Thursday, 20 February, 2020
امارات نے مودی کو اعلیٰ ترین سول اعزاز سے نواز دیا

امارات نے مودی کو اعلیٰ ترین سول اعزاز سے نواز دیا

ابوظہبی ۔ متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو اعلیٰ ترین سول اعزاز سے نوازا ہے۔ متحدہ عرب امارات نے رواں سال اپریل میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو اعلیٰ ترین سول اعزاز دینے کا اعلان کیا تھا۔

لیکن اس فیصلے کو مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کے باعث شدید تنقید کا سامنا ہے کیونکہ 5 اگست کو اٹھائے گئے بھارتی اقدامات کے بعد احتجاج کے پیش نظر وادی میں مکمل لاک ڈاؤن ہے جس کے باعث بچوں کے دودھ، ادویات اور اشیائے ضروریہ کی شدید قلت ہے۔

سوشل میڈیا پر کئی افراد کے ساتھ ساتھ برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے بھی متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان سے مودی کو اعلیٰ ترین اماراتی سویلین اعزاز دینے کے فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کیا تھا۔

بھارتی وزیراعظم متحدہ عرب امارات کے مختصر دورے پر جمعہ کو ابوظہبی پہنچے، نریندر مودی نے قصر الوطن میں متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ اسٹریٹیجک تعلقات پر بھی بات کی گئی۔

اس ملاقات میں اماراتی ولی عہد محمد بن زاید النہیان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ملک کا اعلیٰ ترین سول اعزاز (آرڈر آف زاید) دیا۔ دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اعلیٰ ترین اعزاز دینے پر متحدہ عرب امارات کی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  80237
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کوانڈونیشیا کے سرکاری دورہ کے دوران انڈونیشیا کے اعلیٰ ترین فوجی اعزاز بنتنگ جالا سینا اوتاما سے نوازا گیا۔
کرونا وائرس کے ملک میں پھیلنے کے خدشے کے سبب پاکستان نے چین کے لیے فضائی آپریشن معطل کر دیا ہے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ہدایات جاری کی ہے کہ چین کے لیے فوری طور پر فلائٹ آپریشنز کو معطل کر دیا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کشمیر میں سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے، بھارتی فوج پاکستان کے خلاف جارحانہ عزائم رکھتی ہے، ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حالیہ نیب آرڈیننس اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت بھی صدر زرداری کی معیشت اور نیب ساتھ نہ چلنے کی بات سے متفق ہے۔

مزید خبریں
اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور مائیکروسافٹ نے Imagine Cup 2020میں نیشنل یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)، اسلام آباد کی ٹیمFlowlines کو نیشنل فائنل 2020کا فاتح قرار دیاہے۔نسٹ کی ٹیم نے ملک بھر کی 60 فائنلسٹ ٹیموں میں بہترین کارکردگی دکھائی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رہنما اور وزیر اعظم عمران خان کے دیرینہ سیاسی معاون نعیم الحق طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ انھیں کینسر کا مرض‌لاحق تھا۔ وہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم مان لیں وہ نااہل، نالائق اور سلیکٹڈ ہیں انہیں گھر جانا پڑے گا۔ قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کے دوران چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی پوری
نو امریکی جامعات کے ایڈمیشن ڈائریکٹرز نے ہایئر ایجوکیشن کمیشن کا دورہ کیا اور ہایئر ایجوکیشن کمیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر، ڈاکٹر فتح مری اور دیگر اعلی افسران سے ملاقات کی۔

مقبول ترین
پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوئی۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب ہوئی جس میں 350 فنکاروں نے اپنے فن کا زبردست مظاہرہ کیا جب کہ راحت
شہباز شریف نے کہا کہ آٹا چینی میں کس نے کمائی کی؟ یہ بحران کیوں پیدا ہوا؟ ان سوالات کا اب تک جواب نہیں آیا۔ پابندی تھی تو برآمد کیوں ہوئی؟ کس کس حکومتی شخصیت نے گندم چینی پر اربوں کمائے؟ قوم جاننے کیلئے منتظر ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے چینی صدر شی جن پنگ کو ٹیلی فون کرکے کرونا وائرس سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان اور عوام کرونا وائرس کے خاتمے کی کوششوں میں چین
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی کویتی نائب وزیراعظم احمد منصور الاحمد الجبر الصباح، وزیر دفاع اور مسلح افواج کے سربراہان سے ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی، دفاعی اور

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں