Friday, 18 October, 2019
عافیہ صدیقی کے بدلے شکیل آفریدی کو رہا کیا جاسکتا ہے، وزیراعظم

عافیہ صدیقی کے بدلے شکیل آفریدی کو رہا کیا جاسکتا ہے، وزیراعظم

واشنگٹن ۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ تنازعات کے حل کے لیے ایٹمی جنگ کوئی آپشن نہیں، بھارت جوہری ہتھیاروں سے دستبردار ہوجائے تو پاکستان بھی ایٹمی ہتھیار ترک کردے گا۔

انہوں نے امریکی ٹی وی چینل ’فوکس نیوز‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ 'پاکستان نہیں چاہتا کہ ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی بڑھے، امریکا اور ایران کشیدگی سے پاکستان پر منفی اثرات مرتب ہوں گے اور خطے کا امن اور معیشت متاثر ہونے کا خطرہ ہے'۔ انہوں نے کہا کہ 'ہم خطے میں امن کے خواہاں ہیں اور اس کے لیے امریکا اور ایران کے درمیان مصالحت کے لیے کردار ادا کرنے کو تیار ہیں'۔

پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہشمند ہیں، ایک ارب سے زائد آبادی والا یہ خطہ جنگوں سے پہلے ہی متاثر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 'خطے میں مکمل امن اور خوشحالی چاہتے ہیں، ایٹمی ہتھیار کسی مسئلے کا حل نہیں'۔

عمران خان نے کہا کہ 'پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعات کی اصل جڑ مسئلہ کشمیر ہے، امریکا واحد ملک ہے جو پاکستان اور بھارت میں ثالثی کا کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 72 سال سے حل طلب مسئلہ کشمیر کو حل کیے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں، مسئلہ کشمیر حل ہو جائے تو پاکستان اور بھارت مہذب ہمسائے کی طرح رہ سکتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ تنازعات کے حل کے لیے ایٹمی جنگ کوئی آپشن نہیں، بھارت جوہری ہتھیاروں سے دستبردار ہوجائے تو پاکستان بھی ایسا کردے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی مسلح افواج پیشہ ور اور ہر طرح کے چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے، پاکستان کا انتہائی جامع اور موثر جوہری کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم موجود ہے۔

ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ امریکا شکیل آفریدی کی بات کرتا ہے تو امریکا سے ڈاکٹر شکیل آفریدی اور ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے تبادلے پر بات چیت ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ڈاکٹر شکیل آفریدی کو امریکی جاسوس کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

جب اینکر کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ اکیلے فیصلہ نہیں لے سکتے جس پر عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت ہے، یہاں اپوزیشن موجود ہے، وزیر اعظم کے لیے اکیلے فیصلہ لینا مشکل ہوتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکا سے قیدیوں کے تبادلے کے سلسلے میں بات چیت ہوسکتی ہے۔

خطے میں دہشت گردی کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ امریکا اور پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قریبی اتحادی رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 70 ہزار سے زائد قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں۔

القاعدہ کے بانی اسامہ بن لادن کی ہلاکت پر بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ امریکا اور پاکستان ایک دوسرے کے اتحادی تھے، امریکا کو اسامہ بن لادن سے متعلق پاکستان کو معلومات فراہم کرنی چاہیئں تھی جس کے بعد پاکستانی اداروں کو انہیں پکڑنا چاہیے تھا تاہم امریکا نے پاکستان پر بھروسہ نہیں کیا اور ہماری حدود کے اندر داخل ہوکر 'ایک شخص' کو قتل کیا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان پر حملہ نہیں ہوا لیکن پھر بھی اس نے دہشت گردی کے خلاف امریکا کی جنگ میں حصہ لیا جس میں 70 ہزار پاکستانی مارے گئے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم افغانستان میں امن چاہتے ہیں، افغانستان کے امن اور استحکام میں پاکستان کو سب سے زیادہ دلچسپی ہے کیونکہ ہمسایہ ملک میں بدامنی سے براہ راست پاکستان پر اثرپڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی افغانستان کے ساتھ 1500 کلو میٹر طویل سرحد ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان میں مذاکرات کے ذریعے امن لانے کی کوششوں پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی کوششوں سے افغان طالبان کے ساتھ امن معاہدے پر پیش رفت ہوئی، طالبان کے ساتھ حالیہ امن مذاکرات اب تک کے کامیاب ترین مذاکرات رہے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ طالبان کو حکومت کا حصہ بن کر عوام کی نمائندگی ملنی چاہیے، افغان طالبان افغانستان کے باہر کارروائیاں نہیں کرتے۔

وزیراعظم نے کہا کہ امریکا نے چار دہائیوں تک افغانستان میں جنگ لڑی، مگر افغانستان میں امن و استحکام قائم نہیں ہو سکا، گزشتہ 19 برس کے دوران امریکا نے افغانستان میں امن کے لیے کردار ادا کیا ہے مگر ان کی کوششیں کامیاب نہیں ہوسکیں۔ ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ داعش پاکستان، امریکا اور افغانستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کے لیے خطرہ ہے۔

وزیراعظم نے امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کے حوالے سے کہا کہ صدر ٹرمپ صاف گو انسان لگے جو لفظوں کی ہیرا پھیری نہیں کرتے، میرا پورا وفد بھی میٹنگ سے بہت خوش ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صدر ٹرمپ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا مثبت کردار بھی ادا کرنا چاہتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  41664
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ نوکریاں حکومت نہیں نجی سیکٹر دیتا ہے یہ نہیں کہ ہر شخص سرکاری نوکر ی ڈھونڈے ، حکومت تو 400 محکمے ختم کررہی ہے مگرلوگوں کا اس بات پر زور ہے کہ حکومت نوکریاں دے۔
اسلام آباد میں وزیراعظم آفس کے سامنے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کیخلاف انسانی زنجیر بنائی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے بھی اس تقریب میں شرکت کی اور قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ لوگوں میں صبر نہیں، ابھی 13 ماہ ہوئے ہیں اور لوگ کہتے ہیں کہاں ہے نیا پاکستان۔ وزیراعظم عمران خان نے احساس سیلانی لنگر اسکیم کا افتتاح کردیا، اس موقع پر وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی مدد کیلئے لائن آف کنٹرول پارکرنیوالا بھارتی بیانیےکے ہاتھوں میں کھیل رہاہوگا۔ وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیرکےعوام کے غم و غصہ کو سمجھتاہوں

مقبول ترین
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یہ پہلی اسمبلی ہے جو’ڈیزل‘ کے بغیر چل رہی ہے اگر فضل الرحمان کے لوگ میرٹ پر ہوئے تو انہیں بھی قرضے دیے جائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کے لیے ’کامیاب جوان پروگرام‘ کا افتتاح کردیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلیٰ اورتین گورنرز نے شرکت کی۔ حکومت نے مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات کے لیے کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ نوکریاں حکومت نہیں نجی سیکٹر دیتا ہے یہ نہیں کہ ہر شخص سرکاری نوکر ی ڈھونڈے ، حکومت تو 400 محکمے ختم کررہی ہے مگرلوگوں کا اس بات پر زور ہے کہ حکومت نوکریاں دے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ ایرانی صدر سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ پاکستان اور

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں