Thursday, 22 August, 2019
گاڑیوں کی خریداری: نیب کو نوازشریف سے تفتیش کی اجازت

گاڑیوں کی خریداری: نیب کو نوازشریف سے تفتیش کی اجازت

راولپنڈی ۔ راولپنڈی کی احتساب عدالت نے 33 قیمتی سرکاری بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری پر نیب کو سابق وزیراعظم نوازشریف سے تفتیش کی اجازت دے دی۔ نیب کی تفتیشی ٹیم سابق وزیراعظم نوازشریف سے کوٹ لکھپت جیل میں پوچھ گچھ کرے گی۔

اس معاملے پر نیب کا کہنا ہے کہ سارک کانفرنس 2016 کے مہمانوں کیلئے جرمنی سے 34 بلٹ پروف گاڑیاں بغیرڈیوٹی خریدی گئیں،بلٹ پروف گاڑیوں کےغیرقانونی استعمال پرنوازشریف کے خلاف نیب انکوائری جاری ہے۔

نیب کے مطابق 34 بلٹ پروف گاڑیوں میں سے 20 گاڑیاں نوازشریف نے اپنے قافلے میں شامل کرلیں، بلٹ پروف گاڑیاں نوازشریف اور مریم نواز نے ذاتی طور پراستعمال کیں۔

نیب کے مطابق بلٹ پروف گاڑیوں کی انکوائری میں شاہد خاقان عباسی کا بیان قلمبند کیا جاچکا ہے، بلٹ پروف گاڑیوں کے کیس میں فواد حسن فواد اور سابق سیکرٹری خارجہ سے بھی پوچھ گچھ ہوئی۔ نیب کے مطابق وزارت خارجہ کے افسران نے بلٹ پروف گاڑیوں کے معاملے میں اختیارات سے تجاوز کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  6378
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
ٹھٹھہ کے ساحلی علاقے وھارا کے قریب سمندر میں زائرین کی دو کشتیاں آپس میں ٹکرانے کے بعد الٹ گئیں جس کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں اور 20 کو ریسکیو کرلیا گیا ہے جبکہ مزید افراد کی تلاش جاری ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جن کی لاشوں کو شیخ زید اسپتال ساکرو منتقل کیا گیا ہے۔
نئی حلقہ بندیوں کے معاملے پر پارلیمانی رہنماؤں کے چوتھےاجلاس میں کوئی پیشرفت نہیں ہو سکی اور اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا ہے۔ جبکہ اسپکر ایاز صادق کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی یہ معاملہ مشترکہ مفادات کونسل لے جانا چاہتی ہے، کچھ ارکان کی رائے ہے کہ پارلیمنٹ زیادہ بالادست فورم ہے،
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں رینجرز کے خصوصی اختیارات کی مدت ميں 90 دن کےاضافے کی منظوری دے دی ہے۔ رینجرز کو حاصل خصوصی اختیارات 12 اکتوبر کو ختم ہورہے ہیں۔
خواجہ آصف نا اہلی کیس کی سماعت کے دوران پی ٹی آئی رہنما عظمیٰ کاردار کا موبائل فون چیئرمین عمران خان کے چیف آف سٹاف نعیم الحق کے ساتھ سیلفیاں لینے پر ضبط کرلیا گیا جو عظمیٰ کاردار کے عدالت سے اپنے ہاتھ سے لکھ کر تحریری معافی مانگنے کے بعد سیلفیاں ڈیلیٹ کر کے واپس کردیا گیا۔

مقبول ترین
ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ پاکستان آرمی کے زبردست سپہ سالار ہیں۔ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو مزید 3 سال کیلئے آرمی چیف مقرر کیا تھا۔ اس حوالے سے پاکستان کے دیرینہ دوست
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سفاک مودی سرکار تمام انسانی و بین الاقوامی قوانین و ضوابط روند رہی ہے اور کشمیریوں کو نشانہ ستم بنانے کی تیاریوں میں ہے۔ میڈیا کے مطابق تحریک انصاف نے مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے اور اہل کشمیر
پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں کا منہ توڑ جواب دیا جس کے نتیجے میں ایک افسر سمیت 6 بھارتی فوجی ہلاک اور 2 بنکرز تباہ ہوگئے۔
پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو عالمی عدالت انصاف میں لے جانے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔ میڈیا کے مطابق آئندہ ماہ جنیوا میں انسانی حقوق کمیشن اجلاس بلانے کیلئے وزارت خارجہ نے تیاری شروع کر دی ہے اور اس سلسلے میں سابق سیکرٹری

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں