Sunday, 16 June, 2019
آج سارے جمہوریت بچانے کے نام پر جمع ہوئے ہیں، وزیراعظم

آج سارے جمہوریت بچانے کے نام پر جمع ہوئے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد ۔ وزیراعظم عمران خان نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں کو دیئے گئے افطار ڈنر کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد میں شوکت خانم اسپتال کی فنڈ ریزنگ تقریب میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا زرداری ہاؤس میں ہونے والی اپوزیشن کی افطار پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج وہاں سارے جمہوریت بچانے کے نام پر جمع ہوئے ہیں، بدقسمتی سے ان ہی لوگوں کی وجہ سے ملک آگے نہیں بڑھا۔

انہوں نے کہا کہ جو کہتے تھے دو پارٹی سسٹم کی وجہ سے اقتدار میں نہیں آسکتا،  تاریخ کے سب سے بڑے قرضے اور سب سے مشکل حالات میں پاکستان ہمیں ملا لیکن ثابت کرکے دکھاؤں گا، خطے میں سب سے اوپر پاکستان جائے گا۔

قبل ازیں خیبر پختونخوا کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کرپٹ سیاسی مافیا معیشت کے ذریعے بلیک میل کرنا چاہتا ہے، پرانے نظام سے فائدہ اٹھانے والا سیاسی مافیا نئے نظام کی راہ میں روڑے اٹکانا چاہتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ  ہم 10 سال میں تباہ کی گئی معیشت کو ٹھیک کر رہے ہیں، ماضی کی غلط اقتصادی پالیسیوں کی بدولت آج ملک کی یہ حالت ہوئی ہے، یہ سارے چور اکٹھے ہونا چاہتے ہیں لیکن عوام کبھی ان کا ساتھ نہیں دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو بلاول اور مریم نواز کے افطار ڈنر میں ملنے پر حیرت نہیں ہونی چاہیے، کرپٹ ٹولہ اب اکھٹا ہو رہا ہے تاہم عوام کبھی ان کا ساتھ نہیں دیں گے۔

یاد رہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں کے لیے افطار ڈنر رکھا گیا جس میں پاکستان مسلم لیگ (ن)، جمعیت علمائے اسلام (ف)، عوامی نیشنل پارٹی اور پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ 

افطار ڈنر میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور حمزہ شہباز بھی شریک ہوئے۔ 

کابینہ اجلاس کے دوران وزیراعظم نے آئی ایم ایف سے معاہدے کو بہترین قرار دیا اور کہا کہ عنقریب برآمدات میں بہتری، ترسیلات زر میں اضافہ اور معیشت بہتر ہو جائے گی۔ انہوں نے اشیاء خور ونوش کی قیمتوں پر نظر رکھنے اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت بھی کی اور کہا کہ وہ اسی قوم سے ملک کو چلانے کے لیے پیسہ اکٹھا کر کے دکھائیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  23094
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان کا وقت پورا ہوچکا ہے اور وہ جلد انجام کو پہنچنے والے ہیں۔ کوٹ لکھپت جیل میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی، اس موقع پر رہنماؤں سے
وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق کی جانب سے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وزیر مملکت برائے ماحولیات زرتاج گل کو اپنی بہن کی تقرری کے لیے نیکٹا کو لکھا گیا خط واپس لینے کا حکم دیا ہے۔
بویا کے علاقے میں پاک فوج کی گاڑی پر حملہ میں سپاہی عامل شاہ شہید ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقہ بویا میں پاک فوج کی پٹرولنگ گاڑی پر فائرنگ اور آئی ای ڈی (بارودی سرنگ) کے
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گزشتہ دنوں شمالی وزیرستان میں خارکمر چیک پوسٹ پر حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ وفاقی کابینہ نے حملے میں شہید فوجی جوان کو خراج عقیدت پیش کیا

مزید خبریں
سپریم کورٹ میں آج دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان کا سینئر وکیل اعتزاز احسن سے خوش گوار مکالمہ ہوا جس کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ میری طرف سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو معاف کردیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ تسلیم کرتا ہوں کہ
میڈیا کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے اظہر صدیق ایڈوووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ جس میں سگریٹ نوشی پر پابندی کے قوانین کی پاسداری نہ کرنے کی نشاندہی دہی کی گئی۔
صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 15 اہم کمانڈروں سمیت تقریباً 200 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو تھے۔ اب تک ایک ہزار 8 سو کے قریب فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔
سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی کل سعودی عرب روانگی کا امکان ہے۔ جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے سے موجود ہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں

مقبول ترین
لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی تعینات کردیا گیا ہے جب کہ دیگر 5 لیفٹیننٹ جنرل کے بھی تبادلے کیے گئے ہیں۔ پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر معمول کے تبادلے کیے گئے ہیں
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جتنے کیس بنانے ہیں بنا لیں، میرے پورے خاندان کو جیل بھیج دیں، 1973 کے آئین، عوامی حقوق، لاپتاافراد ، سول کورٹس اور 18ویں ترمیم پر موقف نہیں بدلیں گے۔
قومی احتساب بیورو (نیب) نے میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو گرفتار کر لیا ہے۔ نیب نے فریال تالپور کے طبی معائنہ کیلئے ڈاکٹرز کی ٹیم کو طلب کر لیا ہے، انھیں کل احتساب عدالت میں پیش
سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان کا وقت پورا ہوچکا ہے اور وہ جلد انجام کو پہنچنے والے ہیں۔ کوٹ لکھپت جیل میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی، اس موقع پر رہنماؤں سے

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں