Saturday, 21 October, 2017
وزیراعظم ملک میں نئے انتخابات کا اعلان کریں، عمران خان

وزیراعظم ملک میں نئے انتخابات کا اعلان کریں، عمران خان

اسلام آباد ۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ملک میں قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم دوبارہ عوام کا مینڈیٹ حاصل کریں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ جمہوریت کو مضبوط کرنے کیلیے صاف شفاف الیکشن کرائے جائیں، شاہد خاقان عباسی بہت کمزور وزیراعظم ہیں، ان پر خود ایل این جی کرپشن کا دھبا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ خواجہ آصف اور وزیر داخلہ احسن اقبال گھر کی صفائی سے متعلق بیانات دے رہے ہیں، یہ وہی بیانیہ ہے جو بھارت بھی کہتا ہے، چار سال پہلے گھر کی صفائی کا خیال کیوں نہیں آیا؟

انہوں نے کہا کہ جب افغان پالیسی بن رہی تھی تو ہمارا وزیر خارجہ ہی نہیں تھا جبکہ وزیراعظم نواز شریف پاناما کیس میں لگے ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جو مشرف کے دور میں سرمایہ کاری آئی تھی اس سے کم پی پی پی اور اس سے بھی کم ن لیگ کے دور میں آئی۔

عمران خان نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی اب بھی کہتے ہیں نواز شریف ہی میرے وزیراعظم ہیں، کوئی مثال بتادو کہ نااہل شخص پارلیمنٹ میں نہیں آسکتا لیکن پارٹی کا لیڈر بن سکتا ہے، جمہوریت کا تقاضہ ہے کہ وزیراعظم خود کو احتساب کیلیے پیش کریں۔

سربراہ تحریک انصاف نے کہا کہ وزیراعظم الیکشن کرانے کا اعلان کرکے مینڈیٹ دوبارہ لیں اور ملک میں فوری انتخابات کرائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب کا نیا چیئرمین چاہتے ہیں، نیب نواز شریف اور اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں ڈالے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو نہیں ہونا چاہیے۔

عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن ایک انتظامی ادارہ ہے، اس کو اختیار نہیں ہے کہ وہ توہین کا نوٹس دے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ فاٹا کا خیبر پختونخوا میں فوری انضمام ہونا چاہیے، اتفاق رائے ہے تو حکومت فاٹا کو کے پی میں ضم کیوں نہیں کرتی۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  40153
کوڈ
 
   
 
متعلقہ خبریں
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت تیزی سے بحالی کی جانب گامزن ہے، دنیا کو اپنی بات پہنچانے کیلئے ڈی ایٹ سے بہتر کوئی فورم نہیں۔ تنظیم کے اہداف کے حصول میں پاکستان نے بھرپور کردار ادا کیا ہے۔
قائد اعظم یونیورسٹی کے طلباء اور انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں، جس کے بعد یونیورسٹی نے فیسوں میں 10 فیصد اضافے کا فیصلہ واپس لے لیاہے اور جامعہ 16 روز بعد دوبارہ کھل گئی ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ ادارے آپس میں نہ لڑیں اور اپنے دائرہ اختیار میں رہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ نوازشریف کی اہلیہ کی طبعیت ناساز ہے، جیسے ہی ان کی طبعیت بہتر ہوگی وہ پاکستان آئیں گے۔
صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے سریاب مل ایریا میں سبی روڈ پر پولیس ٹرک کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 6 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد جاں بحق اور جبکہ 22 افراد زخمی ہوگئے ہیں جنہیں کوئٹہ کے سول ہسپتال اور کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں
وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پورے عزم سے لڑ رہے ہیں ، دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑ دیا ہے ، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ لڑیں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف سے پشاور میں مسلم لیگ ن کے سینیٹرز اور ارکان قومی
سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے تحریک انصاف میں باضابطہ طور پر شامل ہونےکی تصدیق کردی ہے۔ ایک نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف جمہوریت پسند جماعت ہے اس لئے اس میں شامل ہونے کا
ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نےافغان حکام کی جانب سے لگائے جانے والے ان الزامات کو سختی کے ساتھ مسترد کردیا ہے، جن میں کہا گیا تھا کہ سول کپڑوں میں ملبوس پاکستانی فوجی دستے افغان صوبے کنڑ میں حملے کر رہے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ افغان حکام کے بے بنیاد اور من گھڑت الزامات سے
سردارمہتاب احمد خان نے خیبرپختونخواکے نئے گورنرکی حیثیت سے اپنے عہدے کاحلف اٹھالیا ہے جنہوں نے قبائلی علاقوں میں قیام امن ، سماجی واقتصادی ترقی اوربحالی وتعمیرنو کواپنی ترجیحات قراردیا ہے۔

مقبول ترین
کراچی میں متعین سعودی قونصل جنرل عبداللہ عبدالدائم دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے ہیں۔عبداللہ عبدالدائم کو رات گئے دل کی تکلیف محسوس ہوئی، جس پر انہیں فوری طور پر نجی اسپتال منتقل کیا گیاتاہم وہ جاںبر نہ ہوسکے اور خالق حقیقی سے جاملے۔
انسپکٹر جنرل پولیس( آئی جی) پنجاب عارف نواز نے کہا ہے کہ 2009 میں سری لنکن ٹیم پرلاہورمیں ہونے والا حملہ پولیس کی سستی کی وجہ سے ہوا تھا تاہم 2 سال سے کرکٹ ٹیموں کو بہترین سیکیورٹی فراہم کررہے ہیں اور سری لنکن کرکٹ ٹیم کو بھی اعلیٰ معیارکی سیکیورٹی فراہم کریں گے۔
بھارت نے پاکستان سے ایک بار پھر بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو کی سزائے موت کے فیصلے پر نظرثانی کرنے کی درخواست کی ہے۔ بھارت کی طرف سے یہ درخواست نئی دہلی میں وزیرخارجہ سشما سواج نے بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود سے ملاقات کے دوران کی ہے۔
کینیڈا کے شہر ٹورنٹو ایئرپورٹ پر پی آئی اے کی ٹورنٹو سے لاہور آنے والی پرواز798 ایندھن کی فراہمی کے دوران ری فیول گاڑی سے ٹکراگئی جس کے باعث طیارے کو نقصان پہنچا ہے۔ طیارے کو مرمت کیلئے ہینگر تک پہنچادیا گیا ہے ۔

پاکستان
 
کراچی میں تعینات سعودی قونصل جنرل دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق
 
سری لنکن ٹیم پرحملہ پولیس کی سستی کی وجہ سے ہوا تھا، عارف نواز
 
دہشت گرد ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے، آرمی چیف
 
سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، ایک دہشتگرد ہلاک، 26 گرفتار
 
گنگا رام ہسپتال میں خاتون نے ایم ایس آفس کے سامنے بچے کو جنم دیدیا
 
فارن فنڈنگ، پی ٹی آئی کی پی پی, (ن) لیگ کیخلاف درخواست
 
 
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں