Sunday, 21 April, 2019
حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں پر افسوس ہوتا ہے، نواز شریف

حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں پر افسوس ہوتا ہے، نواز شریف

لاہور ۔ سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں پر افسوس ہوتا ہے۔ لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف سے پارٹی رہنمائوں اور کارکنان نے ملاقات کی۔ اس موقع پر خرم دستگیر، طلال چودھری، مفتی اسماعیل، پرویز رشید، عظمی بخاری بھی موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق لیگی رہنماؤں نے نواز شریف کی خیریت اور صحت دریافت کی تو انہوں نے اپنی صحت کا حال غالب کے شعر کی صورت میں سناتے ہوئے کہا کہ اُن کے دیکھے سے جو آجاتی ہے منہ پر رونق ، وہ سمجھتے ہیں کہ بیمار کا حال اچھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت بالکل ٹھیک ہے اور حوصلے بلند ہیں۔

نواز شریف نے ملاقاتیوں کی فہرست کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کسی رہنما یا کارکن سے ملاقات کےلئے مجھے کوئی لسٹ نہیں دکھائی جاتی اور نہ ہی مجھ سے اجازت لی جاتی ہے، مجھ سے ملنے جو بھی آتا ہے اسے خوش آمدید کہتا ہوں۔

نوازشریف نے سانحہ ساہیوال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تصدیق کئے بغیر بے گناہوں کا خون نہیں بہانا چاہیے تھا، چاہتا ہوں واقعے کی شفاف تحقیقات ہوں، موجودہ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کو سن کر افسوس ہوتا ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ اقتصادی راہداری (سی پیک) کے لئے سردھڑ کی بازی لگائی تاکہ ملک خوشحال ہو، اب اگر اسے روکا جاتا ہے تو ملک کو بہت نقصان ہوگا، ملک میں معاشی ترقی و خوشحالی کے لئے جو اقدامات کئے اب حالات دیکھ کر افسوس ہوتا ہے، حکومت کو چاہئے کہ وہ عوامی مشکلات کے پیش نظر ملتان موٹروے فوری طور پر کھول دے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  78269
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
پاک فوج نے پاکستانی حدود میں گھسنے والے بھارت کے جاسوس ڈرون کو گرادیا۔ ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے اپنی ٹوئٹ کے ذریعے بھارت کے جاسوس ڈرون کو مار گرانے کی اطلاع دی۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نندی پور ریفرنس میں سابق وزیراعظم پرویز اشرف اور سابق صوبائی وزیر بابر اعوان سمیت 7 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔
وزیراعظم عمران خان نے گھریلو صارفین کے لئے گیس بلوں میں اضافہ کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ عوام پر گیس کی قیمتوں کا اضافی بوجھ ڈالنا غیر مناسب ہے۔ انہوں نے اس حوالے سے وزیر پیٹرولیم کو فوری طور پر انکوائری کی ہدایت کردی۔
پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر ایک اور بھارتی جاسوس طیارہ مار گرایا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج نے بھارت کا ایک اور جاسوس ڈرون مارگرایا ہے، بھارتی جاسوس ڈرون لائن آف کنٹرول

مزید خبریں
سپریم کورٹ میں آج دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان کا سینئر وکیل اعتزاز احسن سے خوش گوار مکالمہ ہوا جس کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ میری طرف سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو معاف کردیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ تسلیم کرتا ہوں کہ
میڈیا کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے اظہر صدیق ایڈوووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ جس میں سگریٹ نوشی پر پابندی کے قوانین کی پاسداری نہ کرنے کی نشاندہی دہی کی گئی۔
صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 15 اہم کمانڈروں سمیت تقریباً 200 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو تھے۔ اب تک ایک ہزار 8 سو کے قریب فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔
سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی کل سعودی عرب روانگی کا امکان ہے۔ جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے سے موجود ہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں

مقبول ترین
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ 18 اپریل کو سرحد پار سے 15 دہشت گرد داخل ہوئے، دہشت گردوں نے فرنٹیئر کور کی وردی پہن رکھی تھی ، جنہوں نے بس کو روکا اورشناخت کرکے 14 پاکستانی شہید کیے
وزیراعظم نے اپنی حکومتی ٹیم میں مزید تبدیلیوں کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہےکہ کپتان کا مقصد ٹیم کو جتانا ہوتا ہے اور بطور وزیراعظم ان کا مقصد اپنی قوم کو جتانا ہے اس لیے جو وزیر ملک کے لیے فائدہ مند نہیں ہوگا اسے تبدیل کردیا جائے گا۔
وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کرتے ہوئے فواد چوہدری سمیت دیگر وزراء سے ان کے قلمدان واپس لے لیے۔ وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق فواد چوہدری سے وزارت اطلاعات واپس لے کر
وزیر خزانہ اسد عمر نے وزارت چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے وزرا کے قلمدانوں میں ردو بدل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وہ مجھ سے وزارت خزانہ واپس لے کر وزارت توانائی کا قلمدان دینا چاہتے تھے

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں