Thursday, 17 October, 2019
پاکستان نے ایف اے ٹی ایف اعلامیہ پر بھارتی بیان مسترد کردیا

پاکستان نے ایف اے ٹی ایف اعلامیہ پر بھارتی بیان مسترد کردیا

اسلام آباد ۔ ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف اعلامیہ پر دیئے گئے بھارتی بیان کو مسترد کرتے ہیں۔ میڈیا کے مطابق بھارت کی پاکستان کو معاشی نقصان پہنچانے کی کوششیں  ناکام ہوگئی ہیں اور پاکستان ایف اے ٹی ایف (فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس) کی  بلیک لسٹ سے بچ گیا ہے۔ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ سے بچانے کیلئے تین اہم دوست ممالک ترکی، چین اور ملائیشیا کی حمایت حاصل کرلی ہے اور بھارت کا راستہ روکنے کیلئے جارحانہ سفارتکاری اپنائی گئی۔

پاکستان کی کامیابی بھارت کو ایک آنکھ نہ بھائی اور بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے بیان جاری ہوا کہ پاکستان دہشت گردی کے سدباب کے لئے ٹھوس اقدام کرے اور دہشت  گردوں کی مالی معاونت روکے، جس پر دفترخارجہ کی جانب جاری بیان میں پاکستان نے ایف اے ٹی ایف اعلامیہ پر دیئے گئے بھارتی بیان کو مسترد کردیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ بھارت کا بیان غیر ضروری اور ایک مخصوص سوچ کی عکاسی ہے، پاکستان نے اپنے خدشات ایف اے ٹی ایف سے شیئر کئے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ایف اے ٹی ایف اس سے واقف ہے۔ ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ ہم  امید کرتے ہیں کہ ایف اے ٹی ایف بھارت کی جانب سے اس عمل کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کو مسترد کرے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  79852
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ لوگوں میں صبر نہیں، ابھی 13 ماہ ہوئے ہیں اور لوگ کہتے ہیں کہاں ہے نیا پاکستان۔ وزیراعظم عمران خان نے احساس سیلانی لنگر اسکیم کا افتتاح کردیا، اس موقع پر وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی مدد کیلئے لائن آف کنٹرول پارکرنیوالا بھارتی بیانیےکے ہاتھوں میں کھیل رہاہوگا۔ وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیرکےعوام کے غم و غصہ کو سمجھتاہوں
برطانوی عدالت نے نظام آف حیدرآباد فنڈ کیس میں 2 مرکزی فریقین کے درمیان فیصلہ نظام آف حیدرآباد کے ورثاء کے حق میں سنا دیا۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق برطانوی عدالت میں نظام آف حیدرآباد فنڈ کیس سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی
پاکستان اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت حکومت کے خاتمے پر متفق ہوگئی ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں صدر مسلم لیگ (ن) شہبازشریف سے ملاقات کی ہے، بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی

مقبول ترین
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلیٰ اورتین گورنرز نے شرکت کی۔ حکومت نے مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات کے لیے کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ نوکریاں حکومت نہیں نجی سیکٹر دیتا ہے یہ نہیں کہ ہر شخص سرکاری نوکر ی ڈھونڈے ، حکومت تو 400 محکمے ختم کررہی ہے مگرلوگوں کا اس بات پر زور ہے کہ حکومت نوکریاں دے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ ایرانی صدر سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ پاکستان اور
اسلام آباد میں وزیراعظم آفس کے سامنے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کیخلاف انسانی زنجیر بنائی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے بھی اس تقریب میں شرکت کی اور قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں