Thursday, 14 December, 2017
شہید لیفٹیننٹ ارسلان کی مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین

شہید لیفٹیننٹ ارسلان کی مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین

مری ۔ دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے لیفٹیننٹ ارسلان عالم کو سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقے مری کے نواحی گاؤں گیہل میں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔ نماز جنازہ میں کور کمانڈر راولپنڈی ندیم رضا، جی او سی مری اظہر عباس، ڈی سی او راولپنڈی طلعت محمود، سی پی او راولپنڈی اسرار عباسی سمیت شہید کے لواحقین اور اہل محلہ اور قریبی علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق  22 سالہ نوجوان لیفٹیننٹ ارسلان عالم جو گزشتہ روز خیبرایجنسی کے علاقے راجگال میں سرحد پار سے دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہوگئے تھے کی نماز جنازہ انکے آبائی علاقے مری کے نواحی گاؤں گیہل میں ادا کر دی گئی ہے جس کے بعد انہیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا ہے۔

شہید کی نماز جنازہ میں کور کمانڈر راولپنڈی ندیم رضا، جی او سی مری اظہر عباس، ڈی سی او راولپنڈی طلعت محمود، سی پی او راولپنڈی اسرار عباسی سمیت شہید کے لواحقین اور اہل محلہ اور قریبی علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

قبل ازیں گزشتہ روز لیفٹیننٹ ارسلان عالم کی نماز جنازہ پشاور گیریژن میں ادا کی گئی جس میں شہید کے اہل خانہ، کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر بٹ اور گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا سمیت سیاسی اور عسکری حکام نے شرکت کی۔

خیال رہے کہ لیفٹیننٹ ارسلان عالم گزشتہ روز خیبرایجنسی کے علاقے راجگال میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہوگئے تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ ارسلان عالم کی عمر 22 سال تھی اور وہ بطور کمانڈنگ آفیسر فرائض انجام دے رہے تھے جب کہ راجگال میں جس پوسٹ پر فائرنگ کی گئی اسے حال ہی میں قائم کیا گیا تھا۔

دوسری جانب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے لیفٹیننٹ ارسلان عالم کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ بطور خودمختار قوم ہماری بقا کا معاملہ ہے، پاک سرزمین سے دہشت گرد عناصر کا مکمل خاتمہ کر کے دم لیں گے۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  55970
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ آزادی مفت میں نہیں ملتی، اس کی قیمت دھرتی کے بیٹے ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے 2 جوانوں کی شہادت پرانہیں سلام پیش کیا
سابق وزیرِ داخلہ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے تو دھرنوں کی سیاست کو خیر باد کہنا ہوگا ورنہ ہر کوئی اپنی بات دھرنوں سے منوائے گا۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کے دوران شہید ہونے والے پاک فوج کے بہادر سپوت میجراسحاق کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ کیولری گراونڈ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔شہید کی نماز جنازہ لاہور کے ایوب اسٹیڈیم میں ادا کی گئی۔
عدالت نے اٹارنی جنرل کو دھرنے والوں کی کھانے پینے کی سپلائی لائن منقطع کرنے اور ان کے بینک اکاؤنٹس منجمند کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔ عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ پہلے سے اطلاع کے باوجود پنجاب حکومت نے دھرنا روکنے کے لئے اقدامات نہیں کئے،

مزید خبریں
وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پورے عزم سے لڑ رہے ہیں ، دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑ دیا ہے ، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ لڑیں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف سے پشاور میں مسلم لیگ ن کے سینیٹرز اور ارکان قومی
سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے تحریک انصاف میں باضابطہ طور پر شامل ہونےکی تصدیق کردی ہے۔ ایک نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف جمہوریت پسند جماعت ہے اس لئے اس میں شامل ہونے کا
ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نےافغان حکام کی جانب سے لگائے جانے والے ان الزامات کو سختی کے ساتھ مسترد کردیا ہے، جن میں کہا گیا تھا کہ سول کپڑوں میں ملبوس پاکستانی فوجی دستے افغان صوبے کنڑ میں حملے کر رہے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ افغان حکام کے بے بنیاد اور من گھڑت الزامات سے
سردارمہتاب احمد خان نے خیبرپختونخواکے نئے گورنرکی حیثیت سے اپنے عہدے کاحلف اٹھالیا ہے جنہوں نے قبائلی علاقوں میں قیام امن ، سماجی واقتصادی ترقی اوربحالی وتعمیرنو کواپنی ترجیحات قراردیا ہے۔

مقبول ترین
راولپنڈی۔ پاک فوج فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کے حق میں ہے جب کہ قیام امن کے لئے قبائلی عوام کی قربانیاں رنگ لارہی ہیں، ان خیالات کا اظہار پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے قبائلی عمائدین اور یوتھ جرگہ کے
بغداد۔ عراق میں داعش کو شکست دینے کے بعد امریکی فوج سمیت دیگرممالک کی افواج کی موجودگی کے سخت مخالف ہیں، ان خیالات کا اظہار تحریک عصائب اہل الحق کے سربراہ نے شیخ قیس خزعلی نے ذرائع ابلاغ
پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ حکومت ناموس رسالت سے متعلق قوانین میں تبدیلی سے باز رہے۔ ختم نبوت اور ناموس رسالت ہر مسلمان کا بنیادی عقیدہ ہے۔ حکومت نے الیکشن قوانین کی آڑ میں ختم نبوت کے معاملہ میں چھیڑ چھاڑ کی
اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں اویس منظور تارڑنے کہا ہے کہ شمسہ ویلفیئر فاونڈیشن جس اچھے ، منفرد اور منظم انداز میں خواتین کی پسماندگی اور چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لئےجو کام کررہی ہےوہ قابل تحسین ہے۔ شمسہ ویلفیئر فاونڈیشن جیسے ادارے ہمارے ملک کے لئے بہت بڑی نعمت ہیں۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں