Tuesday, 23 July, 2019
’’امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی پاکستان پہنچ گئے‘‘

’’امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی پاکستان پہنچ گئے‘‘

اسلام آباد ۔ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ امیر قطر کا خصوصی طیارہ نور خان ایئربیس پر اترا جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ وزیر اعظم عمران خان اور دیگر اعلیٰ حکام نے شیخ تمیم بن حمد الثانی کا استقبال کیا، جہاں انہیں 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی جبکہ وزیر اعظم نے معزز مہمان کی گاڑی خود چلائی۔

امیر قطر کے لیے باضابطہ استقبالیہ تقریب وزیر اعظم ہاؤس میں منعقد ہوئی جہاں پہنچنے پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ شیخ تمیم بن حمد الثانی کو وزیر اعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا جبکہ 'جے ایف 17' تھنڈر نے سلامی پیش کی۔

قطر کے امیر وزیر اعظم عمران خان کی دعوت پر یہ دورہ کر رہے ہیں جس میں اہم وزرا اور سینئر حکام سمیت اعلیٰ سطح کا وفد ان کے ہمراہ ہوگا۔ وہ وزیر اعظم عمران خان اور صدر ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقاتیں اور تبادلہ خیال کریں گے۔

فریقین باہمی مفاد کے لیے مستحکم اقتصادی شراکت داری کے قیام کے طریقوں پر بات چیت کریں گے۔ دورے کے دوران پاکستان اور قطر مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ کے لیے متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کریں گے۔

توقع ہے کہ شیخ تمیم بن حمد الثانی کے دورے سے دونوں ملکوں کے قریبی برادرانہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون میں اضافہ ہوگا۔ واضح رہے کہ امیر قطر اس سے قبل 2015 میں پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں۔

قبل ازیں قطر کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی نور خان ایئربیس پہنچے جہاں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے انہیں خوش آمدید کہا اور ان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے دورہ پاکستان کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان قطر کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے جبکہ قطر، پاکستان میں توانائی کے بحران کے خاتمے کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم ڈھائی ارب ڈالر سے زائد کی سطح تک پہنچ چکا ہے اور گزشتہ کچھ عرصے میں باہمی تجارت کے حجم میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امیر قطر کے دورہ پاکستان سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کی نئی راہیں کھلیں گی اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  63519
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آج تک کبھی کسی کے سامنے جھکا ہوں اور نا اپنی قوم کو کبھی جھکنے دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان واپس جاکر جیلوں سے اے سی اور ٹی وی نکلوادوں گا، مریم بی بی شور تو مچائیں گی مگر یہ لوگ جس طرح
لاہور اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں تاجروں نے کاروبار جزوی طور پر بند کررکھے ہیں اور مطالبات پورے ہونے تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ سینیئر نائب صدر انجمن تاجران سندھ نے آج صوبے بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کرتے
ٹوئٹر پر ایک بیان میں مریم نواز نے لکھا کہ "اللہ کا شکر۔۔۔مگر معاملہ کسی جج کو معطل کئے جانے کا نہیں۔ اس فیصلے کو معطل کرنے کا ہے جو اس جج نے دیا۔۔۔معاملہ کسی جج کو عہدے سے نکالنے کا نہیں۔ اس فیصلے کو عدالتی ریکارڈ سے نکالنے
ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف اعلامیہ پر دیئے گئے بھارتی بیان کو مسترد کرتے ہیں۔ میڈیا کے مطابق بھارت کی پاکستان کو معاشی نقصان پہنچانے کی کوششیں ناکام ہوگئی ہیں اور پاکستان ایف اے ٹی ایف (فنانشنل ایکشن

مقبول ترین
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات میں مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی۔ وزیراعظم عمران خان وائٹ ہاؤس پہنچے تو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کا استقبال کیا، دونوں رہنماؤں نے مصافحہ کیا
سابق صدر آصف زرداری نے وزیراعظم کے جیل میں سہولتیں واپس لینے کے اعلان پر کہا ہے کہ عمران خان کو بتاؤ ہم بیرکوں میں رہنے کے عادی ہیں۔ جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت کے سلسلے میں احتساب عدالت اسلام آباد میں پیشی کے موقع
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آج تک کبھی کسی کے سامنے جھکا ہوں اور نا اپنی قوم کو کبھی جھکنے دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان واپس جاکر جیلوں سے اے سی اور ٹی وی نکلوادوں گا، مریم بی بی شور تو مچائیں گی مگر یہ لوگ جس طرح
ایران کی جانب سے برطانوی آئل ٹینکر قبضے میں لینے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھتی جارہی ہے۔ برطانوی وزیر خارجہ جیرمی ہنٹ نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران نے آئل ٹینکر کو نہ چھوڑا تو اس کے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں