Wednesday, 03 June, 2020
’’عوام کورونا کو سنجیدگی سے لے ،چوہدری سرور‘‘

’’عوام کورونا کو سنجیدگی سے لے ،چوہدری سرور‘‘

لاہور ۔ گورنر پنجاب چوہدری سرورکہتے ہیں  کہ عوام کورنا کو سنجیدگی سے لے ، کورونا کیسز کی تعداد اوراموات میں بھی مسلسل  اضافہ ہورہاہے ،اگر عوام نے ایس اوپیزپرعمل نہ کیاگیاتواس کےنتائج بھیانک ہوسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا طیارہ حادثےمیں جاں بحق افرادکواللہ تعالیٰ اعلیٰ مقام عطافرمائے، کیپٹن سجادگل پرانے جاننے والا  تھے۔

کورونا کے حوالے سے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ کوروناوائرس نےدنیابھرکےلاکھوں افرادکومتاثرکیاہے، غیرذمہ داری کاثبوت دےرہےہیں،کوروناکوسنجیدہ نہیں لے رہے، کورونا کیسز کی تعداد اوراموات میں بھی اضافہ ہورہاہے ، ایس اوپیزپرعمل نہ کیاگیاتواس کےنتائج بھیانک ہوسکتے ہیں۔

چوہدری سرور نے کہا کہ پاکستان19واں ملک ہے جو سب سےزیادہ کوروناسےمتاثرہے، کوروناسےمحفوظ رہنےکیلئےحکومتی احکامات پرہرصورت عمل کرناہوگا، وزیراعظم سمجھتے ہیں ایسانہ ہو کورونا سے بچتے بچتے لوگ بھوک سےمرجائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے غریب عوام کے لئے لاک ڈاؤن میں نرمی کی اور 144ارب روپےکاپیکج مستحقین کےلئےدیاہے، مخیرحضرات نےمشکل وقت میں غریب عوام کو سپورٹ کیاہے۔

گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ کروڑوں افرادلاک ڈاؤن کی وجہ سےبےروزگارہوگئے، لاک ڈاؤن میں نرمی کامطلب یہ نہیں کہ کوروناختم ہوگیاہے، وزیراعظم ریلیف فنڈمیں کروڑوں روپے جمع ہوئے،ہم نے10لاکھ سےزائدفیملیزمیں راشن تقسیم کیاہے۔

چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ خواہش ہے جامعات میں قرآن پاک کو ترجمے کے ساتھ پڑھایا جائے، اگلے سیمسٹر میں پنجاب کی یونیورسٹیز میں قرآن پاک ترجمے کے ساتھ پڑھایا جائے گا۔

اپوزیشن کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ اپوزیشن کاکام ہےاچھےکام پربھی اعتراض کرنا، پچھلے4سال میں22ارب روپےسبسڈی شوگرملزکودی گئی، ہمارےدورمیں 3ارب کی سبسڈی دی گئی ہے، مہنگائی پروزیراعظم عمران خان نے انکوائری کرائی ہے۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا بالکل بےلگام ہوگیا ہے، سوشل میڈیا پر غلط خبریں پھیلائی جاتی ہیں، لاہورمیں کوئی افطاری نہیں ہوئی،وہ پچھلےسال کی ہے، وقت آگیا ہے پروپیگنڈاکرنے والوں کیخلاف ایکشن ہو، عوام نے5سال کا مینڈیٹ دیا ہے ، عمران خان5سال ملک کےوزیراعظم رہیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  95328
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ساری قوم کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ ایٹمی دھماکا راجا ظفر الحق، گوہر ایوب اور میں نے کیا، نواز شریف سمیت ساری کابینہ ایٹمی دھماکے کے خلاف تھی۔ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید احمد نے
معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا کے مقامی سطح پر پھیلاؤ کی شرح 92 فیصد ہے لہٰذا عوامی مقامات پر ماسک کے استعمال کو لازمی قرار دے رہے ہیں۔ وزیراعظم کے معاونین خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا اور
سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ شدید مہنگائی کے باعث عوام حکومت سے تنگ آچکی ہے مو جودہ حکومت کاخاتمہ ہی عوام کے لئے ریلیف ہو گا،عوام نا اہل نیازی حکومت سے نجات چاہتی ہے ۔ کورونا وباءاور ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے حکو مت کی کو ئی پا لیسی نظر نہیں آئی ، ڈنگ ٹپاو¿ نظام چل رہا ہے ۔
عاصم سلیم باجوہ کو فردوس عاشق اعوان کی جگہ معاون خصوصی برائے اطلاعات مقرر کردیا گیا ہے اور سینیٹر شبلی فراز کو وفاقی وزیر اطلاعات مقرر کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ذرائع ذرائع نے بتایا ہے کہ فردوس عاشق اعوان کو معاون خصوصی برائے اطلاعات کے عہدے سے ہٹاکر عاصم سلیم باجوہ کو معاون خصوصی برائے اطلاعات مقرر کردیا گیا ہے جب کہ سینیٹر شبلی فراز کو وفاقی وزیر اطلاعات مقرر

مزید خبریں
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے اضلاع کی سطح پر قرنطینہ مرکز بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
وزارت قانون و انصاف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری سےخالد جاوید خان کو انور منصور کی جگہ پاکستان کا نیا اٹارنی جنرل تعینات کرنے کا باضابطہ نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔
اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور مائیکروسافٹ نے Imagine Cup 2020میں نیشنل یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)، اسلام آباد کی ٹیمFlowlines کو نیشنل فائنل 2020کا فاتح قرار دیاہے۔نسٹ کی ٹیم نے ملک بھر کی 60 فائنلسٹ ٹیموں میں بہترین کارکردگی دکھائی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رہنما اور وزیر اعظم عمران خان کے دیرینہ سیاسی معاون نعیم الحق طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ انھیں کینسر کا مرض‌لاحق تھا۔ وہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

مقبول ترین
آج یہ کہتے ہوئے دل کر رہا ہے کہ مسلسل ہنستی رہوں کہ سپر پاورامریکہ۔۔۔ جی ہاں! وہی امریکہ جس نے افغانستان کو کھنڈرات میں بدل دیا وہی امریکہ جس نے عراق پر ایک عرصہ جنگ مسلط کیے رکھی، کبھی بمباری کر کے تو کبھی داعش کی شکل میں کیڑے مکوڑوں کی فوج بنا کے، عراق پر اپنا تسلط برقرار رکھنا چاہا۔
علامہ محمداقبال رحمۃ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا ہے کہ”ثبات ایک تغیرکو ہے زمانے میں“،گویا اس آسمان کی چھت کی نیچے کسی چیز کو قرارواستحکام نہیں۔تاریخ گواہ ہے کہ اس زمین کا جغرافیہ ایک ایک صدی میں کئی کئی مرتبہ کروٹیں بدلتارہا ہے۔سائنس کی بڑھتی ہوئی رفتار کے ساتھ جغرافیے کی تبدیلی کا عمل بھی تیزتر ہوتاجارہاہے،چنانچہ گزشتہ ایک صدی نے تین بڑی بڑی سپر طاقتوں کے ڈوبنے کا مشاہدہ کیا،
صوبائی وزیر مرتضیٰ بلوچ کورونا وائرس کے باعث کئی روز سے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ ان کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے تھا۔ میڈیا کے مطابق صوبائی وزیر کچی آبادی غلام مرتضیٰ بلوچ کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔ مرحوم کچھ روز
نظریہ مہدویت ایسا موضوع ہے، جو صدیوں سے انسانوں کے درمیان زیر بحث رہا ہے۔ اس اعتقاد کے ساتھ انسان کا مستقبل روشن ہے، یہ عقیدہ کسی ایک قوم، کسی فرقے یا کسی مذہب کے ساتھ مخصوص نہیں ہے بلکہ مہدویت ایک ایسی عالمگیر حکومت کا نام ہے کہ جس کی بنیاد تمام انسانوں کے مابین عدل و انصاف اور اخلاق و محبت پر ہوگی۔ مہدویت ایسی آواز ہے، جو کہ ہر روشن خیال انسان کے اندر فطری طور پر موجود ہے۔ ایسی امید ہے، جو زندگی کو تروتازہ اور غم و اندیشہ سے دور کرکے نور الٰہی کی طرف لے جاتی ہے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں