Tuesday, 10 December, 2019
دیر بالا: ڈی پی او کی کوششوں سے جانی دشمنوں میں صلح، علاقہ خونریزی سے بچ گیا

دیر بالا: ڈی پی او کی کوششوں سے جانی دشمنوں میں صلح، علاقہ خونریزی سے بچ گیا

دیر بالا ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دیربالا میاں نصیب جان نے ایک بار پھر اپنی کوششوں سے گزشتہ پانچ سال سے جاری دشمنی کو دوستی میں بدل کر علاقے کو قتل و غارت سے بچا لیا۔ پولیس دیربالا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دیربالا میاں نصیب جان نے گزستہ دنوں  برڈا عشریت ضلع چترال میں راضی نامہ کے تقریب میں شرکت کرکے فریقین بہرام خان عرف محمد ولد کفایت اللہ ساکن برڈا عشریت ضلع چترال اورغفوراحمد ولدشیرزمان ساکن عشریت حال باجوڑ کے مابین سال 2014 سے جاری دشمنی کودوستی میں بدل کر فریقین میں صلح کروادی، اس دشمنی میں اب تک کئی لوگ زخمی بھی ہوئے۔ مقدمات درج ہوکر ملزمان جیلوں میں مقید ہیں جرگہ سسٹم کے ذریعہ سے راضی نامہ ہوکر فریقین نے ایک دوسرے کو فی سبیل اللہ معاف کیا۔

تقریب سے خطا ب کرتے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دیربالا میاں نصیب جان نے کہا کہ مسلمان ہونے کے ناطے ہم سب پر فرض ہے کہ دو بھائیوں میں ناراضگی پر ان  میں صلح کروائی جائے،کسی انسان کی تھوڑی سی غلطی سے خاندانوں کے خاندان دشمنی کی نذر ہوتے ہیں اور اس میں کہی بے گناہ بھی مارے جاتے ہیںیا پورا کا پورا خاندان جیل میں قید ہوتا ہے، میاں نصیب جان نے مزید کہا کہ آ ج مجھے بہرام خان عرف محمد ولد کفایت اللہ اورغفورآحمد ولدشیرزمان کے مابین صلح کروا کر بے حد خوشی ہوئی، معاف کردینے والا ہمیشہ افضل ہوتا ہے اور اللہ ٰتعالیٰ بھی ایسے بندوں کو پسند کرتا ہے جو دوسروں کی غلطی کو معاف کردے۔

بہرام خان عرف محمد ولد کفایت اللہ اور غفوراحمد ولدشیرزمان نے سب لوگوں کے سامنے گلے مل کر ایک دوسرے کو  فی سبیل اللہ معاف کردیا اور آئندہ بھائیوں کی طرح رہنے کا عہد کیا،عوام علاقہ سے فریقین میں صلح کروانے پر ڈی پی او دیر بالا  میاں نصیب جان کی کوششوں کو سہرایا اور کہا کہ ایسی پولیس آفیسران ہوتے ہوئے علاقے امن و امان کے گہوانے بن جاتے ہیں۔ تقریب کے آخر میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دیربالا میاں نصیب جان نے دعا بھی کروائی ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

دیر بالا: ڈی پی او کی کوششوں سے جانی دشمنوں میں صلح، علاقہ خونریزی سے بچ گیا
دیر بالا، ڈی پی او کی کوششوں سے بہرام خان اور غفوراحمد نے گلے مل کر ایک دوسرے کو معاف کردیا
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  46454
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ لاہور پہنچے ہیں۔ انہوں نے داتا دربارؒ پر حاضری دی، مزار پر چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر ملکی ترقی و خوشحالی اور سلامتی کیلئے دعائیں بھی مانگی گئیں۔
لاہور میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ سپریم ہے، قانون سازی کا اختیار رکھتی ہے۔ سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ ریویو میں جانا ہے یا قانون بنانا ہے؟
ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹانک روڈ ظفرآباد کالونی میں پولیس مقابلے کے دوران کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کھاریاں کے 2 دہشت گرد مارے گئے، واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے کیس کی سماعت کی۔ جج کا کہنا تھا کہ کئی ملزمان ہیں جنہوں نے عمران خان سے پہلے بریت کی درخواستیں دیں، ممکن نہیں کہ دیگر ملزمان کی بریت کی درخواستوں کو چھوڑ

مقبول ترین
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ لندن احتجاج کا پلان بنانے والوں کے نام وقت آنے پر بتاؤں گا۔ نواز شریف حکومت نہیں عدالتی فیصلے سے لندن گئے، قائد کو کسی قسم کا نقصان پہنچا تو آخری حد تک جائیں گے
انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بڑے بڑے منصوبے کک بیکس کیلئے بنائے جاتے ہیں۔ کہتے ہیں اگر کھاتا ہے تو لگاتا بھی ہے، ایسی باتیں بیوقوف ہی کر سکتے ہیں۔ ملک میں کرپٹ لوگوں
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (ڈی جی آئی ایس پی آر) میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستانی بارڈرز پر کہیں بھی کوئی مشترکہ پیٹرولنگ نہیں ہوتی۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ کابینہ نے طُلبہ یونین بحالی کا بل منظور کرلیا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طلبہ یونین کے بحال کردہ طلبہ یونین بل 2019ء کے مطابق اسٹوڈنٹ یونین کسی بھی تعلیمی ادارے

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں