Wednesday, 23 September, 2020
”ملتان قرنطینہ: کسی زائرمسافر کا ٹیسٹ نہ ہونے کا انکشاف“

”ملتان قرنطینہ: کسی زائرمسافر کا ٹیسٹ نہ ہونے کا انکشاف“

 ملتان  ۔  ملتان میں قائم لیبر کالو نی شیر شاہ میں پنجاب حکومت کی جا نب سے قائم کردہ ماڈل قر نطینہ میں موجود 1200کے قریب ایرا ن سے آئے ہوئے مسافروں کا تاحال کورو نا وائرس کی تشخیص کیلئے کسی بھی قسم کے ٹیسٹ نہ کئے جا نے کا ا نکشاف سامنے آیا ہے اور مسافردیگر طبی و بنیادی سہولیات سے محروم اورمچھروں سے پریشان ہیں۔

ملتان میں قائم لیبر کالو نی شیر شاہ میں مسافروں کا ایک کمرے میں رکھنے کی سہولت تو موجود ہے لیکن  دیگر قر نطینہ میں موجود مسافروں کو بہت سی مشکلات کا سامنا ہے۔ وہ بلنڈنگ میں ایک دوسرے سے مل بھی رہے ہیں اور پارک میں بھی واک کر رہے ہیں ۔ لیکن بلدنگ سے ایک کلومیڑ تک قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں‌اور کسی شہری کو مرکز تک آنے کی اجازت نہیں‌ہے ۔

صحت مند مسافروں کا کہنا ہے کہ ا نہوں  نے 14روز تفتان  بارڈر پر گذارے اور حکومت کی  ناقص حکمت عملی کے باعث ا نہیں ملتان قر نطینہ میں رکھا گیاہے اور تمام لوگ ہمیں کورو نا کا مریض سمجھ رہے ہیں جبکہ 20روز گذر جا ے کے بعد بھی ا نہیں کسی قسم کی کوئی کھا نسی،بخار یا کورو نا مرض کی کوئی علامت سامنے نہیں آئی۔

قر نطینہ میں موجود مسافروں کا کہنا ہے کہ شروع دن  سے آج تک حکومت کی سازش نظر آتی ہے کہ ہمیں اکھٹا رکھ کر ہم سب کو  کورو نا مریض بنا یا جائے۔اگر مریض کورو نا میں مبتلا ہو تو وہ دویا تیین دن  میں کیسے صحت یا ب ہو سکتا ہے یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ کوئی کورو نا وائرس کا شکار  نہیں ہے۔

 مبصر ڈاٹ کام کی جا نب سے ملتان  میں قائم لیبر کالو نی شیر شاہ میں موجود مسافروں سے رابطہ کے بعد معلوم ہوا ہے کہ ملتان  میں پنجاب کے ماڈل قر نطینہ میں حکومتی اقدامات کو مزید بہتر کر نے کی ضرورت ہے اور پنجاب حکومت کوقر نطینہ میں موجود مسافروں کی مشکلات کے ازالہ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر مزید بنیادی اقداما ت کر نا ہو نگے۔

قرنطینہ میں موجود زائرمسافروں نے خامیوں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ملتان قر نطینہ  میں  اب بھی بہت سی خامیاں موجود ہیںاور ان خامیوں کو دورکیا جا نااشد ضروری ہے، ا نکے مطابق  بلڈ گ میں مچھروں  کی بھر مار ہے جس سے ڈینگی ہو نے کے خدشات بڑھ گئے ہیں‌ جس کے خاتمے کیلئے سپرے کیا جائے اور مچھر دانیاں دستیاب کی جائیں۔

 سب صحصت مندمسافروں‌کو ایک جگہ رکھ کر حکومت کرونا نرسریوں‌کو نہ بنائے  بلکہ حکمت عملی سے کام لینا وقت کی ضروت ہے ،احتیاطی تدابیر کے نام پر قائم قرنطینہ میں رکھے گئے مسافروں کی تدبیر کہیںپوری قوم کو مشکل میں‌ نہ ڈال دے ۔اس لئے کہ ملک میں‌قائم قرنطینہ بین الاقوومی معیار کے نہیں‌ہیں‌سہولیات کا فقدان کوئی بڑا سانحہ جنم دے دسکتا ہے ۔

مسافروں‌میں تہران یونیورسٹی کیش کیمپس کے 22 سے زائد  میڈیکل طالب علم بھی موجود ہیں جو تہران اور قم کا سفر کئے بغیر کیش سے ڈائریکٹ زاہدان اور پھر تفتان کے راستے ملک میں‌داخل ہوئے کا کہنا ہے یہ کوئی عقلمندی نہیں ہے کہ ٹیسٹ کئے بغیر مسافروںکو ایک جگہ اکھٹا رکھا جائے۔

 جس شخص میں کورو نا وائرس پایا گیا ہو اسے ہسپتال میں‌ فی الفور منتقل کیا جائے تاکہ دوسرے صحت مند مسافر اس وبائی کورونا مرض میں مبتلا  نہ ہوں اور وہ محفوظ رہیں۔لیکن  شروع  دن سے وہی غلطی بار بار  دہرائی جا رہی ہے جوتفتان میں‌کی گئی اور وہی پریکٹس پنجاب کے ماڈل قرنطینہ میں‌بھی ہورہی ہے جو شرمناک اور ہمارے لئے پریشان کن  ہے اور پنجاب حکومت کے اقدامات بھی اسی قسم کے نظر آرہے ہیں جو تفتان بارڈر پر دیکھنے میں‌آئے تھے اس معاملے کو سنجیدگی سے لینا ہوگا یہ  نہ ہو کہ وقت ہاتھ سے نکل جائے۔

مسافروں کے مطابق بلڈ نگ میںکسی قسم کی کوئی  شاپ  نہیں بنائی جس میں اشیاء ضرورت مل سکیں اس کا بندو بست کیا جائے۔ چائے کی تیاری کیلئے الیکڑک کیتلی فراہم کی جائیں۔

علاوہ ازیں قرنطینہ میں  موجود تمام مسافر صحت یاب ہیں ابھی تک حکومت کی جا نب سے تاحال کوئی ڈاکٹر یا پیرا میڈیکل سٹاف کی ٹیم پنجاب کے تیار کردہ ماڈل قر نطینہ میں  نہیں آئی اور  نہ ہی اب تک کسی مسافر زائرین  کے ٹیسٹ کئے گئے ہیں یہ بات سمجھ سے باہر ہے ۔ اور ملک بھر میں تمام  افوا پھیلا دی گئی ہے کہ یہاں پر کورو نا مریضوں کو ٹھہرایا گیا ہے اس تعصب پر مبنی پروپیگنڈا کو روکا جائے۔

شیعہ علماء کو نسل جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر علامہ موسیٰ رضا جسکا نی  نے مبصر ڈاٹ کام کو بتایا کہ ہم ایران  سے آئے ہوئے ڈیرہ غازی خان قر نطینہ میں 700اور اور ملتان قر نطینہ میں1200 مسافر زائری  کی 24گھنٹے انکی مشکلات کے ازالے کیلئے ہمہ وقت موجود ہیں اور ان کے مسلسل مانیٹر نگ کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتا کہ شیعہ علماء کونسل نے ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں کنٹرول قائم کئے ہوئے ہیں ۔ اور زائر مسافروں کی مشکلات کو دور کرنے اورانہیں سہولیات فراہم کرنے  کیلئےخامیوں کی نشاہدی سمیت  حکومت کے ساتھ مل کر ان خامیوں‌کو دور کرنے کےلئے  اقدامات کررہے ہیں۔

زائر مسافروں کی مشکلات کو دور کر نے کیلئے  پنجاب حکومت کے ذمہ داران کےساتھ وہ کمشنر ڈیرہ غازی خان  اور کمشنر ملتان   کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پر زائر مسافروں کی مشکلات کو دور کر ے کیلئے میدان عمل میں موجود ہیں اور عملی اقدامت کررہے ہیں ۔

علامہ موسیٰ رضا جسکا نی نے  مبصر کو ڈاٹ کام کو مزید بتایا کہ ہم حکومت کے ساتھ ہر ممکن  تعاو ن کر نے کو تیار ہیں ہمارا مقصد اس مشکل گھڑی میں حکومتی اداروں کا ہاتھ بٹنا ہے نہ ان کے کاموں میں‌مشکلات اس تعاون کے سلسلےکو آگے بڑھاتے ہوئے ہم نے حکومت کو رضار کار دینے سمیت قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی کی سرپرستی و ہدایت پر ہر ممکن  تعاون  کی یقین دہانی کرائی ہے ۔

انہوں نے پنجاب حکومت سے کہاکہ ملتان ماڈل قر نطینہ سینٹر میں فیملیز بھی موجود ہیں اور چھوٹے  چھوٹے بچے بھی ا  نکے ہمراہ ہیں تمام زائر مسافروں کے کورو نا وائرس کی تشخیص کیلئے جلد از جلد ٹیسٹ کرکے صحت مند اور کورونا وائرس کے شکار مریضوں کوان سے الگ کیا جائے تاکہ صحت مند مسافروں کی صحت کو یقینی بنایا جا سکے۔اور جن  مسافروں کے ٹیسٹ  نیگٹو آئیں انہیں جلد از جلد ا ن کے گھروں کو روا نہ کیا جائے تاکہ وہ اپنے اپنے گھروں میں احتیاط سے رہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  48324
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
جامعہ بنوریہ کے مہتمم اور مشہور عالم دین مفتی محمد نعیم کے انتقال پر مختلف سیاسی و مذہبی رہنماؤں نے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اٹھارویں ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ کے خلاف کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ رینجرز
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک بھر سے کورونا ہاٹ اسپاٹ 20 شہروں کے مقامات کی نشاندہی کر دی۔ میڈیا کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے اسمارٹ لاک ڈاؤن حکمت عملی کے تحت ملک بھر
وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے بتایا ہے کہ پاک چین دوستی کی اعلیٰ مثال سی پیک منصوبے کے مغربی روٹ پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مراد سعید کا کہنا تھا کہ سی پیک تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے اور نئے منصوبے

مزید خبریں
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے اضلاع کی سطح پر قرنطینہ مرکز بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
وزارت قانون و انصاف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری سےخالد جاوید خان کو انور منصور کی جگہ پاکستان کا نیا اٹارنی جنرل تعینات کرنے کا باضابطہ نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔
اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور مائیکروسافٹ نے Imagine Cup 2020میں نیشنل یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)، اسلام آباد کی ٹیمFlowlines کو نیشنل فائنل 2020کا فاتح قرار دیاہے۔نسٹ کی ٹیم نے ملک بھر کی 60 فائنلسٹ ٹیموں میں بہترین کارکردگی دکھائی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رہنما اور وزیر اعظم عمران خان کے دیرینہ سیاسی معاون نعیم الحق طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ انھیں کینسر کا مرض‌لاحق تھا۔ وہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

مقبول ترین
انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کے مجرموں رحمان بھولا اور زبیر چریا کو 264 ، 264 بار سزائے موت سنادی ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کی سماعت ہوئی جس میں رحمان بولا، زبیر چریا اور رؤف صدیقی
ایران نے کہا ہے کہ امریکا نے روایتی غنڈہ گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یک طرفہ طور پر اقوام متحدہ کی پابندیاں بحال کیں جس پر اُسے فیصلہ کن جواب دینے کا وعدہ کرتے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر حسن روحانی نے ایران پر اقوام متحدہ کی پابندیوں
وزیراعظم نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) ریاستی اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش تھی، عدالتوں اور فوج کو بدنام نہیں ہونے دیں گے۔ پاکستان کی مسلح افواج قومی سلامتی کی ضامن ہیں۔ ن لیگ نے ایک بار پھر بھارتی ایجنڈے کو فروغ دیا۔
عسکری قیادت نے واضح کیا ہے کہ پاک فوج کا ملک میں کسی بھی سیاسی عمل سے براہ راست یا بالواسطہ تعلق نہیں ہے۔ میڈیا کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی پارلیمانی رہنماؤں سے

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں