Friday, 29 March, 2024
’’نواز شریف کے خلاف نیا ریفرنس دائر کرنیکی منظوری‘‘

’’نواز شریف کے خلاف نیا ریفرنس دائر کرنیکی منظوری‘‘

اسلام آباد ۔ نیب ایگزیکٹیو بورڈ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف، ان کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد اور احسن اقبال سمیت دیگر کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ نیب ایگزیکٹوبورڈ نے سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد سمیت دیگر کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

میڈیا کے مطابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اہم اجلاس ہوا، جس میں اہم فیصلوں کی منظوری دیدی گئی۔ اجلاس میں سابق وزیراعظم نوازشریف، ان کے پرسنل سیکرٹری فواد حسن فواد، اعزاز احمد چوہدری اور آفتاب سلطان  کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائرکرنے کی منظوری دی گئی، نیب اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملزمان پر غیر ملکیوں کی سیکیورٹی کے لئے غیر قانونی طور پر 73 گاڑیاں خریدنے کا الزام ہے، سابق وزیراعظم اور ان کے ساتھیوں کے اس اقدام سے  قومی خزانے کو 1952.74 ملین روپے کا نقصان پہنچا۔
نیب اعلامیے کے مطابق اجلاس میں  مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال، آصف شیخ، اخترنواز گنجیر اور دیگر کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی، ملزمان پر نارووال اسپورٹس سٹی کا اسکوپ 3 کروڑ سے 3 ارب روپے تک بڑھانے کا الزام ہے۔

اجلاس میں سابق وزیراعلی بلوچستان نواب اسلم رئیسانی، لشکری رئیسانی و دیگر کے خلاف ریفرنس دائرکرنے کی منظوری دی گئی۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنااللہ کےخلاف کرپشن کیس کی تحقیقات کی منظوری دی گئی، پی ٹی آئی رہنماعلیم خان کےخلاف کرپشن کیس کی تحقیقات کی منظوری دی گئی۔

نیب اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سابق چیئرمین سی ڈی اے فرخند اقبال و دیگر کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائرکرنے کی منظوری دی گئی، ملزمان پر کلینک کے پلاٹ کے کمرشل استعمال کا الزام ہے۔ صاف پانی منصوبہ کے سابق پروجیکٹ ڈائریکٹرسکندر جاوید و دیگر، سابق سیکرٹری داخلہ شاہد خان و دیگر، سابق سی ای او این ٹی ایس ہارون رشید و دیگر، سابق ڈی جی آڈٹ سندھ غلام اکبر سہو اور دیگر کے خلاف کے خلاف بدعنوانی، جب کہ سابق ڈی جی اسپورٹس عثمان انور اور دیگر کے خلاف بھی ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔

چیئرمین یب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے، میگا کرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانااولین ترجیح ہے، نیب کا تعلق کسی سیاسی جماعت، گروہ اور فرد سےنہیں صرف ریاست پاکستان سے ہے،  مفروراور اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے قانون کے مطابق اقدامات اٹھائے جائیں، بدعنوان عناصرکو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے جہاں قانون اپنا راستہ خود بنائےگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  93818
کوڈ
 
   
مقبول ترین
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ 18 جنوری کی صبح پاکستان نے ایران میں موجود دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر مؤثر حملہ کیا، پاکستان نے حملہ آور ڈرونز، راکٹس اور دیگر ہتھیاروں سے کارروائی کی۔
پاکستان نے ایران میزائل حملے کا بھرپور جواب دیتے ہوئے ایران میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا
سینیٹ میں سینیٹر رضا ربانی نے آفیشل سیکرٹ (ترمیمی) بل 2023 پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اس کا مسودہ پھاڑ دیا اور کہا کہ یہ بل اتنا سادہ نہیں جتنا نظر آرہا ہے، آج صبح ہی میں نے 8 ترامیم تجویز کیں ہیں۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے تعلقات منفرد اور مضبوط ہیں جس نے تمام چیلنجوں کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی مضبوطی کو ثابت کیا ہے۔ پیپلزلبریشن آرمی اور پاکستان آرمی ایک دوسرے کے بھائی ہیں

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں