Monday, 24 September, 2018
نا اہلی کیس، عمران خان کے گوشواروں کی تفصیلات سپریم کورٹ میں جمع

نا اہلی کیس، عمران خان کے گوشواروں کی تفصیلات سپریم کورٹ میں جمع

اسلام آباد ۔ پاکستان مسلم لیگ (نواز) کے رہنماء محمد حنیف عباسی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے خلاف نااہلی کیس کے سلسلے میں ان کے سالانہ گوشواروں کی تفصیلات سپریم کورٹ میں جمع کروادیں ہیں۔ عدالت عظمیٰ میں جمع تفصیلات میں عمران خان کے 2002 کے کاغذات نامزدگی، 2003 سے 2005 میں الیکشن کمیشن میں جمع ٹیکس گوشواروں کا ریکارڈ شامل ہے، درخواست گزار حنیف عباسی نے حقائق چھپانے پر عدالت سے عمران خان کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نا اہل قرار دینے کی استدعا کی ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ منگل کو سماعت کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان مسلم لیگ (نواز) کے رہنماء محمد حنیف عباسی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے خلاف نااہلی کیس کے سلسلے میں ان کے سالانہ گوشواروں کی تفصیلات سپریم کورٹ میں جمع کروادیں ہیں۔ عدالت عظمیٰ میں جمع تفصیلات میں عمران خان کے 2002 کے کاغذات نامزدگی، 2003 سے 2005 میں الیکشن کمیشن میں جمع ٹیکس گوشواروں کا ریکارڈ شامل ہے۔ حنیف عباسی کے وکیل اکرم شیخ نے عمران خان کے سالانہ گوشواروں کا حاصل کردہ ریکارڈ سپریم کورٹ میں جمع کرایا ہے۔

لیگی درخواست گزار حنیف عباسی کی جانب سے جمع کرائی گئی ان اضافی دستاویزات کا مقصد عمران خان کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو جمع کرائی جانے والی مالی تفصیلات میں کی گئی غلط بیانی کی نشاندہی کرنا ہے۔

درخواست گزار کی جانب سے عمران خان کو آئین کے آرٹیکل 62(1)(ایف) کے تحت نااہل قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے ان اضافی دستاویزات میں کہا گیا کہ عمران خان نے گوشواروں میں اپنی سابق اہلیہ جمائمہ سے لیا گیا قرض ظاہر نہیں کیا اور نہ ہی گوشواروں میں لندن فلیٹ کی فروخت سے حاصل شدہ رقم ظاہر کی گئی۔

یاد رہے کہ 12 ستمبر کو ہونے والی کیس کی آخری سماعت میں سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے بنی گالہ جائیداد کے حوالے سے دو نکات پر وضاحت طلب کی تھی۔ سماعت کے دوران جسٹس ثاقب نثار نے کہا تھا کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے بنی گالہ جائیداد کے لیے رقوم کی منتقلی کی تفصیلات نہیں بتائیں۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا تھا کہ 1 لاکھ 26 ہزار ڈالر کی منتقلی اور ترسیلات سے متعلق تفصیلات کہاں ہیں جس سے یہ ثابت ہو سکے کہ عمران خان نے جمائما سے رقم ادھار لی اور پھر انہیں واپس کی۔ چیف جسٹس نے کہا تھا کہ عمران خان کو جس بینک اکاؤنٹس سے رقم حاصل اور وصول ہوئی وہ اس کی تفصیلات دیکھنا چاہتے ہیں جبکہ یہ رقم جس نمائندے کو بھیجی گئی اس کا لنک بھی دیکھنا چاہتے ہیں لہٰذا بنی گالہ جائیداد کے لیے رقم کی منتقلی اور ترسیلات سے متعلق مصدقہ دستاویزات جمع کرائی جائیں۔

جس کے جواب میں عمران خان کے وکیل نعیم بخاری نے تفصیلات جمع کرانے کے لیے ایک دن کی مہلت مانگتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ وہ تفصیلات عدالت میں پیش کردیں۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف الیکشن کمیشن (ای سی پی) میں اثاثے اور آف شور کمپنیاں ظاہر نہ کرنے سمیت بیرون ملک سے حاصل ہونے والے مبینہ فنڈز سے پارٹی چلانے کے الزامات پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔

سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ  26 ستمبرسے کیس کی سماعت کرے گا۔  

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  50456
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجازالاحسن پر مشتمل سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے آج دانیال چوہدری کی درخواست پر سماعت کی۔
چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے بیرون ملک پاکستانیوں کے اثاثوں، بینک اکاؤنٹس سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔ ڈی جی ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ پاکستانیوں کی بیرون ملک 2700 جائیدادوں کا سراغ لگایا ہے۔
سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ میں جاری این آر او کیس میں اثاثوں کی تفصیلات فراہم کرنے کے حکم کے خلاف نظر ثانی اپیل دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ میری اہلیہ بے
سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں ڈی پی او پاکپتن تبادلہ کیس کی سماعت ہوئی، اس موقع پر چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ کلیم امام کی رپورٹ بدنیتی پر مبنی ہے، احسن جمیل گجر وزیراعلیٰ کے پاس سفارش لے کر گئے تھے

مزید خبریں
صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 15 اہم کمانڈروں سمیت تقریباً 200 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو تھے۔ اب تک ایک ہزار 8 سو کے قریب فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔
سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی کل سعودی عرب روانگی کا امکان ہے۔ جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے سے موجود ہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں
وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پورے عزم سے لڑ رہے ہیں ، دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑ دیا ہے ، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ لڑیں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف سے پشاور میں مسلم لیگ ن کے سینیٹرز اور ارکان قومی
سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے تحریک انصاف میں باضابطہ طور پر شامل ہونےکی تصدیق کردی ہے۔ ایک نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف جمہوریت پسند جماعت ہے اس لئے اس میں شامل ہونے کا

مقبول ترین
سپریم کورٹ نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ کا نام تبدیل کرنے کی منظوری دے دی۔ چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں دادو سندھ میں نائی گچ ڈیم کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران دیامربھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ اکاونٹ کا ٹائٹل
گوگل نے اس بات کی تصدیق امریکی قانون دانوں کو لکھے گئے ایک خط میں کی ہے جس میں گوگل نے وضاحت کی ہے کہ تھرڈ پارٹی ڈیولپرز جی میل اکاؤنٹس تک رسائی اور شئیرنگ کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجازالاحسن پر مشتمل سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے آج دانیال چوہدری کی درخواست پر سماعت کی۔
جے آئی ٹی سربراہ احسان صادق نے بتایا کہ مزید 33 مشکوک اکاؤنٹس کا سراغ لگایا ہے جن کی چھان بین جاری ہے، اب تک کی تحقیقات میں 334 افراد کے ملوث ہونے کا پتہ چلا ہے، یہ تمام ملزمان جعلی اکاؤنٹس میں ٹرانزیکشنر کرتے رہے

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں