Friday, 03 July, 2020
حادثے کا شکار طیارہ تکنیکی طور پر پوری طرح محفوظ تھا، ارشد ملک

حادثے کا شکار طیارہ تکنیکی طور پر پوری طرح محفوظ تھا، ارشد ملک

 

پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی ای او) ائیر مارشل ارشد ملک کا کہنا ہے کہ کراچی میں حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ تکنیکی طور پر پوری طرح محفوظ تھا۔ کراچی کے پی آئی اے ٹریننگ سینٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ارشد ملک نے کہا کہ شہید پائلٹ کے اہل خانہ کا حوصلہ دیکھ کر مجھے بھی حوصلہ ہوا، اللہ طیارہ حادثے میں شہید ہونے والوں کے درجات بلند کرے، لواحقین کو صبر عطا فرمائے،آج کے حادثے میں ہمارے دوپائلٹ ہم سے جدا ہوگئے۔

ارشد ملک نے میڈیا کو بتایا کہ جہاز ٹیک آف کرنے سے پہلے انجینئرز سے کلیئر کرایا جاتا ہے، یہ طیارہ بھی تکنیکی طور پر پوری طرح محفوظ تھا، طیارہ حادثے کی انکوائری وزارت ہوا بازی مکمل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سانحے میں متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں، انکوائری میں فیکٹ اینڈ فیگرز سامنے آئیں گے، انکوائری میں پی آئی اے اور سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کا کوئی کردار نہیں ہوگا۔

ارشد ملک نے بتایا کہ حادثے کا شکار جہاز آبادی میں ایک گلی میں لینڈ ہوا، کچھ لوگ میڈیا پر شر پھیلا رہے ہیں، پائلٹ نے بتایا کہ وہ ہر لحاظ سے لینڈنگ کیلئے تیار ہے، دوسری دفعہ لینڈنگ کیلئے آتے وقت جہاز کے ساتھ کچھ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ جو لواحقین آئیں گے انہیں ائیرپورٹ ہوٹل میں ٹھہرائیں گے، ریسکیو آپریشن کو مکمل ہونے میں دو سے تین دن لگیں گے، ایک چھوٹی گلی میں حادثہ ہوا، گھروں کو نقصان پہنچا، سیفٹی انویسٹی گیشن بورڈ بھی حادثے کی تحقیقات کرے گا،بحثیت ادارے کے سربراہ اسٹیپ ڈاؤن کیلئے تیار ہوں۔

سی ای او پی آئی اے نے مزید کہا کہ ائیر بس اے320 کے انجن پاکستان میں نہیں بنتے،حادثے کے شکار طیارے کی انسپکشن مکمل تھی، لینڈنگ گیئر سے متعلق کوئی رپورٹ نہیں، ٹیکنیکل کلیئرنس تک جہاز پرواز نہیں کرسکتا، اکثر اوقات اس وجہ سے پروازوں میں تاخیر بھی ہوجاتی ہے، پروازوں میں تاخیر یا منسوخی تو ہوجاتی ہے لیکن کلیئرنس کے بغیر جہاز ٹیک آف نہیں کرتا۔

ارشد ملک نے کہا کہ ہم کسی کی جان کے ساتھ نہیں کھیل سکتے،اس بحران میں بھاگ جانا نہیں چاہتا، سیفٹی انویسٹی گیشن بورڈ آزاد باڈی ہے اور سول ایوی ایشن سے تنخواہ نہیں لیتا، اس طیارے کی آخری پرواز کل ہوئی تھی جو اطمینان بخش تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  75567
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ عمران خان تو کہتے تھے کہ ریل کے حادثے پر ریل کے وزیر استعفیٰ دیں جبکہ جہاز حادثے پر وزیر ہوا بازی کو ہٹا دینا چاہیے، اب وہ طیارہ حادثے کا الزام پائلٹ اور ایئر ٹریفک کنٹرولر پر لگا رہے ہیں۔
پی آئی اے طیارہ حادثہ رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کردی گئی۔ وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ پائلٹس کو بھی سیاسی بنیادوں پر بھرتی کروایا جاتا ہے، جو دکھ کی بات ہے، عزم ہے کہ پی آئی اے کو دوبارہ سے فعال بنایا جائے گا۔
کراچی میں 22 مئی کو رونما ہونے والے طیارہ حادثہ میں پی آئی اے طیارے کی عبوری تحقیقاتی رپورٹ تیار ہوگئی جس میں طیارے کے کاک پٹ کریو اور ایئرٹریفک کنٹرولر کو حادثے کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر ہوا بازی طیارے سے متعلق رپورٹ وزیراعظم کو پیش کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ ملک میں بحران پیدا کرنے والےمافیاز کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے۔اجلاس، چینی بحران کی فرانزک رپورٹ اور ذمہ دار عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

مزید خبریں
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے اضلاع کی سطح پر قرنطینہ مرکز بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
وزارت قانون و انصاف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری سےخالد جاوید خان کو انور منصور کی جگہ پاکستان کا نیا اٹارنی جنرل تعینات کرنے کا باضابطہ نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔
اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور مائیکروسافٹ نے Imagine Cup 2020میں نیشنل یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)، اسلام آباد کی ٹیمFlowlines کو نیشنل فائنل 2020کا فاتح قرار دیاہے۔نسٹ کی ٹیم نے ملک بھر کی 60 فائنلسٹ ٹیموں میں بہترین کارکردگی دکھائی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رہنما اور وزیر اعظم عمران خان کے دیرینہ سیاسی معاون نعیم الحق طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ انھیں کینسر کا مرض‌لاحق تھا۔ وہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

مقبول ترین
ہائی کورٹ کی انتظامی کمیٹی نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس میں سزا سنانے والے احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کو برطرف کر دیا ہے۔ ارشد ملک کا اسکینڈل سامنے آنے پر انہیں عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مائنس عمران خان کا مطالبہ غیر جمہوری مطالبہ نہیں۔ حکومت ہٹانے کے لیے کبھی بھی غیر آئینی طریقے کی حمایت نہیں کریں گے۔
تائیوان حکومت کا عجیب و غریب اقدام ،کورونا وائرس میں سفر کے لیے ترسنے والوں کے لیے تائیوان میں ’’جعلی پروازوں‘‘ کا سلسلہ شروع کردیا۔ ابتدائی مرحلے میں اس سفر کے لیے 7 ہزار افراد نے رجوع کیا۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین اور معروف عالم دین مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ قربانی عبادت مقصودہ ہے، اس کا متبادل مالی صدقہ نہیں ہوسکتا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ حالات کو بنیاد بناکر قربانی کے

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں