتو ڈیرو میں بچوں سمیت سیکڑوں افراد کے ایڈز مبتلا ہونے کے مسئلے پر گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ ایچ آئی وی اور ایڈز میں بہت فرق ہے، ایچ آئی وی کا علاج نہ ہو تو دس
اسلام آباد میں وفاقی وزراء اور چیئرمین ایف بی آر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ موجود حکومت نے اقتدار سنبھالا تو معاشی حالت بہت بری تھی، جب حکومت آئی تو قرضہ 31 ہزار ارب روپے سے زیادہ تھا، برآمدات گر رہی تھیں
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی اور خطے میں استحکام کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں