Friday, 29 March, 2024
ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ

ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کو اگلے سال 2021 تک گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور یوں بھارت کی پاکستان کو بلیک لسٹ کرانے کی کوششیں ناکام ہوگئی۔  ایف اے ٹی ایف کے صدر نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پاکستان فی الحال ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل رہے گا، پاکستان فروری 2021 تک گرے لسٹ میں رہے گا، پاکستان نے 27 میں سے 21 نکات پر عمل درآمد کیا ہے، پاکستان کو باقی 6 نکات پر بھی عمل درآمد کرنا پڑے گا۔

صدر ایف اے ٹی ایف کا کہنا تھا کہ پاکستان نے تمام ایکشن پوائنٹس پر پیش رفت دکھائی ہے اور پاکستان میں 27  نکات پر عمل درآمد کی پیشرفت اور اس کی خواہش پائی جاتی ہے، جب پاکستان تمام 27 نکات پرعمل درآمد یقینی بنالے گا تب ایک ٹیم پاکستان کا دروہ کرے گی۔

صدر ایف اے ٹی ایف نے کہا کہ پاکستان کے دورے کا مقصد زمینی حقائق کا جائزہ لینا ہوگا جب کہ اگلے اجلاس سے پہلے چیک کریں گے کہ پاکستان ان نکات پرموثرطریقےسے عملدرآمد کررہا ہے یا نہیں جب کہ شمالی کوریااورایران کوبلیک لسٹ میں رکھا گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  39681
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ 18 جنوری کی صبح پاکستان نے ایران میں موجود دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر مؤثر حملہ کیا، پاکستان نے حملہ آور ڈرونز، راکٹس اور دیگر ہتھیاروں سے کارروائی کی۔
پاکستان نے ایران میزائل حملے کا بھرپور جواب دیتے ہوئے ایران میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے تعلقات منفرد اور مضبوط ہیں جس نے تمام چیلنجوں کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی مضبوطی کو ثابت کیا ہے۔ پیپلزلبریشن آرمی اور پاکستان آرمی ایک دوسرے کے بھائی ہیں
چین سے پاکستان کو ایک ارب ڈالرز موصول ہوگئے ہیں جس کی اسٹیٹ بینک نے تصدیق کردی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق چین سے ایک ارب ڈالرز موصول ہونے کے براہ راست اثرات زرمبادلہ کے ذخائر پر پڑے ہیں۔

مقبول ترین
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ 18 جنوری کی صبح پاکستان نے ایران میں موجود دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر مؤثر حملہ کیا، پاکستان نے حملہ آور ڈرونز، راکٹس اور دیگر ہتھیاروں سے کارروائی کی۔
پاکستان نے ایران میزائل حملے کا بھرپور جواب دیتے ہوئے ایران میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا
سینیٹ میں سینیٹر رضا ربانی نے آفیشل سیکرٹ (ترمیمی) بل 2023 پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اس کا مسودہ پھاڑ دیا اور کہا کہ یہ بل اتنا سادہ نہیں جتنا نظر آرہا ہے، آج صبح ہی میں نے 8 ترامیم تجویز کیں ہیں۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے تعلقات منفرد اور مضبوط ہیں جس نے تمام چیلنجوں کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی مضبوطی کو ثابت کیا ہے۔ پیپلزلبریشن آرمی اور پاکستان آرمی ایک دوسرے کے بھائی ہیں

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں