Friday, 19 April, 2024
بھارت پاکستان میں سلیپر سیلز کو متحرک کر سکتا ہے، وزیر خارجہ

بھارت پاکستان میں سلیپر سیلز کو متحرک کر سکتا ہے، وزیر خارجہ

اسلام آباد ۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے وزیرستان ہو یا ایل او سی پر فائرنگ کے واقعات، بھارت کو پاکستان کا امن ایک آنکھ نہیں بھاتا۔ اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت اندرونی صورتحال سے توجہ ہٹانے کے لیے پاکستان میں سلیپر سیلز کو متحرک کر سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی کی سرکار بےپناہ دباؤ میں ہے، لداخ میں رسوائی پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کراچی میں کچھ واقعات ہوئے ہیں، ایسے واقعات کا غور سے جائزہ لینا ہوگا۔

ان کا کہنا ہے کہ بھارت ایل او سی پر بھی سیز فائر خلاف ورزیوں میں اضافہ کر سکتا ہے، وزیرستان ہو یا ایل او سی پر فائرنگ، بھارت کو پاکستان کا امن ایک آنکھ نہیں بھاتا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ خطے کی نئی صورتحال پر او آئی سی کے وزرائے خارجہ سے پیر کو رابطہ کروں گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  29706
کوڈ
 
متعلقہ خبریں
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ 18 جنوری کی صبح پاکستان نے ایران میں موجود دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر مؤثر حملہ کیا، پاکستان نے حملہ آور ڈرونز، راکٹس اور دیگر ہتھیاروں سے کارروائی کی۔
پاکستان نے ایران میزائل حملے کا بھرپور جواب دیتے ہوئے ایران میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا
سینیٹ میں سینیٹر رضا ربانی نے آفیشل سیکرٹ (ترمیمی) بل 2023 پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اس کا مسودہ پھاڑ دیا اور کہا کہ یہ بل اتنا سادہ نہیں جتنا نظر آرہا ہے، آج صبح ہی میں نے 8 ترامیم تجویز کیں ہیں۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے تعلقات منفرد اور مضبوط ہیں جس نے تمام چیلنجوں کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی مضبوطی کو ثابت کیا ہے۔ پیپلزلبریشن آرمی اور پاکستان آرمی ایک دوسرے کے بھائی ہیں

مقبول ترین

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں