Tuesday, 07 April, 2020
وزیر اعظم نے شجرکاری مہم کا آغاز کردیا

وزیر اعظم نے شجرکاری مہم کا آغاز کردیا

میانوالی:‌وزیراعظم عمران خان نےضلع میانوالی کےعلاقے کندیاں میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا۔ اس شجرکاری مہم کو جنگلات کی بحالی کا عنوان دیا گیا ہے۔ 

اس موقع پر وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور دیگر صوبائی حکام بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ 

وزیراعظم نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں لوگوں کو جنگلات تباہ کرتے اور جنگلات پر قبضے کرتے دیکھا ہے، ہمارے یہاں لوگوں کو جنگلات کی اہمیت کا اندازہ نہیں ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ شجرکاری کی اہمیت بتانے کے لیے اسے نصاب میں شامل کرنے کی ضرورت ہے۔ 

وزیراعظم نے مزید کہا کہ جنگلات تباہ کرنے والوں کو جرمانے کیے جائیں اور جیل میں ڈال جائے۔ انھوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اگر ہم نے اپنے جنگلات کی حفاظت نہ کی تو موسمیاتی تغیر ہمارا مستقبل تباہ کردے گا۔ 
وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے ملک میں ہر طرح کا موسم ہے، ہر طرح کا پھل یہاں پیدا ہوتا ہے، ہماری غلطی ہے کہ ہم نے اللہ کی دی ہوی نعمتوں کو صحیح طریقے سے استعمال نہیں کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ 

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  49141
کوڈ
 
   
مقبول ترین
قومی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 397 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3278 ہوگئی جن میں 259 صحت یاب ہوگئے ہیں۔
کورونا کا شکار برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ برطانیہ میں مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 4 ہزار 934 ہو گئی۔ برطانیہ میں کورونا وائرس بے قابو ہوتا جا رہا ہے، برطانوی وزیراعظم کو حالت خراب ہونے پر ہسپتال
تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بڑے فیصلے کرتے ہوئے رپورٹ کی روشنی میں کابینہ میں بڑی تبدیلیاں کر دی ہیں۔ یہ بات انہوں نے اپنی ٹویٹ میں کہی، بعد ازاں مقامی نشریاتی ادارے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو
خالد مقبول صدیقی کا استعفیٰ منظور، شہزاد ارباب کو مشیر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا، فخر امام غذائی تحفظ، امین الحق انفارمیشن ٹیکنالوجی، حماد اظہر کو صنعت وپیداوار کی وزارت دیدی گئی جبکہ بابر اعوان کو مشیر برائے پارلیمانی امور مقرر کر دیا گیا ہے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں